Verse 1 — Surah Al-Mutaffifin 83:1
کم تولنے والوں کے لیے تباہی ہے
Verse 2 — Surah Al-Mutaffifin 83:2
وہ لوگ کہ جب لوگوں سے ماپ کر لیں تو پورا کریں
Verse 3 — Surah Al-Mutaffifin 83:3
اور جب ان کو ماپ کر یا تول کردیں توگھٹا کر دیں
Verse 4 — Surah Al-Mutaffifin 83:4
کیا وہ خیال نہیں کرتے کہ وہ اٹھائے جائیں گے
Verse 5 — Surah Al-Mutaffifin 83:5
اس بڑے دن کے لیے
Verse 6 — Surah Al-Mutaffifin 83:6
جس دن سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہو ں گے
Verse 7 — Surah Al-Mutaffifin 83:7
ہر گز ایسا نہیں چاہیے بے شک نافرمانوں کے اعمال نامے سجین میں ہیں
Verse 8 — Surah Al-Mutaffifin 83:8
اور آپ کو کیا خبر کہ سجین کیا ہے
Verse 9 — Surah Al-Mutaffifin 83:9
ایک دفتر ہے جس میں لکھا جاتا ہے
Verse 10 — Surah Al-Mutaffifin 83:10
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے تباہی ہے
Verse 11 — Surah Al-Mutaffifin 83:11
وہ جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں
Verse 12 — Surah Al-Mutaffifin 83:12
اور اس کو وہی جھٹلاتا ہے جو حد سے بڑھا ہوا گناہگار ہے
Verse 13 — Surah Al-Mutaffifin 83:13
جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتا ہے پہلوں کی کہانیاں ہیں
Verse 14 — Surah Al-Mutaffifin 83:14
ہر گز نہیں بلکہ ان کے (بڑے) کاموں سے ان کے دلو ں پر زنگ لگ گیا ہے
Verse 15 — Surah Al-Mutaffifin 83:15
ہر گز نہیں بے شک وہ اپنے رب سے اس دن روک دیئے جائیں گے
Verse 16 — Surah Al-Mutaffifin 83:16
پھر بے شک وہ دوزخ میں گرنے والے ہیں
Verse 17 — Surah Al-Mutaffifin 83:17
پھر کہا جائے گا کہ یہی ہے وہ جسے تم جھٹلاتے تھے
Verse 18 — Surah Al-Mutaffifin 83:18
ہر گز نہیں بےشک نیکوں کے اعمال نامے علییں میں ہیں
Verse 19 — Surah Al-Mutaffifin 83:19
اور آپ کو کیا خبر کہ علیّین کیا ہے
Verse 20 — Surah Al-Mutaffifin 83:20
ایک دفتر ہے جس میں لکھا جاتا ہے
Verse 21 — Surah Al-Mutaffifin 83:21
اسے مقرب فرشتے دیکھتے ہیں
Verse 22 — Surah Al-Mutaffifin 83:22
بے شک نیکو کار جنت میں ہوں گے
Verse 23 — Surah Al-Mutaffifin 83:23
تختوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے
Verse 24 — Surah Al-Mutaffifin 83:24
آپ ان کے چہروں میں نعمت کی تازگی معلوم کریں گے
Verse 25 — Surah Al-Mutaffifin 83:25
ان کو خالص شراب مہر لگی ہوئی پلائی جائے گی
Verse 26 — Surah Al-Mutaffifin 83:26
اس کی مہر مشک کی ہو گی اور رغبت کرنے والوں کو اس کی رغبت کرنی چاہیئے
Verse 27 — Surah Al-Mutaffifin 83:27
اور اس میں تسنیم ملی ہو گی
Verse 28 — Surah Al-Mutaffifin 83:28
وہ ایک چشمہ ہے اس میں سےمقرب پئیں گے
Verse 29 — Surah Al-Mutaffifin 83:29
بے شک نافرمان (دنیا میں) ایمان داروں سے ہنسی کیا کرتے تھے
Verse 30 — Surah Al-Mutaffifin 83:30
اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو آپس میں آنکھ سے اشارے کرتے تھے
Verse 31 — Surah Al-Mutaffifin 83:31
اور جب اپنے گھر والوں کے پاس لوٹ کر جاتے تو ہنستے ہوئے جاتے تھے
Verse 32 — Surah Al-Mutaffifin 83:32
اور جب ان کو دیکھتے تو کہتے بے شک یہی گمراہ ہیں
Verse 33 — Surah Al-Mutaffifin 83:33
حالانکہ وہ ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے
Verse 34 — Surah Al-Mutaffifin 83:34
پس آج وہ لوگ جو ایمان لائے کفار سے ہنس رہے ہوں گے
Verse 35 — Surah Al-Mutaffifin 83:35
تختوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے
Verse 36 — Surah Al-Mutaffifin 83:36
آیا کافروں کو بدلہ دیا گیا ہے ان اعمال کا جو وہ کیا کرتے تھے