Verse 1 — Surah Al-Bayyinah 98:1
اہلِ کتاب میں سے کافر اور مشرک لوگ باز آنے والے نہیں تھے یہاں تک کہ ان کے پاس کھلی دلیل آئے
Verse 2 — Surah Al-Bayyinah 98:2
یعنی ایک رسول الله کی طرف سے آئے جو پاک صحیفے پڑھ کر سنائے
Verse 3 — Surah Al-Bayyinah 98:3
جن میں درست مضامین لکھے ہوں
Verse 4 — Surah Al-Bayyinah 98:4
اور اہلِ کتاب نے جو اختلاف کیا تو واضح دلیل آنے کے بعد
Verse 5 — Surah Al-Bayyinah 98:5
اور انہیں صرف یہی حکم دیا گیا تھا کہ الله کی عبادت کریں ایک رخ ہو کر خالص اسی کی اطاعت کی نیت سے اورنماز قائم کریں اور زکواة دیں اور یہی محکم دین ہے
Verse 6 — Surah Al-Bayyinah 98:6
بے شک جو لوگ اہلِ کتاب میں سے منکر ہوئے اور مشرکین وہ دوزخ کی آگ میں ہوں گے اس میں ہمیشہ رہیں گے یہی لوگ بدترین مخلوقات ہیں
Verse 7 — Surah Al-Bayyinah 98:7
بے شک جولوگ ایمان لائے اورنیک کام کیے یہی لوگ بہترین مخلوقات ہیں
Verse 8 — Surah Al-Bayyinah 98:8
ان کا بدلہ ان کے رب کے ہاں ہمیشہ رہنے کے بہشت ہیں ان کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے الله ان سے راضی ہوا اور وہ اس سے راضی ہوئے یہ اس کے لئےہے جو اپنے رب سے ڈرتا ہے