Back to Languages

Urdu - Chapter 82 - Al-Infitar

Translation by Fateh Muhammad Jalandhry — Permalink

Verse 1 — Surah Al-Infitar 82:1

جب آسمان پھٹ جائے گا

Verse 2 — Surah Al-Infitar 82:2

اور جب تارے جھڑ پڑیں گے

Verse 3 — Surah Al-Infitar 82:3

اور جب دریا بہہ (کر ایک دوسرے سے مل) جائیں گے

Verse 4 — Surah Al-Infitar 82:4

اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی

Verse 5 — Surah Al-Infitar 82:5

تب ہر شخص معلوم کرلے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا

Verse 6 — Surah Al-Infitar 82:6

اے انسان تجھ کو اپنے پروردگار کرم گستر کے باب میں کس چیز نے دھوکا دیا

Verse 7 — Surah Al-Infitar 82:7

(وہی تو ہے) جس نے تجھے بنایا اور (تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا اور (تیرے قامت کو) معتدل رکھا

Verse 8 — Surah Al-Infitar 82:8

اور جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا

Verse 9 — Surah Al-Infitar 82:9

مگر ہیہات تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہو

Verse 10 — Surah Al-Infitar 82:10

حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں

Verse 11 — Surah Al-Infitar 82:11

عالی قدر (تمہاری باتوں کے) لکھنے والے

Verse 12 — Surah Al-Infitar 82:12

جو تم کرتے ہو وہ اسے جانتے ہیں

Verse 13 — Surah Al-Infitar 82:13

بے شک نیکوکار نعمتوں (کی بہشت) میں ہوں گے۔

Verse 14 — Surah Al-Infitar 82:14

اور بدکردار دوزخ میں

Verse 15 — Surah Al-Infitar 82:15

(یعنی) جزا کے دن اس میں داخل ہوں گے

Verse 16 — Surah Al-Infitar 82:16

اور اس سے چھپ نہیں سکیں گے

Verse 17 — Surah Al-Infitar 82:17

اور تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟

Verse 18 — Surah Al-Infitar 82:18

پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟

Verse 19 — Surah Al-Infitar 82:19

جس روز کوئی کسی کا بھلا نہ کر سکے گا اور حکم اس روز خدا ہی کا ہو گا