Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 85 - Al-Buruj
Translation by Fateh Muhammad Jalandhry — Permalink
Verse 1 — Surah Al-Buruj 85:1
آسمان کی قسم جس میں برج ہیں
Verse 2 — Surah Al-Buruj 85:2
اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے
Verse 3 — Surah Al-Buruj 85:3
اور حاضر ہونے والے کی اور جو اس کے پاس حاضر کیا جائے اسکی
Verse 4 — Surah Al-Buruj 85:4
کہ خندقوں (کے کھودنے) والے ہلاک کر دیئے گئے
Verse 5 — Surah Al-Buruj 85:5
(یعنی) آگ (کی خندقیں) جس میں ایندھن (جھونک رکھا) تھا
Verse 6 — Surah Al-Buruj 85:6
جب کہ وہ ان (کے کناروں) پر بیٹھے ہوئے تھے
Verse 7 — Surah Al-Buruj 85:7
اور جو (سختیاں) اہل ایمان پر کر رہے تھے ان کو سامنے دیکھ رہے تھے
Verse 8 — Surah Al-Buruj 85:8
ان کو مومنوں کی یہی بات بری لگتی تھی کہ وہ خدا پر ایمان لائے ہوئے تھے جو غالب (اور) قابل ستائش ہے
Verse 9 — Surah Al-Buruj 85:9
وہی جس کی آسمانوں اور زمین میں بادشاہت ہے۔ اور خدا ہر چیز سے واقف ہے
Verse 10 — Surah Al-Buruj 85:10
جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان کو دوزخ کا (اور) عذاب بھی ہوگا اور جلنے کا عذاب بھی ہوگا
Verse 11 — Surah Al-Buruj 85:11
(اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ یہ ہی بڑی کامیابی ہے
Verse 12 — Surah Al-Buruj 85:12
بےشک تمہارے پروردگار کی پکڑ بڑی سخت ہے
Verse 13 — Surah Al-Buruj 85:13
وہی پہلی دفعہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ (زندہ) کرے گا
Verse 14 — Surah Al-Buruj 85:14
اور وہ بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے
Verse 15 — Surah Al-Buruj 85:15
عرش کا مالک بڑی شان والا
Verse 16 — Surah Al-Buruj 85:16
جو چاہتا ہے کر دیتا ہے
Verse 17 — Surah Al-Buruj 85:17
بھلا تم کو لشکروں کا حال معلوم ہوا ہے
Verse 18 — Surah Al-Buruj 85:18
(یعنی) فرعون اور ثمود کا
Verse 19 — Surah Al-Buruj 85:19
لیکن کافر (جان بوجھ کر) تکذیب میں (گرفتار) ہیں
Verse 20 — Surah Al-Buruj 85:20
اور خدا (بھی) ان کو گردا گرد سے گھیرے ہوئے ہے
Verse 21 — Surah Al-Buruj 85:21
(یہ کتاب ہزل و بطلان نہیں) بلکہ یہ قرآن عظیم الشان ہے
Verse 22 — Surah Al-Buruj 85:22
لوح محفوظ میں (لکھا ہوا)