Back to Languages

Urdu - Chapter 92 - Al-Layl

Translation by Muhammad Hussain Najafi — Permalink

Verse 1 — Surah Al-Layl 92:1

قَسم ہے رات کی جب کہ وہ (دن کو) ڈھانپ لے۔

Verse 2 — Surah Al-Layl 92:2

اور قَسم ہے دن کی جب کہ وہ روشن ہو جائے۔

Verse 3 — Surah Al-Layl 92:3

اور اس ذات کی قَسم جس نے نر اور مادہ کو پیدا کیا۔

Verse 4 — Surah Al-Layl 92:4

یقیناً تمہاری کوششیں مختلف قِسم کی ہیں۔

Verse 5 — Surah Al-Layl 92:5

تو جس نے (راہِ خدا میں) مال دیا اور پرہیزگاری اختیار کی۔

Verse 6 — Surah Al-Layl 92:6

اور اچھی بات (اسلام) کی تصدیق کی۔

Verse 7 — Surah Al-Layl 92:7

تو ہم اسے آسان راستہ کیلئے سہو لت دیں گے۔

Verse 8 — Surah Al-Layl 92:8

اور جس نے بُخل کیا اور (خدا سے) بےپرواہی کی۔

Verse 9 — Surah Al-Layl 92:9

اور اچھی بات کو جھٹلایا۔

Verse 10 — Surah Al-Layl 92:10

تو ہم اسے سخت راستے کی سہولت دیں گے۔

Verse 11 — Surah Al-Layl 92:11

اور اس کا مال اسے کوئی فائدہ نہ دے گا جب وہ (ہلاکت کے) گڑھے میں گرے گا۔

Verse 12 — Surah Al-Layl 92:12

بےشک راہ دکھانا ہمارے ذمہ ہے۔

Verse 13 — Surah Al-Layl 92:13

اور بےشک آخرت اور دنیا ہمارے ہی قبضہ میں ہیں۔

Verse 14 — Surah Al-Layl 92:14

سو میں نے تمہیں بھڑکتی ہوئی آگ سے ڈرایا ہے۔

Verse 15 — Surah Al-Layl 92:15

اس میں وہ داخل ہوگا(اور جلے گا) جو بڑا بدبخت ہوگا۔

Verse 16 — Surah Al-Layl 92:16

جس نے جھٹلایا اور رُوگردانی کی۔

Verse 17 — Surah Al-Layl 92:17

اور جو بڑا پرہیزگار ہوگا وہ اس سے دور رکھا جائے گا۔

Verse 18 — Surah Al-Layl 92:18

جو پاکیزگی حاصل کرنے کیلئے اپنا مال دیتا ہے۔

Verse 19 — Surah Al-Layl 92:19

اور اس پر کسی کا کوئی احسان نہیں ہے جس کا بدلہ دیا جائے۔

Verse 20 — Surah Al-Layl 92:20

بلکہ وہ تو صرف اپنے بالا و برتر پروردگار کی خوشنودی چاہتا ہے۔

Verse 21 — Surah Al-Layl 92:21

اور عنقریب وہ اس سے ضرور خوش ہوجائے گا۔