Back to Languages

Urdu - Chapter 96 - Al-Alaq

Translation by Muhammad Hussain Najafi — Permalink

Verse 1 — Surah Al-Alaq 96:1

اے رسول(ص)) اپنے پروردگار کے نام سے پڑھیے جس نے (سب کائنات کو) پیدا کیا۔

Verse 2 — Surah Al-Alaq 96:2

(بالخصوص) انسان کو جمے ہوئے خون کے ایک لوتھڑے سے پیدا کیا۔

Verse 3 — Surah Al-Alaq 96:3

پڑھئیے! اور آپ کا پروردگار بڑا کریم ہے۔

Verse 4 — Surah Al-Alaq 96:4

جس نے قَلم کے ذریعہ سے علم سکھایا۔

Verse 5 — Surah Al-Alaq 96:5

اور انسان کو وہ کچھ پڑھایا جو وہ نہیں جانتا تھا۔

Verse 6 — Surah Al-Alaq 96:6

ہرگز نہیں! انسان (اس وقت) سرکشی کرنے لگتا ہے۔

Verse 7 — Surah Al-Alaq 96:7

جب وہ سمجھتا ہے کہ وہ (غنی) بےنیاز ہے۔

Verse 8 — Surah Al-Alaq 96:8

بےشک آپ(ص) کے پروردگار کی طرف ہی (سب کی) بازگشت ہے۔

Verse 9 — Surah Al-Alaq 96:9

کیا آپ(ص) نے اس شخص کو دیکھا ہے جو منع کرتا ہے۔

Verse 10 — Surah Al-Alaq 96:10

ایک بندہ (خاص) کو جب وہ نماز پڑھتا ہے۔

Verse 11 — Surah Al-Alaq 96:11

بھلا دیکھئے تو! اگر وہ (بندۂ خاص) ہدایت پر ہے؟

Verse 12 — Surah Al-Alaq 96:12

یا وہ پرہیزگاری کا حکم دیتا ہے؟

Verse 13 — Surah Al-Alaq 96:13

کیا آپ نے غور کیا ہے کہ اگر یہ شخص (حق کو) جھٹلاتا ہے اور (اس سے) رُوگردانی کرتا ہے توانجام کیا ہوگا؟

Verse 14 — Surah Al-Alaq 96:14

کیا وہ نہیں جانتا کہ اللہ (سب کچھ) دیکھ رہا ہے؟

Verse 15 — Surah Al-Alaq 96:15

ہرگز نہیں اگر وہ (اس سے) باز نہ آیا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر کھینچیں گے۔

Verse 16 — Surah Al-Alaq 96:16

وہ پیشانی جو جھوٹی ہے اور گنہگار؟

Verse 17 — Surah Al-Alaq 96:17

پس وہ بلائے اپنے ہم نشینوں کو۔

Verse 18 — Surah Al-Alaq 96:18

ہم بھی دوزخ کے ہرکاروں (فرشتوں) کو بلائیں گے۔

Verse 19 — Surah Al-Alaq 96:19

ہرگز نہیں! اس کی بات نہ مانیے اورسجدہ کیجئے اور (اپنے پروردگار کا) قرب حاصل کیجئے۔