Back to Languages

Urdu - Chapter 73 - Al-Muzzammil

Translation by Muhammad Junagarhi — Permalink

Verse 1 — Surah Al-Muzzammil 73:1

اے کپڑے میں لپٹنے والے

Verse 2 — Surah Al-Muzzammil 73:2

رات (کے وقت نماز) میں کھڑے ہوجاؤ مگر کم

Verse 3 — Surah Al-Muzzammil 73:3

آدھی رات یا اس سے بھی کچھ کم کرلے

Verse 4 — Surah Al-Muzzammil 73:4

یا اس پر بڑھا دے اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر (صاف) پڑھا کر

Verse 5 — Surah Al-Muzzammil 73:5

یقیناً ہم تجھ پر بہت بھاری بات عنقریب نازل کریں گے

Verse 6 — Surah Al-Muzzammil 73:6

بیشک رات کا اٹھنا دل جمعی کے لیے انتہائی مناسب ہے اور بات کو بہت درست کر دینے واﻻ ہے

Verse 7 — Surah Al-Muzzammil 73:7

یقیناً تجھے دن میں بہت شغل رہتا ہے

Verse 8 — Surah Al-Muzzammil 73:8

تو اپنے رب کے نام کا ذکر کیا کر اور تمام خلائق سے کٹ کر اس کی طرف متوجہ ہوجا

Verse 9 — Surah Al-Muzzammil 73:9

مشرق ومغرب کا پروردگار جس کے سوا کوئی معبود نہیں، تو اسی کو اپنا کار ساز بنالے

Verse 10 — Surah Al-Muzzammil 73:10

اور جو کچھ وه کہیں تو سہتا ره اور وضعداری کے ساتھ ان سے الگ تھلگ ره

Verse 11 — Surah Al-Muzzammil 73:11

اور مجھے اور ان جھٹلانے والے آسوده حال لوگوں کو چھوڑ دے اور انہیں ذرا سی مہلت دے

Verse 12 — Surah Al-Muzzammil 73:12

یقیناً ہمارے ہاں سخت بیڑیاں ہیں اور سلگتی ہوئی جہنم ہے

Verse 13 — Surah Al-Muzzammil 73:13

اور حلق میں اٹکنے واﻻ کھانا ہے اور درد دینے واﻻ عذاب ہے

Verse 14 — Surah Al-Muzzammil 73:14

جس دن زمین اور پہاڑ تھرتھرا جائیں گے اور پہاڑ مثل بھربھری ریت کے ٹیلوں کے ہوجائیں گے

Verse 15 — Surah Al-Muzzammil 73:15

بیشک ہم نے تمہاری طرف بھی تم پر گواہی دینے واﻻ رسول بھیج دیا ہے جیسے کہ ہم نے فرعون کے پاس رسول بھیجا تھا

Verse 16 — Surah Al-Muzzammil 73:16

تو فرعون نے اس رسول کی نافرمانی کی تو ہم نے اسے سخت (وبال کی) پکڑ میں پکڑ لیا

Verse 17 — Surah Al-Muzzammil 73:17

تم اگر کافر رہے تو اس دن کیسے پناه پاؤ گے جو دن بچوں کو بوڑھا کردے گا

Verse 18 — Surah Al-Muzzammil 73:18

جس دن آسمان پھٹ جائے گا اللہ تعالیٰ کا یہ وعده ہو کر ہی رہنے واﻻ ہے

Verse 19 — Surah Al-Muzzammil 73:19

بیشک یہ نصیحت ہے پس جو چاہے اپنے رب کی طرف راه اختیار کرے

Verse 20 — Surah Al-Muzzammil 73:20

آپ کا رب بخوبی جانتا ہے کہ آپ اور آپ کے ساتھ کے لوگوں کی ایک جماعت قریب دو تہائی رات کے اور آدھی رات کے اور ایک تہائی رات کے تہجد پڑھتی ہے اور رات دن کا پورا اندازه اللہ تعالیٰ کو ہی ہے، وه (خوب) جانتا ہے کہ تم اسے ہرگز نہ نبھا سکو گے پس اس نے تم پر مہربانی کی لہٰذا جتنا قرآن پڑھنا تمہارے لیے آسان ہو اتنا ہی پڑھو، وه جانتا ہے کہ تم میں بعض بیمار بھی ہوں گے، بعض دوسرے زمین میں چل پھر کر اللہ تعالیٰ کا فضل (یعنی روزی بھی) تلاش کریں گے اور کچھ لوگ اللہ تعالیٰ کی راه میں جہاد بھی کریں گے، سو تم بہ آسانی جتنا قرآن پڑھ سکو پڑھو اور نماز کی پابندی رکھو اور زکوٰة دیتے رہا کرو اور اللہ تعالیٰ کو اچھا قرض دو۔ اور جو نیکی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے اسے اللہ تعالیٰ کے ہاں بہتر سے بہتر اور ﺛواب میں بہت زیاده پاؤ گے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے رہو۔ یقیناً اللہ تعالیٰ بخشنے واﻻ مہربان ہے