Back to Languages

Urdu - Chapter 100 - Al-Adiyat

Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink

Verse 1 — Surah Al-Adiyat 100:1

قسم ہے تیز دوڑنے والے گھوڑوں کی جب وہ سینہ سے آواز نکالتے ہیں

Verse 2 — Surah Al-Adiyat 100:2

پھر پتھروں سے آگ نکالتے ہیں سم مار کر

Verse 3 — Surah Al-Adiyat 100:3

ل پھر اچانک حملہ کرتے ہیں صبح کے وقت

Verse 4 — Surah Al-Adiyat 100:4

پھر اس سے گردوغبار اڑاتے ہیں۔

Verse 5 — Surah Al-Adiyat 100:5

پھر اسی وقت (دشمن کے) لشکر میں گھس جاتے ہیں

Verse 6 — Surah Al-Adiyat 100:6

بے شک انسان اپنے رب کا بڑا ناشکر گزار ہے

Verse 7 — Surah Al-Adiyat 100:7

اور وہ اس پر (خود) گواہ ہے

Verse 8 — Surah Al-Adiyat 100:8

اور بلاشبہ وہ مال کی محبت میں بڑا سخت ہے

Verse 9 — Surah Al-Adiyat 100:9

کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا جب نکال لیا جائے گا جو کچھ قبروں میں ہے

Verse 10 — Surah Al-Adiyat 100:10

اور ظاہر کردیاجائے گا جو سینوں میں (پوشیدہ) ہے

Verse 11 — Surah Al-Adiyat 100:11

یقیناً ان کا رب ان سے اس روز خوب باخبر ہوگا