Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 102 - At-Takathur
Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink
Verse 1 — Surah At-Takathur 102:1
غافل رکھا تمہیں زیادہ سے زیادہ مال جمع کرنے کی ہوس نے
Verse 2 — Surah At-Takathur 102:2
یہاں تک کہ تم قبروں میں جا پہنچے
Verse 3 — Surah At-Takathur 102:3
ہاں ہاں تم جلد جان لوگے
Verse 4 — Surah At-Takathur 102:4
پھر ہاں ہاں ! تمہیں ( اپنی کوششوں کا انجام) جلد معلوم ہوجائے گا
Verse 5 — Surah At-Takathur 102:5
ہاں! ہاں! اگر تم (اس انجام کو ) یقینی طور سے جانتے (تو ایسا ہر گز نہ کرتے)
Verse 6 — Surah At-Takathur 102:6
تم دیکھ کر رہو گے دوزخ کو
Verse 7 — Surah At-Takathur 102:7
پھر آخرت میں تم دوزخ کو یقین کی آنکھ سے دیکھ لو گے
Verse 8 — Surah At-Takathur 102:8
پھر ضرور پوچھا جائے گا تم سے اس دن جملہ نعمتوں کے بارے میں