Back to Languages

Urdu - Chapter 15 - Al-Hijr

Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink

Verse 1 — Surah Al-Hijr 15:1

الف ۔ لام ۔ را یہ آیتیں ہیں کتاب (الہٰی) کی اور روشن قرآن کی

Verse 2 — Surah Al-Hijr 15:2

(عذاب میں گرفتار ہونے کے بعد) بہت آرزو کرینگے کفّار کہ کاش وہ مسلمان ہوتے

Verse 3 — Surah Al-Hijr 15:3

انھیں رہنے دیجیے وہ کھائیں (پئیں) اور عیش کریں اور غافل رکھے انھیں جھوٹی امید۔ کچھ عرصے بعد وہ (حقیقت کو خود بخود) جان لیں گے

Verse 4 — Surah Al-Hijr 15:4

اور نہیں ہلاک کیا ہم نے کسی بستی کو مگر یہ کہ اس کی ( ہلاکت کا وقت) لکھا ہوا تھاجو معلوم تھا

Verse 5 — Surah Al-Hijr 15:5

نہ آگے بڑھ سکتی ہے کوئی قوم اپنے مقررہ وقت سے اور نہ پیچھے رہ سکتی ہے

Verse 6 — Surah Al-Hijr 15:6

اور وہ کہنے لگے اے وہ شخص اتارا گیا ہے جس پر قرآن بےشک تو مجنون ہے

Verse 7 — Surah Al-Hijr 15:7

تو کیوں نہیں لے آتا ہمارے پا س فرشتوں کو اگر تو سچا ہے

Verse 8 — Surah Al-Hijr 15:8

ہم نہیں اتارا کرتے فرشتوں کو مگر حق کے ساتھ انہیں اس کے بعد مزید مہلت نہیں دی جاتی

Verse 9 — Surah Al-Hijr 15:9

بے شک ہم ہی نے اتارا ہے اس ذکر (قرآن مجید ) کو اور یقیناً ہم ہی اس کے محافظ ہیں

Verse 10 — Surah Al-Hijr 15:10

اور بےشک ہم نے بھیجے (پیغمبر ) آ پ سے پہلے اگلی امتوں میں

Verse 11 — Surah Al-Hijr 15:11

اور نہیں آتا تھا ان کے پا س کوئی رسول مگر وہ اس کے ساتھ مذاق کیا کرتے تھے

Verse 12 — Surah Al-Hijr 15:12

اسی طرح ہم داخل کرتے ہیں گمراہی کو مجرموں کے دلوں میں

Verse 13 — Surah Al-Hijr 15:13

وہ نہیں ایمان لائیں گے اس پر اور گزر چکی ہے پہلوں کی یہی روش

Verse 14 — Surah Al-Hijr 15:14

اور اگر ہم کھول بھی دیتے ان پر دروازہ آسمان سے اور وہ سارا دن اس میں سے اوپر چڑھتے رہتے

Verse 15 — Surah Al-Hijr 15:15

پھر بھی وہ یہی کہتے کہ ہماری تو نظریں بند کر دی گئی ہیں بلکہ ہم ایسی قوم ہیں جن پر جاد و کر دیا گیا ہے

Verse 16 — Surah Al-Hijr 15:16

اور بےشک ہم نے آسمان میں برج بنائے ہیں اور ہم نے آراستہ کر دیا ہے آسمان کو دیکھنے والوں کے لیے

Verse 17 — Surah Al-Hijr 15:17

اور ہم نے محفوظ کر دیا ہے آسمان کو ہر شیطان سے جو راندہ ہوا ہے

Verse 18 — Surah Al-Hijr 15:18

بجز اس کے جو چوری چھپے سن لے تو (اس صورت میں ) تعاقب کرتا ہے اس کا ایک روشن شعلہ

Verse 19 — Surah Al-Hijr 15:19

اور زمین کو ہم نے پھیلا دیا ہے اور گاڑ دیے اس میں محکم پہاڑ اور ہم نے اگا دی اس میں ہر چیز اندازے کے مطابق

Verse 20 — Surah Al-Hijr 15:20

اور ہم نے بنا دیے تمھارے لیے بھی اس میں رزق کے سامان اور ان کے لیے بھی جنھیں تم روزی دینے والے نہیں ہو

Verse 21 — Surah Al-Hijr 15:21

اور نہیں کوئی چیز مگر ہمارے پاس اس کے خزانے ( بھرے پڑے) ہیں ۔ اور ہم نہیں اتارتے اسے مگر ایک معلوم اندازے کے مطابق

Verse 22 — Surah Al-Hijr 15:22

پس ہم بھیجتے ہیں ہواؤں کو بار دار بنا کر پھر ہم اتارتے ہیں آسمان سے پانی پھر ہم پلاتے ہیں تمھیں وہی پانی۔ اور تم اس کا ذخیرہ کرنے والے نہیں ہو

Verse 23 — Surah Al-Hijr 15:23

اور بےشک ہم ہی زندہ کرتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں اور ہم ہی (ان سب کے) وارث ہیں

Verse 24 — Surah Al-Hijr 15:24

اور یقیناً ہم جانتے ہیں ان کو بھی جو گزر چکے ہیں تم میں سے اور یقیناً ہم جانتے ہیں بعد میں آنے والوں کو

Verse 25 — Surah Al-Hijr 15:25

اور بےشک آپ کا پروردگار ہی انہیں ( روز قیامت ) جمع کریگا۔ بیشک وہ بڑا دانا سب کچھ جاننے والا ہے

Verse 26 — Surah Al-Hijr 15:26

اور بلاشبہ ہم نے پیدا کیا انسان کو کھنکھناتی ہوئی مٹی سے جو پہلے سیاہ بدبودار گاراتھی

Verse 27 — Surah Al-Hijr 15:27

اور جان کو ہم نے پیدا فرمایا اس سے پہلے ایسی آگ سے جس میں دھواں نہیں

Verse 28 — Surah Al-Hijr 15:28

اور (اے محبوب!) یاد فرماؤ جب آپ کے رب نے کہا تھا فرشتوں کو میں پیدا کرنے والا ہوں بشر کو کھنکھناتی مٹی سے جو پہلے سیاہ بد بو دار کیچڑ تھی

Verse 29 — Surah Al-Hijr 15:29

تو جب میں اسے درست فرما دوں اور پھونک دوں اس میں خاص روح اپنی طرف سے تو گر جانا اس کے سامنے سجدہ کرتے ہوئے

Verse 30 — Surah Al-Hijr 15:30

پس سر بسجود ہو گئے فرشتے سارے کے سارے

Verse 31 — Surah Al-Hijr 15:31

سوائے ابلیس کے ۔ اس نے انکار کر دیا کہ وہ سجدہ کرنے والوں کے ساتھ ہو

Verse 32 — Surah Al-Hijr 15:32

اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے ابلیس! کیا وجہ ہے کہ تو نے سجدہ کرنے والوں کا ساتھ نہیں دیا

Verse 33 — Surah Al-Hijr 15:33

وہ ( گستاخ) کہنے لگا کہ میں گوارا نہیں کرتا کہ سجدہ کروں اس بشر کو جسے تو نے پیدا کیا ہے بجنے والی مٹی سے جو پہلے سیاہ بد بو دار تھی

Verse 34 — Surah Al-Hijr 15:34

اللہ تعالیٰ نے حکم دیا (اے بےادب) نکل جا یہاں سے تو مردود ہے

Verse 35 — Surah Al-Hijr 15:35

اور بلاشبہ تجھ پر لعنت ہے روزِجزا تک

Verse 36 — Surah Al-Hijr 15:36

کہنے لگااے میرے رب ! پھر مہلت دے مجھے اس دن تک جب مردے (قبروں سے ) اٹھائے جائیں گے

Verse 37 — Surah Al-Hijr 15:37

اللہ تعالیٰ نے فرمایا بیشک تو مہلت دیے ہوئے گروہ میں سے ہے

Verse 38 — Surah Al-Hijr 15:38

(جنھیں ) وقت مقرر کے دن تک مہلت دی گئی ہے

Verse 39 — Surah Al-Hijr 15:39

وہ بولا اے رَب! اس وجہ سے کہ تو نے مجھے بھٹکا دیا ہے۔ میں (برے کاموں کو) ضرور خوشنما بنا دوں گا ان کے لیے زمین میں اور میں ضرور گمراہ کروں گا ان سب کو

Verse 40 — Surah Al-Hijr 15:40

سوائے تیرے ان بندوں کے جنھیں ان میں سے چُن لیا گیا ہے

Verse 41 — Surah Al-Hijr 15:41

اللہ تعالیٰ نے فرمایا یہ سیدھا راستہ ہے جو میری طرف آتا ہے

Verse 42 — Surah Al-Hijr 15:42

بے شک میرے بندوں پر تیرا کوئی بس نہیں چلتا۔ مگر وہ جو تیری پیروی کرتے ہیں گمراہوں میں سے

Verse 43 — Surah Al-Hijr 15:43

اور بےشک جہنم وعدہ کی جگہ ہے ان سب کے لیے

Verse 44 — Surah Al-Hijr 15:44

اس کے سات دروازے ہیں پر دروازے کے لیے ان میں سے ایک حصّہ مخصوص ہے

Verse 45 — Surah Al-Hijr 15:45

یقیناً پر ہیز گار اس دن باغوں اور چشموں میں آباد ہونگے

Verse 46 — Surah Al-Hijr 15:46

(انہیں حکم ملیگا) داخل ہو جاؤ ان جنتوں میں خیر و عافیت کے ساتھ بےخوف ہو کر

Verse 47 — Surah Al-Hijr 15:47

اور ہم نکال دینگے جو کچھ ان کے سینوں میں کینہ ( وغیرہ) تھا وہ بھائی بھائی بن جائیں گے اور تختوں پر آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے

Verse 48 — Surah Al-Hijr 15:48

نہیں پہنچے گی انھیں اس میں کوئی تکلیف اور نہ انہیں ا س سے نکالا جائے گا

Verse 49 — Surah Al-Hijr 15:49

بتادو میرے بندوں کو کہ میں بلاشبہ بہت بخشنے والا از حد رحم کرنے والا ہوں

Verse 50 — Surah Al-Hijr 15:50

اور (یہ بھی بتا دو کہ) میرا عذاب بھی بہت دردناک عذاب ہے

Verse 51 — Surah Al-Hijr 15:51

اور بتائیے انہیں ابرہیم ( علیہ السلام) کے مہمانوں کا قصّہ

Verse 52 — Surah Al-Hijr 15:52

جب وہ آپ کے پاس آئے تو انھوں نے کہا آپ پر سلام ہو آپ نے کہا (اے اجنبیو) ہم تو تم سے خائف ہیں

Verse 53 — Surah Al-Hijr 15:53

مہمانوں نے کہا مت ڈرئیے ہم آپ کو مثردہ سنانے آئے ہیں ایک صاحب علم بچے کی پیدائش کا

Verse 54 — Surah Al-Hijr 15:54

آپ نے کہا کیا تم مجھے اس وقت خوشخبری دینے آئے ہو جبکہ مجھے بڑھاپا لاحق ہو چکا ہے پس یہ کیسی خوشخبری ہے

Verse 55 — Surah Al-Hijr 15:55

وہ بولے ہم نے آپ کو سچی خوشخبری دی پس نہ ہو جائیے آپ مایوس ہو جانے والوں سے

Verse 56 — Surah Al-Hijr 15:56

آپ نے فرمایا کون نا امید ہوتا ہے اپنے رب کی رحمت سے بجز گمراہوں کے

Verse 57 — Surah Al-Hijr 15:57

آپ نے کہا اے فرستادو! کس اہم کام کے لیے تم آئے ہو

Verse 58 — Surah Al-Hijr 15:58

انھوں نے کہا ہم بھیجے گئے ہیں ایک مجرم قوم کی طرف

Verse 59 — Surah Al-Hijr 15:59

مگر لوط کے گھرانے والے۔ ہم ان سب کو بچا لیں گے

Verse 60 — Surah Al-Hijr 15:60

بجز اس کی بیوی کے ہم نے ( باامر الٰہی) یہ طے کیا ہے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہو گی

Verse 61 — Surah Al-Hijr 15:61

پس جب آئے خاندان لوط کے پاس یہ فرستادے

Verse 62 — Surah Al-Hijr 15:62

آپ نے (انھیں دیکھ کر) کہا تم تو اجنبی لوگ معلوم ہوتے ہو۔ فرشتوں نے کہا (ہم اجنبی نہیں)

Verse 63 — Surah Al-Hijr 15:63

بلکہ ہم لے آئے ہیں تمھارے پاس وہ چیز جس میں وہ شک کیا کرتے تھے

Verse 64 — Surah Al-Hijr 15:64

اور ہم لے آئے ہیں آپ کے پاس حق (عذاب) اور ہم بلا شبہ سچ کہہ رہے ہیں

Verse 65 — Surah Al-Hijr 15:65

تو چلے جائیے اپنے اہل خانہ کے ساتھ رات کے کسی حصّہ میں اور خود ان کے پیچھے پیچھے چلیے اور پیچھے مڑ کر نہ دیکھے تم میں سے کوئی ، اور چلے جائیے جہاں (جانے کا) تمھیں حکم دیا گیا ہے

Verse 66 — Surah Al-Hijr 15:66

اور ہم نے ( بذریعہ وحی) لوط کو آگاہ کر دیا اس حکم سے کہ یقیناً ان کی جڑ کاٹ دی جائے گی جب وہ صبح کر رہے ہونگے

Verse 67 — Surah Al-Hijr 15:67

اور ( اتنے میں) آگئے شہر والے خوشیاں مناتے ہوئے

Verse 68 — Surah Al-Hijr 15:68

آپ نے ( انھیں) کہا (ظالمو!) یہ تو میرے مہمان ہیں ان کے بارے میں تم مجھے شرمسار نہ کرو

Verse 69 — Surah Al-Hijr 15:69

اور ڈرو اللہ کے غضب سے اور مجھے رسوانہ کرو

Verse 70 — Surah Al-Hijr 15:70

وہ بولے کیا ہم نے تمھیں منع نہیں کیا تھا کہ دوسروں کے معاملے میں دخل نہ دیا کرو

Verse 71 — Surah Al-Hijr 15:71

آپ نے کہا یہ میری ( قوم کی) بچیاں ہیں اگر تم کچھ کرنا چاہتے ہو ( تو ان سے نکاح کر لو)

Verse 72 — Surah Al-Hijr 15:72

(اے محبوب) آپ کی زندگی کی قسم یہ ( اپنی طاقت کے نشہ میں) مَست ہیں ( اور) بہکے بہکے پھر رہے ہیں

Verse 73 — Surah Al-Hijr 15:73

پس آ لیا ان کو ایک سخت کڑک نے جب سورج نکل رہا تھا

Verse 74 — Surah Al-Hijr 15:74

پس ہم نے ان کی بستی کو زیر و زبر کر دیا اور ہم نے برسائے ان پر کھنگر کے پتھر

Verse 75 — Surah Al-Hijr 15:75

بیشک اس واقعہ میں ( عبرت کی) نشانیاں ہیں غور و فکر کرنے والوں کے لیے

Verse 76 — Surah Al-Hijr 15:76

اور بیشک یہ بستی ایک آباد راستے پر واقع ہے

Verse 77 — Surah Al-Hijr 15:77

یقیناً اس میں نشانی ہے اہل ایمان کے لیے

Verse 78 — Surah Al-Hijr 15:78

اور بےشک ایکہ کے باشندے بھی بڑے ظالم تھے

Verse 79 — Surah Al-Hijr 15:79

پس ہم نے ان سے بھی انتقام لیا اور یہ دونوں بستیاں کھلی شاہراہ پر واقع ہیں

Verse 80 — Surah Al-Hijr 15:80

اور بےشک جھٹلایا اہل حجر نے ( اللہ تعالیٰ کے) رسولوں کو

Verse 81 — Surah Al-Hijr 15:81

اور ہم نے عطاکیں انھیں اپنی نشانیاں مگر وہ ان سے رو گردانی ہی کرتے رہے

Verse 82 — Surah Al-Hijr 15:82

اور وہ کھود کر بنایا کرتے تھے پہاڑوں کو اپنے گھر ( اور) وہ بےخوف و خطر رہا کرتے تھے

Verse 83 — Surah Al-Hijr 15:83

پس پکڑ لیا انھیں ایک خوفناک چنگھاڑ نے جب وہ صبح اٹھ رہے تھے

Verse 84 — Surah Al-Hijr 15:84

پس نہ فائدہ پہنچایا انھیں اس ( مال) نے جو وہ کمایا کرتے تھے

Verse 85 — Surah Al-Hijr 15:85

اور نہیں پیدا فرمایا ہم نے آسمانوں اور زمین کو نیز جو کچھ ان کے درمیان ہے، مگر حق کے ساتھ اور بےشک قیامت آنے ہی والی ہے پس ( اے حبیب!) آپ درگزر فرمایا کیجیے ان سے عمدگی کے ساتھ

Verse 86 — Surah Al-Hijr 15:86

یقیناً آپ کا رب ہی سب کا خالق ( اور) سب کچھ جاننے والا ہے

Verse 87 — Surah Al-Hijr 15:87

اور بےشک ہم نے عطا فرمائی ہیں آپ کو سات آیتیں جو بار بار پڑھی جاتی ہیں اور قرآن عظیم بھی

Verse 88 — Surah Al-Hijr 15:88

اپنی آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھئے ان (اموال) کی طرف جس سے ہم نے لطف اندوز کیا ہے ان کے مختلف طبقوں کو اور رنجیدہ خاطر بھی نہ ہوں ان ( کی گمراہی) پر اور نیچے کیجیے اپنے پروں کو مومنوں کے لیے

Verse 89 — Surah Al-Hijr 15:89

اور فرمائیے کہ میں تو بلاشبہ ایسے عذاب سے کھلا ڈرانے والا ہوں

Verse 90 — Surah Al-Hijr 15:90

جیسے ہم نے اتارا ان بانٹنے والوں پر

Verse 91 — Surah Al-Hijr 15:91

جنھوں نے کر دیا تھا قرآن کو پارہ پارہ

Verse 92 — Surah Al-Hijr 15:92

پس آپ کے رب کی قسم ! ہم پوچھیں گے ان سب سے

Verse 93 — Surah Al-Hijr 15:93

ان اعمال کے متعلق جو وہ کیا کرتے تھے

Verse 94 — Surah Al-Hijr 15:94

سو آپ اعلان کر دیجیے اس کا جس کا آپ کو حکم دیا گیا اور منہ پھیر لیجیے مشرکوں سے

Verse 95 — Surah Al-Hijr 15:95

ہم کافی ہیں آپ کو مذاق اڑانے والوں کے شر سے بچانے کے لیے

Verse 96 — Surah Al-Hijr 15:96

جو بناتے ہیں اللہ تعالیٰ کے ساتھ اور خدا سو یہ ( حقیقت حال کو ) ابھی جان لیں گے

Verse 97 — Surah Al-Hijr 15:97

اور ہم خوب جانتے ہیں کہ آپ کا دل تنگ ہوتا ہے ان باتوں سے جو وہ کیا کرتے ہیں

Verse 98 — Surah Al-Hijr 15:98

سو آپ پاکی بیان کیجیے اپنے رب کی تعریف کے ساتھ اور ہو جائیے سجدہ کرنے والوں سے

Verse 99 — Surah Al-Hijr 15:99

اور عبادت کیجیے اپنے رب کی یہاں تک کہ آجائے آپ کے پاس الیقین