Back to Languages

Urdu - Chapter 26 - Ash-Shuara

Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink

Verse 1 — Surah Ash-Shuara 26:1

طا۔ سین۔ میم

Verse 2 — Surah Ash-Shuara 26:2

یہ آیتیں ہیں روشن کتاب کی

Verse 3 — Surah Ash-Shuara 26:3

(اے جان عالم!) شاید وہ ہلاک کر دیں گے اپنے رب کو اس غم میں کہ وہ ایمان نہیں لا رہے

Verse 4 — Surah Ash-Shuara 26:4

اگر ہم چاہیں تو اتاریں ان پر آسمان سے کوئی نشانی پس ہو جائیں ان کی گردنیں اس کے آگے جھکی ہوئی

Verse 5 — Surah Ash-Shuara 26:5

اور نہیں آیا کرتی ان کے پاس کوئی تازہ نصیحت الرحمن کی جانب سے مگر یہ کہ وہ اس سے منہ پھیر لیتے ہیں

Verse 6 — Surah Ash-Shuara 26:6

تو بیشک انہوں نے تکذیب کی سو مل جائے گی انہیں اطلاع اس امر کی جس کے ساتھ وہ استہزاء کیا کرتے تھے

Verse 7 — Surah Ash-Shuara 26:7

کیا انھوں نے نہیں دیکھا زمین کی طرف کہ کتنی کثرت سے ہم نے اگائے ہیں اس میں ہر طرح کے مفید پودے

Verse 8 — Surah Ash-Shuara 26:8

بیشک اس میں (انکے لیے قدرت الہی کی) نشانی ہے اور ان سے اکثر لوگ ایمان نہیں لائیں گے

Verse 9 — Surah Ash-Shuara 26:9

اور بیشک آپ کا رب ہی سب پر غالب (اور) ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے

Verse 10 — Surah Ash-Shuara 26:10

اور یاد کرو جب ندا دی آپ کے رب نے موسیٰ کو (اور فرمایا) کہ جاؤ ظالم لوگوں کے پاس

Verse 11 — Surah Ash-Shuara 26:11

یعنی قوم فرعون کے پاس۔ کیا وہ (قہر الہی سے) نہیں ڈرتے

Verse 12 — Surah Ash-Shuara 26:12

آپ نے عرض کی میرے رب! میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے جھٹلائیں گے

Verse 13 — Surah Ash-Shuara 26:13

اور گھٹتا ہے میرا سینہ اور روانی سے نہیں چلتی میری زبان۔ سو (ازراہ کرم) وحی بھیج ہارون کی طرف

Verse 14 — Surah Ash-Shuara 26:14

اور (تو جانتا ہے کہ) ان کا میرے ذمّہ ایک جرم بھی ہے اس لیے میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے قتل کر ڈالیں گے ۔

Verse 15 — Surah Ash-Shuara 26:15

اللہ نے فرمایا ایسا نہیں ہو سکتا۔ پس تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ ہم تمھارے ساتھ ہیں (اور ہر بات) سننے والے ہیں

Verse 16 — Surah Ash-Shuara 26:16

سو دونوں جاؤ فرعون کے پاس اور اسے کہو ہم فرستادے ہیں رب العالمین کے

Verse 17 — Surah Ash-Shuara 26:17

(ہم تمھیں کہتے ہیں) کہ بھیج دے ہمارے ساتھ (ہماری قوم) بنی اسرائیل کو

Verse 18 — Surah Ash-Shuara 26:18

فرعون نے (یہ سنکر) کہا موسیٰ! کیا ہم نے تجھے پالا نہیں تھا اپنے یہاں جبکہ تو بچّہ تھا اور بسر کیے تو نے ہمارے پاس اپنی عمر کے کئی سال

Verse 19 — Surah Ash-Shuara 26:19

اور تونے ارتکاب کیا اس فعل کا جس کا تو نے ارتکاب کیا اور تو بڑااحسان فراموش ہے

Verse 20 — Surah Ash-Shuara 26:20

آپ نے جواب دیا میں نے ارتکاب کیا تھا اس کا اس وقت جبکہ میں نا واقف تھا

Verse 21 — Surah Ash-Shuara 26:21

تو میں بھاگ گیا تھا تمھارے ہاں سے ۔ جبکہ میں تم سے ڈرا پس بخش دے مجھے میرے رب نے حکم، اور بنا دیا مجھے رسولوں سے

Verse 22 — Surah Ash-Shuara 26:22

اور یہ نعمت ہے جس کا تو مجھ پر احسان جتلاتا ہے حالانکہ تو نے غلام بنا رکھا ہے بنی اسرائیل کو

Verse 23 — Surah Ash-Shuara 26:23

فرعون نے پوچھا کیا حقیقت ہے رب العالمین کی ؟

Verse 24 — Surah Ash-Shuara 26:24

آپ نے فرمایا (ربّ العالمین وہ ہے جو) مالک ہے آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اگر ہو تم یقین کرنے والے

Verse 25 — Surah Ash-Shuara 26:25

فرعون نے اپنے ارد گرد بیٹھنے والوں سے کہا کیا تم سن نہیں رہے

Verse 26 — Surah Ash-Shuara 26:26

آپ نے فرمایا وہ جو تمھارا بھی مالک ہے اور تمھارے پہلے باپ دادا کا بھی

Verse 27 — Surah Ash-Shuara 26:27

فرعون بولا بلاشبہ تمھارا یہ رسول جو بھیجا گیا ہے تمھاری طرف یہ تو دیوانہ ہے

Verse 28 — Surah Ash-Shuara 26:28

آپ نے (معاً) فرمایا جو مشرق و مغرب کا رب ہے اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ، اگر تم کچھ عقل رکھتے ہو

Verse 29 — Surah Ash-Shuara 26:29

اس نے (رُعب جماتے ہوئے ) کہا (یاد رکھو!) اگر تم نے میرے سوا کسی کو خدا بنایاتو میں تمھیں ضرور قیدیوں میں داخل کر دوں گا

Verse 30 — Surah Ash-Shuara 26:30

فرمایا اگرچہ میں لے آؤں تیرے پاس ایک روشن چیز

Verse 31 — Surah Ash-Shuara 26:31

اس نے کہا پھر پیش کرو اسے اگر تم سچے ہو

Verse 32 — Surah Ash-Shuara 26:32

پس آپ نے ڈالا اپنا عصا تو اسی وقت وہ صاف اژدھا بن گیا

Verse 33 — Surah Ash-Shuara 26:33

اور آپ نے باہر نکالا اپنا ہاتھ تو یک لخت وہ سفید ہو گیا دیکھنے والوں کے لیے

Verse 34 — Surah Ash-Shuara 26:34

(یہ دیکھ کر ) فرعون نے اپنے آس پاس بیٹھنے والے درباریوں سے کہاواقعی یہ ماہر جادوگر ہے

Verse 35 — Surah Ash-Shuara 26:35

ٰیہ چاہتا ہے کہ نکال دیں تمھیں اپنے ملک سے اپنے جادُو (کے زور) سے (اب بتاؤ) تمھاری کیا رائے ہے؟

Verse 36 — Surah Ash-Shuara 26:36

بولے مہلت دو اسے اور اس کے بھائی کو اور بھیج دو شہروں میں ہر کارے

Verse 37 — Surah Ash-Shuara 26:37

تا کہ وہ لے آئیں تیرے پاس (ملک کے کونہ کونہ سے) تمام ماہر جادوگر

Verse 38 — Surah Ash-Shuara 26:38

الغرض جمع کر لیے گئے سارے جادُو گرمقررہ وقت پرایک خاص دن

Verse 39 — Surah Ash-Shuara 26:39

اور کہہ دیا گیا لوگوں سے کیا تم (مقابلہ دیکھنے کے لیے) اکٹھے ہو گے؟

Verse 40 — Surah Ash-Shuara 26:40

شاہد ہم پیروی کرتے رہیں جادُو گروں کی اگر وہ (مقابلہ میں) غالب آجائیں

Verse 41 — Surah Ash-Shuara 26:41

جب حاضر ہوئے جادو گر تو انھوں نے فرعون سے پوچھا کیا ہمیں کوئی انعام بھی ملے گا اگر ہم (موسیٰ پر) غالب آجائیں؟

Verse 42 — Surah Ash-Shuara 26:42

اس نے کہا ہاں ضرور ملے گا اور تم اس وقت میرے مقرّبوں میں شامل کر لیے جاؤ گے

Verse 43 — Surah Ash-Shuara 26:43

موسیٰ نے انھیں فرمایا پھینکو جو تم پھینکنے والے ہو

Verse 44 — Surah Ash-Shuara 26:44

تو انھوں نے پھینک دیں اپنی ساری رسیاں اور اپنی لاٹھیاں (میدان میں) اور (بڑے وثوق سے) کہا ناموس فرعون کی قسم! ہم ہی یقیناً غالب آئیں گے

Verse 45 — Surah Ash-Shuara 26:45

پھر پھینکا موسیٰ نے اپنا سونٹا تو وہ یکا یک نگلنے لگ گیا جو فریب انھوں نے بنا رکھا تھا

Verse 46 — Surah Ash-Shuara 26:46

پس (یہ معجزہ دیکھ کر) گر پڑے جادو گر سجدہ کرتے ہوئے

Verse 47 — Surah Ash-Shuara 26:47

انھوں نے ( برملا) کہہ دیا ہم ایمان لے آئے رب العالمین پر

Verse 48 — Surah Ash-Shuara 26:48

جو رب ہے موسیٰ اور ہارون کا

Verse 49 — Surah Ash-Shuara 26:49

فرعون نے (خفّت مٹانے کے لیے) کہا تم تو ایمان لا چکے تھے اس پر اس سے پہلے کہ میں تمھیں مقابلہ کی اجازت دیتا۔ یہ تو تمھارا بڑا (گرو) ہے جس نے تمھیں سحر کا فن سکھایا ہے ابھی (اس سازش کا انجام) تمھیں معلوم ہو جائیگا میں ضرور کاٹ دوں گا تمھارے پاؤں اور تمھارے ہاتھ مخالف طرفوں سے اور میں تم سب کو سولی چڑھا دوں گا

Verse 50 — Surah Ash-Shuara 26:50

انہوں نے جواب دیا ہمیں اس کی ذرا پروا نہیں ۔ ہم اپنے پروردگار کی طرف لوٹنے والے ہیں

Verse 51 — Surah Ash-Shuara 26:51

ہمیں یہ امید ہے کہ بخش دے گا ہمارے لیے ہمارا رب ہماری خطائیں ۔ کیونکہ ہم (تیری قوم میں سے) پہلے ایمان لانے والے ہیں

Verse 52 — Surah Ash-Shuara 26:52

اور ہم نے وحی کی موسیٰ کی طرف کہ راتوں رات (یہاں سے ) میرے بندوں کو لے جاؤ یقیناً تمھارا تعاقب کیا جائیگا

Verse 53 — Surah Ash-Shuara 26:53

پس بھیجے فرعون نے سارے شہروں میں ہر کارے

Verse 54 — Surah Ash-Shuara 26:54

(تاکہ لوگوں کو بتائیں) یہ لوگ ایک چھوٹی سے جماعت ہیں

Verse 55 — Surah Ash-Shuara 26:55

اور انھوں نے ہمیں سخت برا فروختہ کر دیا ہے

Verse 56 — Surah Ash-Shuara 26:56

(تا ہم فکر نہ کرو) ہم سب (ان کے متعلق) بہت محتاط ہیں

Verse 57 — Surah Ash-Shuara 26:57

سو ہم نے نکالا انھیں (سر سبز) باغوں اور (بہتے ہوئے) چشموں

Verse 58 — Surah Ash-Shuara 26:58

اور (بھرپور) خزانوں اور شاندار محلّات سے

Verse 59 — Surah Ash-Shuara 26:59

ہم نے ایسا ہی کیا۔ اور ہم نے بنی اسرائیل کو ان تمام چیزوں کا وارث بنا دیا

Verse 60 — Surah Ash-Shuara 26:60

پس وہ ان کے تعاقب میں نکلے اشراق کے وقت

Verse 61 — Surah Ash-Shuara 26:61

پس جب ایک دوسرے کو دیکھ لیا دونوں گروہوں نے تو موسیٰ کے ساتھی کہنے لگے (ہائے) ہم تو یقیناً پکڑ لیے گئے

Verse 62 — Surah Ash-Shuara 26:62

آپ نے فرمایا ہر گز نہیں ۔ بلاشبہ میرے ساتھ میرا رب ہے وہ ضرور میری رہنمائی فرمائے گا

Verse 63 — Surah Ash-Shuara 26:63

سو ہم نے وحی بھیجی موسیٰ کی طرف کہ ضرب لگاؤ اپنے عصا سے سمندر کو تو سمندر پھٹ گیا اور ہو گیا پانی کا ہر حصّہ بڑے پہاڑ کی مانند

Verse 64 — Surah Ash-Shuara 26:64

اور ہم نے قریب کر دیا وہاں دوسرے فریق کو

Verse 65 — Surah Ash-Shuara 26:65

اور ہم نے بچا لیا (ان تند موجوں سے) موسیٰ علیہ السلام اور ان کے سب ہمراہیوں کو

Verse 66 — Surah Ash-Shuara 26:66

پھر ہم نے غرق کر دیا دوسرے فریق کو

Verse 67 — Surah Ash-Shuara 26:67

اس واقعہ میں (بڑی واضح) نشانی ہے۔ اور ان میں سے اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں

Verse 68 — Surah Ash-Shuara 26:68

اور بےشک (اے حبیب!) آپ کا رب ہی سب پر غالب ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے

Verse 69 — Surah Ash-Shuara 26:69

اور آپ بیان فرمائیے ان کے سامنے ابراہیم کا قصّہ

Verse 70 — Surah Ash-Shuara 26:70

جب آپ نے اپنے باپ سے اور اپنی قوم سے کہا کہ تم کس کی پرستش کرتے ہو

Verse 71 — Surah Ash-Shuara 26:71

انہوں نے کہا ہم تو پوجتے ہیں بتوں کو اور ہم انہی کی پوجا میں ہر وقت منہمک رہتے ہیں

Verse 72 — Surah Ash-Shuara 26:72

آپ نے پوچھا ( بھلا یہ بتاؤ) کیا وہ سنتے ہیں تمھاری آوازجب تم انھیں پکارتے ہو

Verse 73 — Surah Ash-Shuara 26:73

یا وہ تمھیں (کچھ) نفع پہنچا سکتے ہیں یا ضرر پہنچا سکتے ہیں

Verse 74 — Surah Ash-Shuara 26:74

انھوں نے (لا جواب ہو کر) کہا بلکہ ہم نے تو پایا اپنے باپوں کو کہ وہ یونہی کیا کرتے تھے

Verse 75 — Surah Ash-Shuara 26:75

آپ نے فرمایا کیا تم نے دیکھ لیاان (کی بےبسی) کو جن کی تم پرستش کیا کرتے ہو

Verse 76 — Surah Ash-Shuara 26:76

تم اور تمھارے گذشتہ آباؤاجداد

Verse 77 — Surah Ash-Shuara 26:77

پس وہ سب میرے دشمن ہیں سوائے رب العالمین کے

Verse 78 — Surah Ash-Shuara 26:78

جس نے مجھے پیدا فرمایا پھر (ہر قدم پر) وہ میری رہنمائی کرتا ہے

Verse 79 — Surah Ash-Shuara 26:79

اور وہ مجھے کھلاتا بھی ہے اور مجھے پلاتا بھی ہے

Verse 80 — Surah Ash-Shuara 26:80

اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی مجھے صحت بخشتا ہے

Verse 81 — Surah Ash-Shuara 26:81

اور وہ جو مجھے مارے گا ، پھر مجھے زندہ کریگا

Verse 82 — Surah Ash-Shuara 26:82

اور جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ وہ بخش دے گا میرے لیے میری خطا کو روز جزا کو

Verse 83 — Surah Ash-Shuara 26:83

اے میرے رب! عطا فرمامجھے علم و عمل (میں کمال) اور ملا دے مجھے نیک بندوں کے ساتھ

Verse 84 — Surah Ash-Shuara 26:84

اور بنا دے میرے لیے سچی ناموری آئندہ آنے والوں میں

Verse 85 — Surah Ash-Shuara 26:85

اور بنا دے مجھے ان لوگوں سے جو نعمت والی جت کے وارث ہیں

Verse 86 — Surah Ash-Shuara 26:86

اور بخش دے میرے باپ کو وہ گمراہ لوگوں میں سے ہے

Verse 87 — Surah Ash-Shuara 26:87

اور نہ شرمسار کرنا مجھے جس روز لوگ قبروں سے اٹھائے جائیں گے

Verse 88 — Surah Ash-Shuara 26:88

جس دن نہ مال کام آئے گا اور نہ بیٹے

Verse 89 — Surah Ash-Shuara 26:89

مگر وہ شخص جو لے آیا اللہ تعالیٰ کے حضور قلب سلیم

Verse 90 — Surah Ash-Shuara 26:90

اور قریب کر دی جائیگی جنت پرہیزگاروں کے لیے

Verse 91 — Surah Ash-Shuara 26:91

اور ظاہر کر دی جائیگی دوزخ بہکنے والوں کے لیے

Verse 92 — Surah Ash-Shuara 26:92

اور کہا جائیگا انہیں کہ کہاں ہیں وہ ج کی تم پوجا کرتے تھے

Verse 93 — Surah Ash-Shuara 26:93

اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر ۔ کیا وہ تمھاری (کچھ ) مدد کر سکتے ہیں یا انتقام لے سکتے ہیں

Verse 94 — Surah Ash-Shuara 26:94

پس اوندھے پھینک دیے جائیں گے اس میں وہ اور دوسرے گمراہ

Verse 95 — Surah Ash-Shuara 26:95

اور ابلیس کی ساری فوجیں

Verse 96 — Surah Ash-Shuara 26:96

وہ کہیں گے اس حال میں کہ وہ دوزخ میں باہم جھگڑ رہے ہوں گے

Verse 97 — Surah Ash-Shuara 26:97

خدا کی قسم! ہم کھلی گمراہی میں گرفتا ر تھے

Verse 98 — Surah Ash-Shuara 26:98

جب ہم تمھیں رب العالمین کے برابر بنائے ہوئے تھے

Verse 99 — Surah Ash-Shuara 26:99

اور نہیں گمراہ کیا ہمیں مگر (ان نامی) مجرموں نے

Verse 100 — Surah Ash-Shuara 26:100

تو (آج ) نہیں ہے ہمارا کوئی شفارشی

Verse 101 — Surah Ash-Shuara 26:101

اور نہ کوئی غم خوار دوست

Verse 102 — Surah Ash-Shuara 26:102

پس اگر ہمارے اختیار میں ہوتا (دنیا میں ) واپس جانا تو ہم اہل ایمان سے ہوتے

Verse 103 — Surah Ash-Shuara 26:103

بیشک اس واقعہ میں عبرت کی نشانی ہے اور نہیں تھے ان میں سے اکثرلوگ ایمان لانے والے

Verse 104 — Surah Ash-Shuara 26:104

اور (اے حبیب!) بیشک آپ کا رب ہی سب پر غالب، ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے

Verse 105 — Surah Ash-Shuara 26:105

جھٹلایا قوم نوح نے (اللہ کے) رسولوں کو

Verse 106 — Surah Ash-Shuara 26:106

جب کہا انھیں ان کے بھائی نوح نے کیا تم ڈرتے نہیں ہو

Verse 107 — Surah Ash-Shuara 26:107

بیشک میں تمھارے لیے رسول امین ہوں

Verse 108 — Surah Ash-Shuara 26:108

پس اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میری فرمانبرداری کرو

Verse 109 — Surah Ash-Shuara 26:109

اور میں نہیں طلب کرتا تم سے اس (تبلیغ) پر کوئی اجرت۔ میرا اجرا تو اللہ رب العالمین کے ذمّہ ہے

Verse 110 — Surah Ash-Shuara 26:110

پس تم ڈرو اللہ سے اور میری پیروی کرو

Verse 111 — Surah Ash-Shuara 26:111

انھوں نے کہا کیا ہم (قوم کے رئیس) ایمان لائیں تجھ پر حالانکہ تمھاری پیروی صرف گھٹیا لوگ کر رہے ہیں

Verse 112 — Surah Ash-Shuara 26:112

آپ نے فرمایا مجھے کیا خبر کہ وہ کس نیت سے ایمان لائیں ہیں

Verse 113 — Surah Ash-Shuara 26:113

ان کا حساب تو میرے رب کے ذمّہ ہے۔ اگر تمھیں (حقیقت کا) شعور ہے

Verse 114 — Surah Ash-Shuara 26:114

اور نہیں ہوں میں دور بھگانے والا (غریب و مسکین ) مومنوں کو

Verse 115 — Surah Ash-Shuara 26:115

نہیں ہوں میں مگر (عذاب سے ) صاف صاف ڈرانے والا

Verse 116 — Surah Ash-Shuara 26:116

ان (مغروروں) نے کہا انے نوح! اگر تم باز نہ آئے (تو یاد رکھو) تمھیں ضرور سنگسار کر دیا جائے گا

Verse 117 — Surah Ash-Shuara 26:117

آپ نے عرض کی میرے مالک! میری قوم نے تو مجھے جھٹلا دیا ہے

Verse 118 — Surah Ash-Shuara 26:118

پس تو فیصلہ فرما دے میرے اور ان کے درمیان جو قطعی ہو اور (اپنے عذاب سے ) نجات دے مجھے اور جو میرے ساتھ ہیں اہل ایمان سے

Verse 119 — Surah Ash-Shuara 26:119

پس ہم نے نجات دی انھیں اور جو آپ کے ہمراہ اس کشتی میں تھے جو کھچا کھچ بھری ہوئی تھی

Verse 120 — Surah Ash-Shuara 26:120

پھر ہم نے غرق کی دیا اس کے بعد پیچھے رہ جانے والوں کو

Verse 121 — Surah Ash-Shuara 26:121

یقیناً اس واقعہ میں بھی (عبرت کی ) نشانی ہے اور نہیں تھے ان میں سے اکثر لوگ ایمان لانے والے

Verse 122 — Surah Ash-Shuara 26:122

اور بیشک آپ کا رب ہی سب پر غالب ، ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے

Verse 123 — Surah Ash-Shuara 26:123

جھٹلایا عاد نے (اپنے) رسولوں کو

Verse 124 — Surah Ash-Shuara 26:124

جب فرمایا انھیں ان کے بھائی ہود نے کیا تم (خدا سے) نہیں ڈرتے

Verse 125 — Surah Ash-Shuara 26:125

بیشک میں تمھارے لیے رسول امین ہوں

Verse 126 — Surah Ash-Shuara 26:126

پس اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

Verse 127 — Surah Ash-Shuara 26:127

اور میں نہیں طلب کرتا تم سے اس (خدمت) کا کوئی صلہ۔ میرا اجر تو اس پر ہے جو سارے جہانوں کا پالنے والا ہے

Verse 128 — Surah Ash-Shuara 26:128

کیا تم تعمیر کرتے ہو ہر اونچے مقام پر ایک یاد گار بےفائدہ

Verse 129 — Surah Ash-Shuara 26:129

اور اپنی رہائش کے لیے بناتے ہو مضبوط محلّات اس امید پر کہ تم ہمیشہ رہو گے

Verse 130 — Surah Ash-Shuara 26:130

اور جب تم کسی پر گرفت کرتے ہو تو بڑے ظالم اور بےدرد بن کر

Verse 131 — Surah Ash-Shuara 26:131

پس (اب تو) اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

Verse 132 — Surah Ash-Shuara 26:132

اور ڈرو اس ذات سے جس نے مدد کی ہے تمھاری ان چیزوں سے جن کو تم جانتے ہو

Verse 133 — Surah Ash-Shuara 26:133

(یعنی ) اس نے مدد فرمائی ہے تمھاری مویشیوں اور فرزندوں سے

Verse 134 — Surah Ash-Shuara 26:134

اور باغات اور چشموں سے

Verse 135 — Surah Ash-Shuara 26:135

میں ڈرتا ہوں کہ تم پربڑے دن کا عذاب نہ آجائے

Verse 136 — Surah Ash-Shuara 26:136

انہوں نے کہا یکساں ہے ہمارے لیے خواہ آپ نصیحت کریں یانہ ہوں آپ نصیحت کرنے والوں سے

Verse 137 — Surah Ash-Shuara 26:137

نہیں ہے یہ (محلّات کا شوق) مگر ہمارے اسلاف کا دستور

Verse 138 — Surah Ash-Shuara 26:138

(آپ فکر نہ کریں) ہمیں عذاب نہیں دیا جائیگا

Verse 139 — Surah Ash-Shuara 26:139

پس انھوں نے آپ کو جھٹلایا اس لیے ہم نے انھیں ہلاک کر دیا بیشک اس میں بھی (عبرت کی) نشانی ہے اور نہیں تھے ان میں سے اکثر لوگ ایمان لانے والے

Verse 140 — Surah Ash-Shuara 26:140

اور بیشک آپ کا رب ہی سب پر غالب ہمیشہ رحم فرمانیوالا ہے

Verse 141 — Surah Ash-Shuara 26:141

جھٹلایا قوم ثمود نے رسولوں کو

Verse 142 — Surah Ash-Shuara 26:142

جب کہا انھیں ان کے بھائی صالح نے کیا تم (قہر الہیٰ سے) نہیں ڈرتے

Verse 143 — Surah Ash-Shuara 26:143

میں تمھارے لیے رسول امین ہوں

Verse 144 — Surah Ash-Shuara 26:144

سو ڈرو اللہ تعالیٰ سے اور میری پیروی کرو

Verse 145 — Surah Ash-Shuara 26:145

اور میں نہیں طلب کرتا تم سے اس پر کوئی معاوضہ۔ میرا معاوضہ تو رب العالمین کے ذمّہ ہے

Verse 146 — Surah Ash-Shuara 26:146

کیا تمھیں رہنے دیا جائیگا اس (عیش و طرب ) میں جس میں تم یہاں ہو امن سے

Verse 147 — Surah Ash-Shuara 26:147

ان باغات میں اور چشموں میں

Verse 148 — Surah Ash-Shuara 26:148

اور (شاداب) کھیتوں میں اور کھجور کے درختوں میں جنکے شگوفے بڑے نرم و نازک ہیں

Verse 149 — Surah Ash-Shuara 26:149

اور تراشتے رہو گے پہاڑوں میں گھر ماہر ( سنگتراش ) بنتے ہوئے

Verse 150 — Surah Ash-Shuara 26:150

پس ڈرو اللہ تعالیٰ سے اور میری اتباع کرو

Verse 151 — Surah Ash-Shuara 26:151

اور نہ پیروی کرو حد سے بڑھنے والوں کے حکم کی

Verse 152 — Surah Ash-Shuara 26:152

جو فساد برپا کرتے رہتے ہیں زمین میں اور اصلاح کی کوشش نہیں کرتے

Verse 153 — Surah Ash-Shuara 26:153

جواب ملا (اے صالح!) تم تو ان لوگوں میں سے ہو جن پر جادو کر دیا گیا ہے

Verse 154 — Surah Ash-Shuara 26:154

نہیں ہو تم مگر ایک انسان ہماری مانند ورنہ لاؤ کوئی معجزہ اگر تم راست بازوں میں سے ہو

Verse 155 — Surah Ash-Shuara 26:155

فرمایا یہ ایک اونٹنی ہے۔ ایک دن اس کے پانی پینے کی باری ہے اور ایک مقرر دن تمھاری باری ہے

Verse 156 — Surah Ash-Shuara 26:156

اور نہ پہنچانا اسے کوئی اذیّت ورنہ آ لے گا تمھیں بڑے دن کا عذاب

Verse 157 — Surah Ash-Shuara 26:157

ان (بدبختوں) نے اس کی کونچیں کاٹ دالیں پھر ہو گئے ندامت (و افسوس) کرنیوالے

Verse 158 — Surah Ash-Shuara 26:158

پس آ لیا انھیں عذاب نے بیشک اس واقعہ میں بھی (عبرت کی ) نشانی ہے اور نہیں تھے ان میں سے اکثرلوگ ایمان لانے والے

Verse 159 — Surah Ash-Shuara 26:159

اور بےشک آپ کا رب ہی عزیز رحیم ہے

Verse 160 — Surah Ash-Shuara 26:160

جھٹلایا قوم لوط نے اپنے رسولوں کو

Verse 161 — Surah Ash-Shuara 26:161

جب کہا ان سے ان کے بھائی لوط نے ، کیا تم (قہر الہٰی) سے نہیں ڈرتے؟

Verse 162 — Surah Ash-Shuara 26:162

بیشک میں تمھارے لیے رسول امین ہوں

Verse 163 — Surah Ash-Shuara 26:163

پس ڈرو اللہ تعالیٰ سے اور میری اطاعت کرو

Verse 164 — Surah Ash-Shuara 26:164

اور میں نہیں مانگتا تم سے اس (تبلیغ) پر کوئی معاوضہ۔ میرا معاوضہ تو اس کے ذمّہ ہے جو رب العالمین ہے

Verse 165 — Surah Ash-Shuara 26:165

کیا تم بد فعلی کے لیے جاتے ہو مردوں کے پاس ساری مخلوق سے

Verse 166 — Surah Ash-Shuara 26:166

اور چھوڑ دیتے ہو جو پیدا کی ہیں تمھارے لیے تمھارے رب نے تمھاری بیویاں ۔ بلکہ تم حد سے بڑھنے والے لوگ ہو

Verse 167 — Surah Ash-Shuara 26:167

وہ (غصّہ سے) کہنے لگے ( خاموش!) اے لوط! اگر تم اس سے باز نہ آئے تو تمھیں ضرور ملک بدر کر دیا جائیگا

Verse 168 — Surah Ash-Shuara 26:168

آپ نے فرمایا (سُن لو) میں تمھارے اس (گندے) فعل سے بیزار ہوں

Verse 169 — Surah Ash-Shuara 26:169

میرے مالک! نجات دے مجھے اور میرے اہل و عیال کو اس (کی شامت) سے جو وہ کرتے ہیں

Verse 170 — Surah Ash-Shuara 26:170

سو ہم نے نجات دی اسے اور اس کے سب اہل کو

Verse 171 — Surah Ash-Shuara 26:171

سوائے ایک بڑھیا کہ جو پیچھے رہنے والوں میں تھی

Verse 172 — Surah Ash-Shuara 26:172

پھر ہم نے نام و نشان مٹا دیا دوسروں کا

Verse 173 — Surah Ash-Shuara 26:173

اور ہم نے برسائی ان پر (پتھروں کی) بارش پس بڑی تباہ کن تھی وہ بارش جو برسی ان پر جنھیں ڈرایا گیا (اور وہ باز نہ آئے)

Verse 174 — Surah Ash-Shuara 26:174

بیشک اس میں بھی (عبرت کی) نشانی ہے اور نہیں تھے ان میں سے اکثرلوگ ایمان لانے والے

Verse 175 — Surah Ash-Shuara 26:175

اور بلاشبہ (اے محبوب!) آپ کا پروردگار ہی عزیز رحیم ہے

Verse 176 — Surah Ash-Shuara 26:176

جھٹلایا اہل ایکہ نے بھی (اپنے ) رسولوں کو

Verse 177 — Surah Ash-Shuara 26:177

جب فرمایا انھیں شعیب (علیہ السلام) نے کیا تم (قہر الہٰی سے) نہیں ڈرتے

Verse 178 — Surah Ash-Shuara 26:178

بیشک میں تمھارے لیے رسول امین ہوں

Verse 179 — Surah Ash-Shuara 26:179

پس ڈرو اللہ تعالیٰ سے اور میری پیروی کرو

Verse 180 — Surah Ash-Shuara 26:180

اور میں نہیں طلب کرتا تم سے اس پر کوئی اجر۔ میرا جر تواس کے ذمّہ ہے جو سارے جہانوں کا پالنے والاہے

Verse 181 — Surah Ash-Shuara 26:181

پورا کیا کرو ناپ اور نہ ہو جاؤ کم ناپنے والوں سے

Verse 182 — Surah Ash-Shuara 26:182

اور وزن کیا کرو صحیح ترازو سے

Verse 183 — Surah Ash-Shuara 26:183

اور نہ کم دیا کرو لوگوں کو ان کی چیزیں ، اور نہ پھرا کرو زمین میں فساد ربرپا کرتے ہوئے

Verse 184 — Surah Ash-Shuara 26:184

اور ڈرو اس سے جس نے پیدا فرمایا تمھیں اور (تم سے) پہلی مخلوق کو

Verse 185 — Surah Ash-Shuara 26:185

انھوں نے (جھلّا کر) کہا تم تو ان لوگوں میں سے ہو جن پر جادو کر دیا گیا ہے

Verse 186 — Surah Ash-Shuara 26:186

اور نہیں ہو تم مگر ایک بشر ہماری مانند اور ہم تو تمھارے متعلق یہ خیال کر رہے ہیں کہ تم جھوٹوں میں سے ہو (ہم تمھاری بات نہیں مانتے)

Verse 187 — Surah Ash-Shuara 26:187

لو اب گرا دو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا اگر تم راست بازوں میں سے ہو

Verse 188 — Surah Ash-Shuara 26:188

آپ نے فرمایا میرا رب خوب جانتاہے جو تم کر رہے ہو

Verse 189 — Surah Ash-Shuara 26:189

سو انھوں نے جھٹلایا شعیب ( علیہ السلام) کو تو پکڑ لیا انھیں چھتری والے دن کے عذاب نے بےشک یہبڑے دن کا عذاب تھا

Verse 190 — Surah Ash-Shuara 26:190

بے شک اس میں بھی (عبرت) کی نشانی ہے اور نہیں تھے ان میں سے اکثرلوگ ایمان لانے والے

Verse 191 — Surah Ash-Shuara 26:191

اور یقیناً آپکا رب ہی سب پر غالب ہمیشہ رحم فرمانے والاہے

Verse 192 — Surah Ash-Shuara 26:192

اور بلاشبہ یہ کتاب رب العالمین کی اتاری ہوئی ہے

Verse 193 — Surah Ash-Shuara 26:193

اترا ہے اسے لے کر روح الامین (یعنی جبرائیل ( علیہ السلام)

Verse 194 — Surah Ash-Shuara 26:194

آپکے قلب (منیر) پر تاکہ بن جائیں آپ (لوگوں کو) ڈرانے والوں سے

Verse 195 — Surah Ash-Shuara 26:195

یہ ایسی عربی زبان میں ہے جو بالکل واضح ہے

Verse 196 — Surah Ash-Shuara 26:196

اور اس کا (ذکر خیر) پہلے لوگوں کی کتابوں میں بھی ہے

Verse 197 — Surah Ash-Shuara 26:197

کیا نہیں تھی ان (مشرکین مکہ) کے لیے آپ کی سچائی کی یہ دلیل کہ جانتے ہیں آپ کو بنی اسرائیل کے علماء

Verse 198 — Surah Ash-Shuara 26:198

اور اگر ہم اتارتے قرآن کو کسی غیر عربی پر

Verse 199 — Surah Ash-Shuara 26:199

پھر وہ ان کو پڑھ کر سناتا تب بھی وہ ایمان لانے والے نہیں تھے

Verse 200 — Surah Ash-Shuara 26:200

یونہی ہم نے داخل کر دی ہے انکار کی عادت مجرموں کے دلوں میں

Verse 201 — Surah Ash-Shuara 26:201

وہ ایمان نہیں لائیں گے اس پر جب تک دیکھ نہ لیں درد ناک عذاب کو

Verse 202 — Surah Ash-Shuara 26:202

سو وہ آئے گا ان پر اچانک اور انہیں اس (کی آمد) کا احساس ہی نہ ہو گا

Verse 203 — Surah Ash-Shuara 26:203

تب (بصد حسرت) کہیں گے کیا ہمیں مزید مہلت ملے گی

Verse 204 — Surah Ash-Shuara 26:204

کیا وہ اب ہمارے عذاب کے لیے جلدی مچا رہے ہیں

Verse 205 — Surah Ash-Shuara 26:205

کیا تم نے کچھ غور کیا اگر ہم لطف اندوز ہونے دیں چند سال

Verse 206 — Surah Ash-Shuara 26:206

پھر (یہ عرصہ گزرنے کے بعد) آئے ان پر وہ عذاب جس سے انھیں ڈرایا جاتا تھا

Verse 207 — Surah Ash-Shuara 26:207

تو کیا نفع دینگے انھیں (اس وقت) وہ (سازو سامان) جن سے وہ لطف اندوز ہوتے رہتے تھے

Verse 208 — Surah Ash-Shuara 26:208

اور نہیں ہلاک کیا ہم نے کسی بستی کو مگر اس کے لیے ڈرانے والے (بھیجے گئے) تھے

Verse 209 — Surah Ash-Shuara 26:209

یاد دہانی کے لیے۔ اور ہم ظالم نہیں تھے

Verse 210 — Surah Ash-Shuara 26:210

اور نہیں اترے اس قرآن کو لے کر شیاطین

Verse 211 — Surah Ash-Shuara 26:211

اور نہ یہ ان کے لیے مناسب ہے اور نہ ہی وہ اس کی طاقت رکھتے ہیں

Verse 212 — Surah Ash-Shuara 26:212

انھیں (شیطانوں کو) تو اس کے سننے سے بھی محروم کر دیا گیا ہے

Verse 213 — Surah Ash-Shuara 26:213

پس نہ پکارا کر اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور خدا کو ورنہ تو ہو جائیگا ان لوگوں میں سے جنھیں عذاب دیا گیا ہے

Verse 214 — Surah Ash-Shuara 26:214

اور آپ ڈرایا کریں اپنے قریبی رشتہ داروں کو

Verse 215 — Surah Ash-Shuara 26:215

اور آپ نیچے کیا کیجیے اپنے پروں کو ان لوگوں کے لیے جو آپ کی پیروی کرتے ہیں اہل ایمان سے

Verse 216 — Surah Ash-Shuara 26:216

پھر اگر وہ آپ کی نافرمانی کریں تو آپ فرما دیں میں بری الذمہ ہوں ان کاموں سے جو تم کیا کرتے ہو

Verse 217 — Surah Ash-Shuara 26:217

اور بھروسہ کیجیے سب سے غالب ہمیشہ رحم کرنے والے پر جو

Verse 218 — Surah Ash-Shuara 26:218

آپ کو دیکھتا رہتا ہے جب آپ کھڑے ہوتے ہیں

Verse 219 — Surah Ash-Shuara 26:219

اور (دیکھتا رہتا ہے جب) آپ چکّر لگاتے ہیں سجدہ کرنیوالوں (کے گھروں) کا

Verse 220 — Surah Ash-Shuara 26:220

بیشک وہی سب کچھ سننے والا جاننے والا ہے

Verse 221 — Surah Ash-Shuara 26:221

کیا میں بتاؤں تمھیں کہ شیاطین کس پر اترتے ہیں

Verse 222 — Surah Ash-Shuara 26:222

وہ اترتے ہیں ہر جھوٹ گھڑنے والے بدکار پر

Verse 223 — Surah Ash-Shuara 26:223

یہ اپنے کان (شیطانوں کی طرف) لگائے رکھتے ہیں اور ان میں سے اکثر نرے جھوٹے ہیں

Verse 224 — Surah Ash-Shuara 26:224

اور جو شعراء ہیں تو انکی پیروی حق سے بہکے ہوئے لوگ ہی کرتے ہیں

Verse 225 — Surah Ash-Shuara 26:225

کیا تم نہیں دیکھتے کہ شعراء ہر وادی میں سر گرداں پھرتے رہتے ہیں

Verse 226 — Surah Ash-Shuara 26:226

اور وہ کیا کرتے ہیں ایسی باتیں جن پر وہ خود عمل نہیں کرتے

Verse 227 — Surah Ash-Shuara 26:227

بجز ان شعراء کے جو ایمان لے آئے اور انھوں نے نیک عمل کیے اور کثرت سے اللہ تعالیٰ کو یاد کرتے ہیں اور انتقام لیتے ہیں اس کے بعد کہ ان پر ظلم کیا گیا ۔ اور عنقریب جان لیں گے جنھوں نے ظلم و ستم کیے کہ وہ کس (بھیانک ) جگہ لوٹ کر آرہے ہیں