Back to Languages

Urdu - Chapter 30 - Ar-Rum

Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink

Verse 1 — Surah Ar-Rum 30:1

الف ۔ لام ۔ میم

Verse 2 — Surah Ar-Rum 30:2

ہرا دیے گئے رومی

Verse 3 — Surah Ar-Rum 30:3

پاس کی زمین میں اور وہ ہار جانے کے بعدضرور غالب آئیں گے

Verse 4 — Surah Ar-Rum 30:4

چند برس کے اندر اللہ ہی کا حکم ہے پہلے بھی اور بعد بھی اور اس روز خوش ہوں گے اہل ایمان

Verse 5 — Surah Ar-Rum 30:5

اللہ تعالیٰ کی مدد سے ۔ وہ مدد فرماتا ہے جس کی چاہتا ہے اور وہی سب پر غالب ہے ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے

Verse 6 — Surah Ar-Rum 30:6

یہ وعدہ اللہ نے کیا ہے اللہ تعالیٰ اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا، لیکن اکثر لوگ (اس حقیقت کو) نہیں جانتے

Verse 7 — Surah Ar-Rum 30:7

وہ جانتے ہیں دنیوی زندگی کے ظاہری پہلو کو اور وہ آخرت سے بالکل غافل ہیں

Verse 8 — Surah Ar-Rum 30:8

کیا انھوں نے کبھی غور نہیں کیا اپنے جی میں نہیں پیدا فرمایا اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے مگر حق کے ساتھ اور ایک مقررہ مدت کے لیے اور بلاشبہ اکثر لوگ اپنے رب کی ملاقات کے سخت منکر ہیں

Verse 9 — Surah Ar-Rum 30:9

کیا انہوں نے سیر و سیاحت نہیں کی زمین میں تاکہ وہ دیکھتے کیسا ہوا انجام ان لوگوں کا جو ان سے پہلے تھے وہ زیادہ تھے ان سے زور میں اور انہوں نے خوب ہل چلائے زمین میں اور انہوں نے اسے آباد کیا اس سے زیادہ جتنا انہوں نے آباد کیا اور آئے ان کے پاس ان کے رسول روشن نشانیاں لے کر ۔ پس نہ تھی اللہ کی یہ شان کہ وہ ان پر ظلم کرتا، بلکہ وہ خود ہی اپنے آپ پر ظلم کرتے رہتے تھے

Verse 10 — Surah Ar-Rum 30:10

آخر کار ان کا انجام جنہوں نے برائی کی تھی ، بہت برا ہوا کیونکہ انھوں نے جھٹلایا اللہ کی آیتوں کو اور وہ ان کے ساتھ مذا ق کیا کرتے تھ

Verse 11 — Surah Ar-Rum 30:11

اللہ تعالیٰ ابتدا کرتا ہے تخلیق کی پھر (فنا کرنے کے بعد) دوبارہ پیدا کرے گا اسے پھر اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے

Verse 12 — Surah Ar-Rum 30:12

اور جس روز برپا ہوگی قیامت مجرموں کی آس ٹوٹ جائے گی

Verse 13 — Surah Ar-Rum 30:13

اور نہیں ہوں گے ان کے لیے ان کے شریکوں میں سے شفاعت کرنے والے اور وہ اپنے شریکوں کے منکر ہو جائیں گے

Verse 14 — Surah Ar-Rum 30:14

اور جس روز برپا ہو گی قیامت اس دن وہ جدا جدا ہو جائیں گے

Verse 15 — Surah Ar-Rum 30:15

تو وہ جو ایمان لائے تھے اور نیک عمل کرتے رہے تھے وہ باغ (جنت )) میں مسرور (اور محترم) ہوں گے

Verse 16 — Surah Ar-Rum 30:16

اور جنہوں نے کفر کیا تھا اور جھٹلایا تھا ہماری آیتوں کو اور آخرت کی ملاقات کو تو وہ عذاب میں حاضر رکھے جائیں گے

Verse 17 — Surah Ar-Rum 30:17

سو پاکی بیان کرو اللہ تعالیٰ کی جب تم شام کرو اور جب تم صبح کرو

Verse 18 — Surah Ar-Rum 30:18

اور اسی کے لیے ساری تعریفیں ہیں آسمانوں میں اور زمین میں نیز (پاکی بیان کرو) سہ پہر کو اور جب تم دوپہر کرتے ہو

Verse 19 — Surah Ar-Rum 30:19

نکالتا ہے زندہ کو مردہ سے اور نکالتا ہے مردہ کو زندہ سے اور زندہ کرتا ہے زمین کو اس کے مردہ ہونے کے بعد اور یونہی (قبروں سے ) تمھیں نکالا جائے گا

Verse 20 — Surah Ar-Rum 30:20

اور اس کی (قدرت کی) نشانیوں میں سے (ایک یہ ) ہے کہ اس نے پیدا کیا تمھیں مٹی سے پھر تم اچانک بشر بن کر (زمین میں) پھیل رہے ہو

Verse 21 — Surah Ar-Rum 30:21

اور اس کی (قدرت کی) ایک نشانی یہ ہے کہ اس نے پیدا فرمائی تمھارے لیے تمھاری جنس سے بیویاں تاکہ تم سکون حاصل کرو ان سے اور پیدا فرما دیے تمھارے درمیان محبت اور رحمت (کے جذبات) بےشک اس میں بہت نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو غوروفکر کرتے ہیں

Verse 22 — Surah Ar-Rum 30:22

اور اس کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین کی تخلیق ہے نیز تمھاری زبانوں اور رنگت کا اختلاف۔ بیشک اس میں بھی نشانیاں ہیں اہل علم کے لیے

Verse 23 — Surah Ar-Rum 30:23

اور اس کی نشانیوں میں سے ہے تمھارا سونا رات کے وقت اور دن کے وقت اور تمھارا تلاش کرنا اس کے فضل کو بلاشبہ اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو (غور سے) سنتے ہیں

Verse 24 — Surah Ar-Rum 30:24

اور اس کی (قدرت کی) نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ وہ دکھاتا ہے تمھیں بجلی ڈرانے اور امید دلانے کے لیے اور اتارتا ہے آسمان سے پانی اور زندہ کر تاہے اس سے زمین کو اس کی موت کے بعد ۔ یقیناً اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو عقلمند ہیں

Verse 25 — Surah Ar-Rum 30:25

اور اس کی قدرت کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ قائم ہے آسمان اور زمین اس کے حکم سے پھر جب بلائے گا تمھیں زمین سے تو تم فوراً باہر نکل آؤ گے

Verse 26 — Surah Ar-Rum 30:26

اور اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اس کے تابع فرمان ہے

Verse 27 — Surah Ar-Rum 30:27

اور وہی ہے جو تخلیق کی ابتدا کرتا ہے پھر (فنا کرنے کے بعد) اسے دوبارہ بنائے گا اور یہ آسان تر ہے اور اسی کے لیے برتر شان ہے آسمانوں اور زمین میں اور وہی سب پر غالب ، حکمت والا ہے

Verse 28 — Surah Ar-Rum 30:28

اللہ تعالیٰ بیان کرتا ہے تمھارے لیے ایک مثال تمھارے ہی حالات میں سے (یہ بتاؤ) کیا تمھارے غلام تمھارے حصہ دار ہوتے ہیں اس مال میں جو ہم نے تم کو عطا فرمایا ہے یو کہ تم (اور وہ) اس میں برابر کے حصہ دار بن جاؤ۔ حتی کہ تم ڈرنے لگے ان سے جیسے تم ڈرتے ہو آپس میں ایک دوسرے سے ۔ یوں ہم کھول کر بیان کرتے ہیں (اپنی ) نشانیاں اس قوم کے لیے جو عقلمند ہے

Verse 29 — Surah Ar-Rum 30:29

بلکہ پیروی کرتے ہیں ظالم اپنی (نفسانی) خواہشات کی بغیر کسی دلیل کے پس کون ہدایت دے سکتا ہے جسے (پیہم نا فرمانی کے باعث) اللہ تعالیٰ گمراہ کر دے ۔ اور ان لوگوں کا کوئی مددگار نہیں

Verse 30 — Surah Ar-Rum 30:30

پس آپ کر لیں اپنا رخ دین (اسلام) کی طرف پوری یکسوئی سے (مضبوطی سے پکڑ لو) اللہ کے دین کو جس کے مطابق اس نے لوگوں کو پیدا فرمایا ہے کوئی ردو بدل نہیں ہو سکتااللہ کی تخلیق میں یہی سیدھا دین ہے لیکن اکثر لوگ (اس حقیقت کو) نہیں جانتے

Verse 31 — Surah Ar-Rum 30:31

(اے غلامان مصطفی تم بھی اپنا رخ اسلام کر طرف کر لو) اللہ کی طرف رجوع کرتے ہوئے اور ڈرو اس سے اور قائم کرو نماز کو اور نہ ہو جاؤ (ان ) مشرکوں میں سے

Verse 32 — Surah Ar-Rum 30:32

جنہوں نے پارہ پارہ کر دیا اپنے دین کو اور خود گروہ گروہ ہو گئے ہر گروہ جو اس کے پاس ہے اسی پر خوش ہیں

Verse 33 — Surah Ar-Rum 30:33

اور جب پہنچتی ہے لوگوں کو کوئی تکلیف تو پکارنے لگتے ہیں اپنے رب کو رجوع کرتے ہوئے اس کی طرف پھر جب (ان کی فریاد کو قبول فرما کر) چکھاتا ہے انہیں اپنی رحمت جناب سے تو یکایک ایک گروہ ان میں سے اپنے رب کے ساتھ شرک کرنے لگتا ہے

Verse 34 — Surah Ar-Rum 30:34

(اچھا!) نا شکری کر لیں اس نعمت کی جو ہم نے دی ہے انھیں پس (اے ناشکرو!) لطف اٹھا لوتمھیں (اس کا انجام) معلوم ہو جائے گا

Verse 35 — Surah Ar-Rum 30:35

کیا ہم نے اتاری ہے ان پر کوئی دلیل ۔ پس وہ گواہی دیتی ہے اس شرک (کی سچائی) کی جو وہ کرتے ہیں

Verse 36 — Surah Ar-Rum 30:36

اور جب ہم چکھاتے ہیں لوگوں کو رحمت (کا مزہ) تو وہ اس پر پھولے نہیں سماتے اور اگر پہنچتی ہے انہیں کوئی تکلیف بوجہ ان کرتوتوں کے جو آگے بھیجے ہیں ان کے ہاتھوں نے تو وہ مایوس ہو جاتے ہیں

Verse 37 — Surah Ar-Rum 30:37

کیا انہوں نے (بارہا) مشاہدہ نہیں کیا کہ اللہ تعالیٰ کشادہ کر دیتا ہے رزق کو جس کے لیے چاہتا ہے اور تنگ کر دیتا ہے (جس کے لیے چاہتا ہے) بلاشبہ اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو ایمان لے آئے ہیں

Verse 38 — Surah Ar-Rum 30:38

پس دو رشتہ دار کو اس کا حق نیز مسکین اور مسافر کو یہ بہتر ہے ان لوگوں کے لیے جو رضائے الہی کے طلبگار ہیں اور وہی لوگ دونوں جہانوں میں کامیاب ہوں گے

Verse 39 — Surah Ar-Rum 30:39

اور جو روپیہ تم دیتے ہو بیاج پر تاکہ وہ بڑھتا رہے لوگوں کے مالوں میں (سُن لو!) اللہ کے نزدیک یہ نہیں بڑھتا اور جو زکوٰۃ تم دیتے ہو رضائے الہی کے طلبگار بن کر پس یہی لوگ ہیں (جو اپنے مالوں کو) کئی گُنا کر لیتے ہیں

Verse 40 — Surah Ar-Rum 30:40

اللہ تعالیٰ ہی ہے جس نے تمھیں پیدا فرمایا پھر تمھیں رزق دیا پھر (مقررہ وقت پر) تمھیں مارے گا پھر تمھیں زندہ کریگا کیا تمھارے (ٹھیرائے ہوئے) شریکوں میں بھی کوئی ہے جو کر سکتا ہو ان کاموں میں سے کوئی ۔ پاک ہے اللہ تعالیٰ (ہر عیب سے) اور بلند ہے ان سے جنہیں یہ شریک ٹھیراتے ہیں

Verse 41 — Surah Ar-Rum 30:41

پھیل گیا ہے فساد برّ اور بحر میں بوجہ ان کرتوتوں کے جو لوگوں نے کیے ہیں تاکہ اللہ تعالیٰ چکھائے انھیں کچھ سزا ان کے (بُرے ) اعمال کی شاید وہ باز آجائیں

Verse 42 — Surah Ar-Rum 30:42

(اے محبوب!) آپ (انھیں ) فرمائیے سیر و سیاحت کرو زمین میں اور دیکھو کیسا انجام ہوا ان لوگوں کا جو ان سے پہلے گزرے ان میں سے اکثر مشرک تھے

Verse 43 — Surah Ar-Rum 30:43

پس کر لو اپنا رخ اس دین قیم کی طرف اس سے پہلے کہ آجائے وہ دن اللہ تعالیٰ کی طرف سے جسے ٹلنا نہیں اس روز یہ لوگ جدا جدا ہو جائیں گے

Verse 44 — Surah Ar-Rum 30:44

جس نے کفر کیا تو اس پر ہے اس کے کفر کا وبال اور جنہوں نے نیک عمل کیے تو وہ اپنے لیے ہی راہ ہموار کر رہے ہیں

Verse 45 — Surah Ar-Rum 30:45

تا کہ اللہ تعالیٰ بدلہ دے انھیں جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اپنے فضل و کرم سے بیشک وہ پسند نہیں کرتا کفار کو

Verse 46 — Surah Ar-Rum 30:46

اور اس کی قدرت کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ وہ بھیجتا ہے ہواؤں کو (بارش کا) مژ دہ سناتے ہوئے ۔ نیز تاکہ وہ تمھیں چکھائے اپنی رحمت سے اور تاکہ چلیں کشتیاں اس کے حکم سے اور تاکہ تم طلب کرو اس کے فضل سے اور تاکہ تم شکر ادا کرو

Verse 47 — Surah Ar-Rum 30:47

اور بیشک ہم نے بھیجے آپ سے پہلے پیغمبر ان کی قوموں کی طرف ۔ پس وہ لے کر آئے ان کے پاس روشن دلیلیں ۔ پس ہم نے بدلہ لیا ان سے جنہوں نے جرم کیے اور ہمارے ذمہ کرم پر ہے اہل ایمان کی امداد فرمانا

Verse 48 — Surah Ar-Rum 30:48

اللہ تعالیٰ ہی ہے جو بھیجتا ہے ہواؤں کو پس وہ اٹھاتی ہیں بادل کو پس اللہ تعالیٰ پھیلا دیتا ہے اسے آسمان پر جس طرح چاہتا ہے اور کر دیتا ہے اسے ٹکڑے ٹکڑے پھر تو دیکھتا ہے بارش کو کہ ٹپکنے لگتی ہے اس میں سے پھر جب پہنچاتا ہے اسے جس کو چاہتا ہے اپنے بندوں سے اس وقت وہ خوشیاں منانے لگتے ہیں

Verse 49 — Surah Ar-Rum 30:49

اگرچہ وہ بندے اس سے پہلے کہ ان پر بارش ہوتی مایوس ہو چکے تھے

Verse 50 — Surah Ar-Rum 30:50

پس (چشم ہوش سے) دیکھو رحمت الہی کی علامتوں کی طرف (تمھیں پتہ چلے گا) کہ وہ کیسے زندہ کرتا ہے زمین کو اس کے مردہ ہونے کے بعد ۔ بیشک وہی خدا مردوں کو زندہ کرنے والا ہے اور وہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے

Verse 51 — Surah Ar-Rum 30:51

اور اگر ہم بھیج دیتے ایسی ہوا (جس کے اثر سے ) وہ دیکھتے اپنے سر سبز کھیتوں کو کہ وہ زرد ہو گئے ہیں ، تو اس کے باوجود وہ کفر پر اڑے رہتے

Verse 52 — Surah Ar-Rum 30:52

پس آپ مردوں کو نہیں سنا سکتے اور نہ آپ بہروں کو سنا سکتے ہیں اپنی پکار (خصوصاً) جب وہ پیٹھ پھیر کر جا رہے ہوں

Verse 53 — Surah Ar-Rum 30:53

اور نہ آپ ہدایت دے سکتے ہیں اندھوں کو ان کی گمراہی سے ۔ آپ نہیں سناتے مگر انہیں جو ایمان لائے ہماری آیتوں پر پس وہ گردن جھکائے ہوئے ہیں

Verse 54 — Surah Ar-Rum 30:54

اللہ تعالیٰ ہی ہے جس نے تمھیں (ابتدا میں) کمزور پیدا فرمایا پھر عطا کی (تمھیں ) کمزوری کے بعد قوت پھر ، پھر کمزوری کے بعد قوت اور بڑھاپا دے دیا۔ پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے اور وہی سب کچھ جاننے والا بڑی قدرت والا ہے

Verse 55 — Surah Ar-Rum 30:55

اور جس روز قیامت قائم ہو گی قسمیں اٹھائیں گے مجرم کہ انھیں ٹھیرے وہ (دُنیا میں) مگر ایک گھڑی ۔ یونہی وہ (پہلے بھی) غلط بیانی کرتے تھے

Verse 56 — Surah Ar-Rum 30:56

اور کہیں گے وہ لوگ جنہیں علم ایمان دیا گیا (انہیں) کہ تم ٹھیرے رہے ہو توشتہ الہی کے مطابق روز حشر تک پس یہ (آگیا) ہے یوم محشر لیکن تم نہیں جانتے تھے

Verse 57 — Surah Ar-Rum 30:57

پس ا س دن نہ نفع دے گی ظالموں کو ان کی عذر خواہی اور نہ انہیں اجازت ہو گی کہ توبہ کر کے اللہ کو راضی کر لیں

Verse 58 — Surah Ar-Rum 30:58

اور بےشک ہم نے بیان فرمائی ہے لوگوں (کے بھلے) کے لیے اس قرآن میں ہر قسم کی مثال اور اگر آپ لے آئیں ان کے پاس کوئی نشانی تو (جواباً) یہی کہیں گے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا نہیں ہو تم مگر باطل پرست

Verse 59 — Surah Ar-Rum 30:59

یونہی مہر لگا دیتا ہے اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے دلون پر جو (حق کو) نہیں جانتے

Verse 60 — Surah Ar-Rum 30:60

سو آپ صبر فرمائیں بےشک اللہ کا وعدہ سچا ہے اور آپ کو پھسلا نہ دیں (راہ حق سے) وہ لوگ جو یقین نہیں رکھتے