Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 36 - Ya-Sin
Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink
Verse 1 — Surah Ya-Sin 36:1
اے سیّد (عرب و عجم)
Verse 2 — Surah Ya-Sin 36:2
قسم ہے قرآن حکیم کی
Verse 3 — Surah Ya-Sin 36:3
بیشک آپ رسولوں میں سے ہیں
Verse 4 — Surah Ya-Sin 36:4
(یقینا) آپ راہ راست پر ہیں
Verse 5 — Surah Ya-Sin 36:5
نازل فرمایا ہے ( قرآن حکیم کو) عزیز (اور ) رحیم نے
Verse 6 — Surah Ya-Sin 36:6
تا کہ آپ ڈرا سکیں اس قوم کو جن کے باپ دادا کو (طویل عرصہ سے) نہیں ڈرایا گیا اس لیے وہ غافل ہیں
Verse 7 — Surah Ya-Sin 36:7
بے شک (ان کے پیہم کفر و عنادکے باعث) یہ بات لازم ہو چکی ہے ان میں سے اکثر پر کہ وہ ایمان نہیں لائیں گے
Verse 8 — Surah Ya-Sin 36:8
ہم نے ڈال دئیے ہیں ان کی گردنوں میں طوق پس وہ ان کی ٹھوڑیوں تک پہنچے ہوئے ہیں، اس لیے ان کے سر اوپر کو اٹھے ہوئے ہیں
Verse 9 — Surah Ya-Sin 36:9
اور ہم نے بنا دی ہے ان کے سامنے ایک دیوار اور ان کے پیچھے ایک دیوار اور ان کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا ہے پس وہ کچھ نہیں دیکھ سکتے
Verse 10 — Surah Ya-Sin 36:10
اور یکساں ہے ان کے لیے چاہے آپ انہیں ڈرائیں یا نہ ڈرائیں وہ ایمان نہیں لائیں گے
Verse 11 — Surah Ya-Sin 36:11
آپ تو صرف اسی کو ڈرا سکتے ہیں جو اتباع کرتا ہے قرآن کا اور ڈرتا ہے (خداوند ) رحمان سے بن دیکھے پس مژدہ سنائیے ایسے شخص کو مغفرت کا اور بہترین اجر کا
Verse 12 — Surah Ya-Sin 36:12
بیشک ہم ہی زندہ کرتے ہیں مردوں کو اور لکھ لیتے ہیں (ان اعمال کو) جو وہ آگے بھیجتے ہیں اور ان کے اس آثار کو جو وہ پیچھے چھوڑ جاتے ہیں اور ہر چیز کو ہم نے شمار کر رکھا ہے لوح محفوظ میں
Verse 13 — Surah Ya-Sin 36:13
اور بیان فرمائیے ان کے (سمجھانے کے لیے) مثال اس گاؤں کے باشندوں کی جب آئے وہاں (ہمارے) رسُول
Verse 14 — Surah Ya-Sin 36:14
جب (پہلے) ہم نے بھیجاان کی طرف دو رسول تو انہوں نے ان کو جھٹلایا پس ہم نے تقویت دی (انہیں) ایک تیسرے رسول سے، تو ان تینوں نے (انہیں) کہا کہ ہمیں تمہاری طرف بھیجا گیا ہے
Verse 15 — Surah Ya-Sin 36:15
بستی والوں نے کہا نہیں ہو تم مگر انسان ہماری مانند اور نہیں اتاری رحمن نے کوئی چیز نہیں ہو تم مگر جھوٹ بول رہے ہو
Verse 16 — Surah Ya-Sin 36:16
رسولوں نے کہا ہمارا رب جانتا ہے کہ ہم یقیناً تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں
Verse 17 — Surah Ya-Sin 36:17
اور نہیں ہم پر کوئی ذمہ داری بجز اس کے (کہ پیغام حق) کھول کر پہنچا دیں
Verse 18 — Surah Ya-Sin 36:18
وہ کہنے لگے ہم تو تمہیں اپنے لیے فال بد سمجھتے ہیں اگر تم باز نہ آئے تو ہم تمہیں ضرور سنگسار کر دیں گے اور پہنچے گا تمہیں ہماری طرف سے دردناک عذاب
Verse 19 — Surah Ya-Sin 36:19
رسولوں نے فرمایا تمہاری بدفالی تمہیں نصیب ہو (حیرت ہے) اگر تمہیں نصیحت کی جاتی ہے (تو تم دھمکیاں دینے لگتے ہو) بلکہ تم لوگ حد سے بڑھ جانے والے ہو
Verse 20 — Surah Ya-Sin 36:20
دریں اثنا آیا شہر کے کنارے سے ایک شخص ڈورتا ہوا۔ اس نے کہا اے میری قوم ! پیروی کرو رسولوں کی
Verse 21 — Surah Ya-Sin 36:21
پیروی کرو ان (پاکبازوں ) کی جو تم سے کوئی اجر طلب نہیں کرتے اور وہ سیدھی راہ پر ہیں
Verse 22 — Surah Ya-Sin 36:22
اور مجھے کیا حق پہنچتا ہے کہ میں عبادت نہ کروں اس کی جس نے مجھے پیدا فرمایا اسی کی طرف تم (سب) نے لوٹ کر جانا ہے
Verse 23 — Surah Ya-Sin 36:23
کیا (میرے لیے جائز ہے کہ) میں بنا لوں اسے چھوڑ کر کوئی اور خدا ؟ (ہر گز نہیں ) اگر رحمن مجھے کوئی تکلیف پہنچانا چاہے تو ان کی سفارش مجھے ذرا فائدہ نہ پہنچا سکے گی اور نہ وہ مجھے چھڑا سکیں گے
Verse 24 — Surah Ya-Sin 36:24
(اگر میں شرک کروں) تو میں بھی اس وقت کھلی گمراہی میں مبتلا ہو جاؤں گا
Verse 25 — Surah Ya-Sin 36:25
میں ایمان لے آیا ہوں تمہارے رب پر پس (کان کھول کر) میرا اعلان سن لو
Verse 26 — Surah Ya-Sin 36:26
حکم ہوا (جا) جنت میں داخل ہو جا وہ بولا کاش! میری قوم بھی جان لیتی
Verse 27 — Surah Ya-Sin 36:27
کہ بخش دیا ہے مجھے میرے رب نے اور شامل کر دیا ہے مجھے با عزت لوگوں میں
Verse 28 — Surah Ya-Sin 36:28
اور نہ اتارا ہم نے اس کی قوم پر اس (کی شہادت) کے بعد کوئی لشکر آسمان سے اور نہ ہمیں اس کی ضرورت تھی
Verse 29 — Surah Ya-Sin 36:29
نہ تھی مگر ایک گرج پس وہ بجھے ہوئے کوئلے بن گئے
Verse 30 — Surah Ya-Sin 36:30
صد افسوس ان بندوں پر ۔ نہیں آیا ان کے پاس کوئی رسول مگر وہ اس کے ساتھ مذاق کرنے لگ گئے
Verse 31 — Surah Ya-Sin 36:31
کیا انہیں علم نہیں کہ کتنی امتوں کو ہم نے ان سے پہلے ہلاک کر دیا (اور) وہ (آج تک) ان کی طرف لوٹ کر نہ آئے
Verse 32 — Surah Ya-Sin 36:32
اور ان سب کو ہمارے سامنے حاضر کر دیا جائے گا
Verse 33 — Surah Ya-Sin 36:33
اور ایک نشانی ان کے لیے یہ مردہ زمین ہے ہم نے اسے زندہ کر دیا اور ہم نے نکالا اس سے غلہ پس وہ اس سے کھاتے ہیں
Verse 34 — Surah Ya-Sin 36:34
اور ہم نے اگائے اس میں باغات کھجور اور انگوروں کے اور جاری کر دیے اس میں چشمے
Verse 35 — Surah Ya-Sin 36:35
تا کہ کھائیں وہ اس کے پھلوں سے اور نہیں بنایا ہے اس کو ان کے ہاتھوں نے ۔ کیا وہ ان نعمتوں پر شکر ادا نہیں کرتے
Verse 36 — Surah Ya-Sin 36:36
ہر عیب سے پاک ہے وہ ذات جس نے ہر چیز کو جوڑا جوڑا پیدا فرمایا جنہیں زمین اگاتی ہے اور خود ان کے نفسوں کو بھی اور ان چیزوں کو بھی جنہیں وہ (ابھی) نہیں جانتے
Verse 37 — Surah Ya-Sin 36:37
اور دوسری نشانی ان کے لیے رات ہے ہم اتار لیتے ہیں اس سے دن کو تو یکلخت وہ اندھیرے میں رہ جاتے ہیں
Verse 38 — Surah Ya-Sin 36:38
اور (یہ) آفتاب ہے جو چلتا رہتا ہے اپنے ٹھکانے کی طرف۔ یہ اندازہ مقرر کیا ہو ا ہے اس (خدا کا) جو عزیز (اور) علیم ہے
Verse 39 — Surah Ya-Sin 36:39
اور (ذرا) چاند کو دیکھوہم نے مقرر کر دی ہیں اس کے لیے منزلیں آخر کار ہو جاتا ہے کھجور کی بوسیدہ شاخ کی مانند
Verse 40 — Surah Ya-Sin 36:40
نہ سورج کی یہ مجال کہ (پیچھے سے) چاند کو آپکڑے اور نہ رات کی یہ طاقت ہے کہ دن سے آگے نکل جائے۔ اور سب (سیارے اپنے اپنے) فلک میں تیر رہے ہیں
Verse 41 — Surah Ya-Sin 36:41
اور ایک نشانی ان کے لیے یہ بھی ہے کہ ہم نے سوار کیا ان کی اولاد کو ایک کشتی میں جو بھری ہوئی تھی
Verse 42 — Surah Ya-Sin 36:42
اور ہم نے پیدا کیں ان کے لیے اس کشتی کی مانند اور چیزیں جن پر وہ سوار ہوتے ہیں
Verse 43 — Surah Ya-Sin 36:43
اور اگر ہم چاہیں تو انہیں غرق کر دیں پس کوئی ان کی فریاد سننے والا نہ ہو اور نہ وہ ڈوبنے سے بچائے جا سکیں
Verse 44 — Surah Ya-Sin 36:44
بجز اس کے کہ ہم ان پر رحمت فرمائیں اور انہیں کچھ وقت تک لطف اندوز ہونے دیں
Verse 45 — Surah Ya-Sin 36:45
اور جب انہیں کہا جاتا ہے کہ ڈرو (اس عذاب سے) جو تمہارے سامنے ہے اور جو تمہارے پیچھے ہے تاکہ تم پر حرام کیا جائے
Verse 46 — Surah Ya-Sin 36:46
اور نہیں آتی ان کے پاس کوئی نشانی ان کے رب کی نشانیوں سے ، مگر وہ اس سے روگردانی کرنے لگتے ہیں
Verse 47 — Surah Ya-Sin 36:47
اور جب انہیں کہا جاتا ہے کہ خرچ کرو اس مال سے جو تمہیں اللہ تعالیٰ نے دیا ہے تو کافر کہتے ہیں اہل ایمان کو کیا ہم انہیں کھانا کھلائیں جنہیں اگر اللہ چاہتا تو خود کھلا دیتا۔ (اے ناصحو!) تم تو بالکل بہک گئے ہو
Verse 48 — Surah Ya-Sin 36:48
اور کافر کہتے ہیں یہ وعدہ کب آئے گا اگر تم سچے ہو (تو اس کا وقت مقرر بتا دو)
Verse 49 — Surah Ya-Sin 36:49
یہ (نا ہنجار) نہیں انتظار کر رہے مگر اس ایک گرج کا جو (اچانک) انہیں دبوچ لے گی جب وہ بحث مباحثہ کر رہے ہوں گے
Verse 50 — Surah Ya-Sin 36:50
پس نہ وہ (اس وقت ) کوئی وصیت کر سکیں گے اور نہ اپنے گھر والوں کی طرف لوٹ کر آسکیں گے
Verse 51 — Surah Ya-Sin 36:51
اور (دوبارہ جب) صور پھُونکا جائے گا تو فوراً وہ اپنی قبروں سے نکل نکل کر اپنے پروردگار کی طرف تیزی سے جانے لگیں گے
Verse 52 — Surah Ya-Sin 36:52
(اس وقت) کہیں گے ہائے ہم برباد ہو گئے! کس نے ہمیں اٹھا کھڑا کیا ہے ہماری خوابگاہ سے (آواز آئے گی) یہ وہی ہے جس کا رحمن نے وعدہ فرمایا تھا اور سچ کہا تھا (اسکے) رسولوں نے
Verse 53 — Surah Ya-Sin 36:53
نہیں ہو گی مگر ایک زوردار کڑک پھر وہ فوراً سب کے سب ہمارے سامنے حاضر کر دیے جائیں گے
Verse 54 — Surah Ya-Sin 36:54
پس آج نہیں ظلم کیا جائے گا کسی پر ذرہ بھر اور نہ ہی بدلہ دیا جائے گا تمہیں مگر ان اعمال کا جو تم کیا کرتے تھے
Verse 55 — Surah Ya-Sin 36:55
بیشک اہل بہشت آج (حسب مراتب) اپنے اپنے شغل سے لطف اندوز ہو رہے ہوں گے
Verse 56 — Surah Ya-Sin 36:56
وہ اور ان کی بیویاں سایہ میں (مرصع) تختوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے
Verse 57 — Surah Ya-Sin 36:57
ان کے لیے وہاں (طرح طرح کے لذیذ) پھل ہوں گے اور انہیں ملے گا جو وہ طلب کرینگے
Verse 58 — Surah Ya-Sin 36:58
تم سلامت رہو!(انہیں) یہ کہا جائے گا اپنے رحیم رب کی طرف سے
Verse 59 — Surah Ya-Sin 36:59
اور (حکم ہو گا) اے مجرمو!(میرے دوستو سے) آج الگ ہو جاؤ
Verse 60 — Surah Ya-Sin 36:60
کیا میں نے تمہیں یہ تاکیدی حکم نہیں دیا تھا ، اے اولاد آدم! کہ شیطان کی عبادت نہ کرنا بلاشبہ وہ تمہارا کھلا دشمن ہے
Verse 61 — Surah Ya-Sin 36:61
اور میری عبادت کرنا ۔ یہ سیدھا راستہ ہے
Verse 62 — Surah Ya-Sin 36:62
(بایں ہمہ) گمراہ کر دیا شیطان نے تم میں سے بہت سے لوگوں کو کیا تم عقل (وخرد) نہیں رکھتے تھے
Verse 63 — Surah Ya-Sin 36:63
یہ ہے وہ جہنم جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا (٦٣) آج اس کی آگ تاپو اس کفر کے باعث جو تم کیا کرتے تھے
Verse 64 — Surah Ya-Sin 36:64
آج اس کی آگ تاپو اس کفر کے باعث جو تم کیا کرتے تھے
Verse 65 — Surah Ya-Sin 36:65
آج ہم مہر لگا دیں گے کفار کے مونہوں پر اور بات کریں گے ہم سے ان کے ہاتھ اور گواہی دیں گے ان کے پاؤں ان (بدکاریوں پر) جو وہ کمایا کرتے تھے
Verse 66 — Surah Ya-Sin 36:66
اور اگر ہم چاہتے تو ان کی آنکھوں کا نشان تک محو کر دیتے پھر وہ راستہ کی طرف ڈور کر آتے بھی تو ان (اندھوں ) کو راستہ کیسے نظر آتا
Verse 67 — Surah Ya-Sin 36:67
اور اگر ہم چاہتے تو ہم انہیں مسخ کر کے رکھ دیتے انکی جگہوں پر پھر وہ نہ آگے جا سکتے اور نہ پیچھے پلٹ سکتے
Verse 68 — Surah Ya-Sin 36:68
اور جس کو ہم طویل عمر دیتے ہیں تو کمزور کر دیتے ہیں اس کی قوتوں کو پھر کیا یہ اتنی بات بھی نہیں سمجھتے
Verse 69 — Surah Ya-Sin 36:69
اور نہیں سکھایا ہم نے اپنے نبی کو شعر، اور نہ یہ ان کے شایان شان ہے نہیں ہے یہ مگر نصیحت اور قرآن جو بالکل واضح ہے
Verse 70 — Surah Ya-Sin 36:70
تا کہ وہ بروقت خبردار کرے جو زندہ ہے اور تاکہ حجت تمام کر دے کفّار پر
Verse 71 — Surah Ya-Sin 36:71
کیا یہ لوگ نہیں دیکھتے کہ ہم نے پیدا فرمائے ان کے لیے اس مخلوق سے جو ہم نے اپنے ہاتھوں سے بنائی، مویشی پھر (اب) یہ ان کے مالک ہیں
Verse 72 — Surah Ya-Sin 36:72
اور ہم نے تابعدار بنا دیا انہیں ان کا ۔ پس ان میں سے بعض پر سواری کرتے ہیں اور بعض کا (گوشت) کھاتے ہیں
Verse 73 — Surah Ya-Sin 36:73
اور ان کے لیے ان مویشیوں میں اور بھی کئی منفعتیں ہیں اور پینے کی چیزیں ہیں کیا وہ شکر ادا نہیں کرتے
Verse 74 — Surah Ya-Sin 36:74
اور ان (ظالموں نے بنالیے ہیں اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر اور خدا کہ شاید وہ ان کی مدد کریں)
Verse 75 — Surah Ya-Sin 36:75
یہ جھوٹے خدا نہیں مدد کر سکتے ان کی اور یہ کفّار ان کے لیے تیار شدہ لشکر ہیں
Verse 76 — Surah Ya-Sin 36:76
پس نہ رنجیدہ کرے آپ کو (اے حبیب!) ان کا قول۔ ہم خوب جانتے ہیں جس بات کو وہ چھپاتے ہیں ۔ اور جو ظاہر کرتے ہیں
Verse 77 — Surah Ya-Sin 36:77
کیا انسان (اس حقیقت کو) نہیں جانتا کہ ہم نے اسے نطفہ سے پیدا کیا ہے پس اب وہ (ہمارا) کُھلا دشمن بن بیٹھا ہے
Verse 78 — Surah Ya-Sin 36:78
اور بیان کرنے لگا ہے ہمارے لیے (عجیب و غریب) مثالیں اور ا س نے فراموش کر دیا ہے اپنی پیدائش کو (گستاخ) کہتا ہے اجی! کون زندہ کر سکتا ہے ہڈیوں کو جب وہ بوسیدہ ہو چکی ہوں
Verse 79 — Surah Ya-Sin 36:79
آپ فرمائیے (اے گستاخ سُن!) زندہ فرمائے گا انہیں وہی جس نے انہیں پہلی بار پیدا کیا تھا اور وہ ہر مخلوق کو خوب جانتا ہے
Verse 80 — Surah Ya-Sin 36:80
جس نے (اپنی حکمت سے) رکھ دی تمہارے لیے سبز درختوں میں آگ پھر تم اس سے اور آگ سلگاتے ہو
Verse 81 — Surah Ya-Sin 36:81
کیا وہ (قادر مطلق) جس نے پیدا فرمایا آسمانوں اور زمین کو قدرت نہیں رکھتا کہ پیدا کر سکے ان جیسی (چھوٹی سی) مخلوق۔ بیشک !(وہ ایسا کر سکتا ہے) اور وہی پیدا فرمانے والا ، سب کچھ جاننے والا ہے
Verse 82 — Surah Ya-Sin 36:82
اس کا حکم ، جب وہ کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو صرف اتنا ہی ہے کہ وہ فرماتا ہے اس کو ہو جا ، پس وہ ہو جاتی ہے
Verse 83 — Surah Ya-Sin 36:83
پس وہ (ہر عیب سے) پاک ہے جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی حکومت ہے اور اسی کی طر ف تمہیں لوٹایا جائے گا