Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 37 - As-Saffat
Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink
Verse 1 — Surah As-Saffat 37:1
قسم ہے (مقام نیاز میں ) پرے باندھ کر کھرے ہونے والوں کی
Verse 2 — Surah As-Saffat 37:2
پھر خوب جھڑکنے والوں کی
Verse 3 — Surah As-Saffat 37:3
پھر قرآن کی تلاوت کرنے والوں کی
Verse 4 — Surah As-Saffat 37:4
کہ تمہارا معبود ایک ہی ہے
Verse 5 — Surah As-Saffat 37:5
جو مالک ہے آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اور مالک ہے مشرقوں کا
Verse 6 — Surah As-Saffat 37:6
بلاشبہ ہم نے آراستہ کیا ہے آسمان دنیا کو ستاروں کے سنگھار سے
Verse 7 — Surah As-Saffat 37:7
اور (اسے ) محفوظ کر دیا ہے ہر سر کش شیطان (کی رسائی ) سے
Verse 8 — Surah As-Saffat 37:8
نہیں سن سکتے کان لگا کر عالم بالا کی باتوں کو اور پتھراؤ کیا جاتا ہے ان پر ہر طرف سے
Verse 9 — Surah As-Saffat 37:9
ان کو بھگانے کے لیے اور ان کے لیے دائمی عذاب ہے
Verse 10 — Surah As-Saffat 37:10
مگر جو شیطان کچھ جھپٹ لینا چاہتے ہیں تو تعاقب کرتا ہے اس کا تیز شعلہ
Verse 11 — Surah As-Saffat 37:11
پس آپ ان سے پوچھیے آیا وہ زیادہ مضبوط ہیں خلقت کے اعتبار سے یا (دوسری چیزیں) جنہیں ہم نے پیدا فرمایا ۔ بیشک ہم نے پیدا کیا ہے انہیں لیسدار کیچڑ سے
Verse 12 — Surah As-Saffat 37:12
آپ تو اظہار تعجب کرتے ہیں (قدرت کے کرشمے دیکھکر) اور وہ تمسخر اڑاتے
Verse 13 — Surah As-Saffat 37:13
اور جب انہیں نصیت کی جاتی ہے تو وہ نصیحت قبول نہیں کرتے
Verse 14 — Surah As-Saffat 37:14
اور جب کوئی معجزہ دیکھتے ہیں تو مذاق کرنے لگتے ہیں
Verse 15 — Surah As-Saffat 37:15
اور کہتے ہیں نہیں ہے یہ مگر کھلا جادو
Verse 16 — Surah As-Saffat 37:16
کیا جب ہم مر جائیں گے اور (مر کر) مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے (تو) کیا ہم زندہ کر کے اٹھائے جائیں گے
Verse 17 — Surah As-Saffat 37:17
اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی
Verse 18 — Surah As-Saffat 37:18
فرمائیے ! ہاں (ضرور) اس حال میں کہ تم ذلیل و خوار ہو گے
Verse 19 — Surah As-Saffat 37:19
پس قیامت تو فقط ایک جھڑکی ہو گی پس وہ (اُٹھ کر ادھر ادھر) دیکھنے لگیں گے
Verse 20 — Surah As-Saffat 37:20
اور کہیں گے ہم برباد ہو گئے ! یہ تو یوم جزا ہے
Verse 21 — Surah As-Saffat 37:21
(ہاں ہاں) یہی فیصلہ کا دن ہے جس (کی آمد) کو تم جھٹلایا کرتے تھے
Verse 22 — Surah As-Saffat 37:22
(اے فرشتو!) جمع کرو جنہوں نے ظلم کیا تھا اور ان کے ساتھیوں کو اور جن کی یہ عبادت کیا کرتے تھے
Verse 23 — Surah As-Saffat 37:23
اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر پس سیدھا لے چلو انہیں جہنم کی راہ کی طرف
Verse 24 — Surah As-Saffat 37:24
اور (اب ذرا) روک لو انہیں ، ان سے باز پرس کی جائے گی
Verse 25 — Surah As-Saffat 37:25
تمہیں کیا ہو گیا تم ایک دوسرے کی مدد کیوں نہیں کرتے
Verse 26 — Surah As-Saffat 37:26
بلکہ آج تو وہ سر تسلیم خم کیے ہوئے ہیں
Verse 27 — Surah As-Saffat 37:27
اور متوجہ ہوں گے ایک دوسرے کی طرف (اور) سوال و جواب کریں گے
Verse 28 — Surah As-Saffat 37:28
(پیرو کار سرداروں سے) کہیں گے کہ تم آیا کرتے تھے ہمارے پاس بڑے کرّو فرسے
Verse 29 — Surah As-Saffat 37:29
(اور ہمیں کفر پر مجبور کرتے تھے) وہ جواب دینگے بلکہ تم ایمان ہی کب لائے تھے (کہ ہم نے تم کو گمراہ کر دیا)
Verse 30 — Surah As-Saffat 37:30
اور نہ ہمیں تم پر کوئی غلبہ حاصل تھا بلکہ تم بذات خودسر کش لوگ تھے
Verse 31 — Surah As-Saffat 37:31
پس لازم ہو گیا ہم سب پر اپنے رب کا حکم۔ اب (خواہ مخواہ) ہم اس عذاب کو چکھنے والے ہیں
Verse 32 — Surah As-Saffat 37:32
پس ہم نے تم کو بھی گمراہ کیا، ہم خود بھی گمراہ تھے
Verse 33 — Surah As-Saffat 37:33
پس وہ (سب) اس روز عذاب میں حصہ دار ہوں گے
Verse 34 — Surah As-Saffat 37:34
ہم اسی طرح سلوک کرتے ہیں مجرموں کے ساتھ
Verse 35 — Surah As-Saffat 37:35
کفار کا یہ حال ہے کہ جب انہیں کہا جاتا ہے کہ نہیں کوئی معبود اللہ کے سوا تو یہ تکبَر کرنے لگتے ہیں
Verse 36 — Surah As-Saffat 37:36
اور کہتے ہیں کیا ہم چھوڑ دیں گے اپنے خداؤں کو ایک شاعر اور دیوانے کے کہنے سے
Verse 37 — Surah As-Saffat 37:37
(دیوانے تو یہ خود ہیں) وہ تو دین حق لے کر آئے ہیں اور تصدیق کرتے ہیں سارے رسولوں کی
Verse 38 — Surah As-Saffat 37:38
(اے مجرمو!) تم ضرور چکھو گے دردناک عذاب کو
Verse 39 — Surah As-Saffat 37:39
اور نہیں بدلہ دیا جائے گا تمہیں مگر اسی کا جو تم کیا کرتے تھے
Verse 40 — Surah As-Saffat 37:40
البتہ اللہ کے مخلص بندے (اس عذاب سے محفوظ رہیں گے)
Verse 41 — Surah As-Saffat 37:41
وہی ہیں انہیں وہ رزق دیا جائے گا جس کی کیفیت معلوم ہے
Verse 42 — Surah As-Saffat 37:42
لذیذ پھل۔ اور ان کا بڑا احترام و اکرام کیا جائے گا
Verse 43 — Surah As-Saffat 37:43
(اور وہ ) نعمت کے باغوں میں ہوں گے
Verse 44 — Surah As-Saffat 37:44
(زرنگاہ) پلنگوں پر آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے
Verse 45 — Surah As-Saffat 37:45
پھرائے جائیں گے ان پر چھلکتے جام (شراب طہور کے) چشموں سے پرکر کے
Verse 46 — Surah As-Saffat 37:46
(دودھ سے زیادہ) سفیدبڑے لذیذ، پینے والوں کے لیے
Verse 47 — Surah As-Saffat 37:47
نہ اس میں مضر صحت کوئی چیز ہے اور نہ وہ اس (کے پینے) سے مدہوش ہوں گے
Verse 48 — Surah As-Saffat 37:48
اور ان کے پاس ہوں گی نیچی نگاہوں والی آہو چشم (عورتیں)
Verse 49 — Surah As-Saffat 37:49
گویا وہ (شتر مرغ کے) انڈوں کی مانند، گردو غبار سے محفوظ
Verse 50 — Surah As-Saffat 37:50
پس وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوں گے (اور) سوال جواب کریں گے
Verse 51 — Surah As-Saffat 37:51
کہے گا ان میں سے ایک کہ میر ایک جگری دوست ہوا کرتا تھا
Verse 52 — Surah As-Saffat 37:52
وہ (مجھے) کہا کرتا تھا کہ کیا تو (قیامت پر) ایمان لانے والوں سے ہے
Verse 53 — Surah As-Saffat 37:53
کیا جب ہم مریں گے اور (مر کر) مٹی اور (بوسیدہ) ہڈیاں ہو جائیں گے کیا اس وقت ہمیں جزا دی جائے گی
Verse 54 — Surah As-Saffat 37:54
ارشاد ہوگا کیا تم اسے دیکھنا چاہتے ہو؟
Verse 55 — Surah As-Saffat 37:55
پس جب اس نے جھانکا تو دیکھا اپنے یار کو جہنم کے وسط میں
Verse 56 — Surah As-Saffat 37:56
جنتی بول اٹھے گا بخدا! تُو تو مجھے ہلاک کرنا چاہتا تھا
Verse 57 — Surah As-Saffat 37:57
اور اگر میرے رب کا احسان نہ ہوتا تو میں بھی (آج ) پکڑ کر لائے جانے والوں میں سے ہوتا
Verse 58 — Surah As-Saffat 37:58
(جنتی کہیں گے) کیا اب تو ہمیں مرنا نہیں ہو گا
Verse 59 — Surah As-Saffat 37:59
بجز اپنی پہلی موت کے اور نہ ہمیں (اب) عذاب دیا جائے گا
Verse 60 — Surah As-Saffat 37:60
بیشک یہی وہ عظیم الشان کامیابی ہے
Verse 61 — Surah As-Saffat 37:61
ایسی ہی عظیم الشان کامیابی کے لیے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے
Verse 62 — Surah As-Saffat 37:62
بھلا یہ دعوت بہتر ہے یا زقوم کا درخت
Verse 63 — Surah As-Saffat 37:63
ہم نے بنا دیا ہے اسے آزمائش ظالموں کے لیے
Verse 64 — Surah As-Saffat 37:64
یہ ایک درخت ہے جو اگتا ہے جہنم کی تہہ میں
Verse 65 — Surah As-Saffat 37:65
اس کے شگوفے گویا شیطان کے سر ہیں
Verse 66 — Surah As-Saffat 37:66
پس انہیں ضرور کھا نا ہوگا اس سے اور بھریں گے اس سے اپنے پیٹ
Verse 67 — Surah As-Saffat 37:67
پھر انہیں زقوم کھانے کے بعد کھولتا ہوا پانی ملا کر دیا جائے گا
Verse 68 — Surah As-Saffat 37:68
پھر انہیں لوٹا دیا جائے گا جہیم کی طرف
Verse 69 — Surah As-Saffat 37:69
انہوں نے پایا تھا اپنے باپ دادا کو گمراہ
Verse 70 — Surah As-Saffat 37:70
پس وہ (بے سوچے سمجھے) ان کے پیچھے بھاگے جا رہے ہیں
Verse 71 — Surah As-Saffat 37:71
اور بہک گئے تھے ان سے قبل بہت سے پہلے گوگ
Verse 72 — Surah As-Saffat 37:72
اور ہم نے بھیجے تھے ان میں ڈرانے والے
Verse 73 — Surah As-Saffat 37:73
پس (اے مخاطب!) دیکھو کیسا انجام ہوا جنہیں ڈرایا گیا تھا (مگر وہ نہ سنبھلے تھے)
Verse 74 — Surah As-Saffat 37:74
سوائے ان کے جو اللہ کے مخلص بندے تھے
Verse 75 — Surah As-Saffat 37:75
اور (فریاد کرتے ہوئے ) پکاراہمیں نوح نے پس ہم بہترین فریاد رس ہیں
Verse 76 — Surah As-Saffat 37:76
اور ہم نے نجات دے دی انہیں اور ان کے گھرانے کو ایسی مصیبت سے جو بڑی زبردست تھی
Verse 77 — Surah As-Saffat 37:77
اور ہم نے بنا دیا فقط ان کی نسل کو باقی رہنے والا
Verse 78 — Surah As-Saffat 37:78
اور ہم نے چھوڑا ان کے ذکر خیر کو پیچھے آنے والوں میں
Verse 79 — Surah As-Saffat 37:79
نوح پر سلام ہو تمام جہانوں میں
Verse 80 — Surah As-Saffat 37:80
ہم اسی طرح بدلہ دیتے ہیں محسنین کو
Verse 81 — Surah As-Saffat 37:81
بیشک وہ ہمارے ایمان دار بندوں میں سے تھے
Verse 82 — Surah As-Saffat 37:82
پھر ہم نے غرق کر دیا دوسرے لوگوں کو
Verse 83 — Surah As-Saffat 37:83
اور ان کی جماعت میں سے ابراہیم (علیہ السلام) بھی تھے
Verse 84 — Surah As-Saffat 37:84
جب وہ حاضر ہوئے اپنے رب کے دربار میں قلب سلیم کے ساتھ
Verse 85 — Surah As-Saffat 37:85
جب انہوں نے کہا اپنے باپ اور اپنی قوم کو کہ تم کس کی پوجا کرتے ہو
Verse 86 — Surah As-Saffat 37:86
کیا جھوٹے گھڑے ہوئے خدا، اللہ تعالیٰ کے علاوہ چاہتے ہو
Verse 87 — Surah As-Saffat 37:87
پس تمہارا کیا خیال ہے سارے جہانوں کے پروردگار کے بارے میں
Verse 88 — Surah As-Saffat 37:88
سو آپ نے ایک بار دیکھا ستاروں کی طرف
Verse 89 — Surah As-Saffat 37:89
پھر کہا میری طبیعت نا ساز ہے
Verse 90 — Surah As-Saffat 37:90
چنانچہ وہ لوگ انہیں پیچھے چھوڑ کر (میلہ دیکھنے) چلے گئے
Verse 91 — Surah As-Saffat 37:91
پس آپ چپکے سے ان کے دیوتاؤں کی طرف گئے اور کہا کیا تم (یہ مٹھائیاں) نہیں کھاؤگے
Verse 92 — Surah As-Saffat 37:92
تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم بولتے بھی نہیں
Verse 93 — Surah As-Saffat 37:93
پھر پوری قوت سے ضرب لگائی ان پر داہنے ہاتھ سے
Verse 94 — Surah As-Saffat 37:94
(رنگ رلیاں منانے کے بعد) آئے آپ کی طرف ڈورتے ہوئے
Verse 95 — Surah As-Saffat 37:95
آپ نے فرمایا کیا تم پوجتے ہو انہیں جنہیں تم خود تراشتے ہو؟
Verse 96 — Surah As-Saffat 37:96
حالانکہ اللہ نے تمہیں پیدا بھی کیا اور جو کچھ تم کرتے ہو
Verse 97 — Surah As-Saffat 37:97
انہوں نے (فیصلہ کن انداز میں ) کہا ۔ بناؤ اس کے لیے وسیع آتشکدہ پھر پھینک دو اسے بھڑکتی آگ میں
Verse 98 — Surah As-Saffat 37:98
انہوں نے تو چاہا کہ آپ کے ساتھ مکر کریں لیکن ہم نے انہیں ذلیل کر دیا
Verse 99 — Surah As-Saffat 37:99
اور آپ نے کہا میں جا رہا ہوں اپنے رب کی طرف ، وہ میری رہنمائی فرمائے گا
Verse 100 — Surah As-Saffat 37:100
(دعا مانگی) میرے رب! عطا فرما دے مجھے ایک نیک بچہ
Verse 101 — Surah As-Saffat 37:101
پس ہم نے مژدہ سنایا انہیں ایک حلیم فرزند کا
Verse 102 — Surah As-Saffat 37:102
اور جب وہ اتنا بڑا ہو گیا کہ آپ کے ساتھ ڈور دھوپ کر سکے ۔ آپ نے فرمایا اے میرے پیارے فرزند! میں نے دیکھا ہے خواب میں کہ میں تمہیں ذبح کر رہا ہوں ۔ اب بتا تیری کیا رائے ہے عرض کیا میرے پدر بزرگوار! کر ڈالیے جو آپ کو حکم دیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے
Verse 103 — Surah As-Saffat 37:103
پس جب دونوں نے سر اطاعت خم کر دیا اور باپ نے بیٹے کو پیشانی کے بل لٹا دیا
Verse 104 — Surah As-Saffat 37:104
اور ہم نے آواز دی اے ابراہیم!(بس ہاتھ روک لو)
Verse 105 — Surah As-Saffat 37:105
بیشک تو نے سچ کر دکھایا خواب کو ہم اسی طرح بدلہ دیتے ہیں محسنوں کو
Verse 106 — Surah As-Saffat 37:106
بیشک یہ بڑی کھلی آزمائش تھی
Verse 107 — Surah As-Saffat 37:107
اور ہم نے بچا لیا اسے فدیہ میں ایک عظیم ذبیحہ دے کر
Verse 108 — Surah As-Saffat 37:108
اور ہم نے چھوڑا ان کا ذکر خیر آنے والوں میں
Verse 109 — Surah As-Saffat 37:109
سلام ہو ابراہیم پر
Verse 110 — Surah As-Saffat 37:110
اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں نیکو کاروں کو
Verse 111 — Surah As-Saffat 37:111
بیشک وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا
Verse 112 — Surah As-Saffat 37:112
اور ہم بشارت دی آپ کو اسحق کی (کہ) وہ نبی ہوگا (زمرہ) صالحین میں سے
Verse 113 — Surah As-Saffat 37:113
اور ہم نے برکتیں نازل کیں ا س پر اور اسحق پر اور ان کی نسل میں کوئی نیک ہوگا اور کوئی اپنی جان پر کھلا ظلم کرنے والا ہو گا
Verse 114 — Surah As-Saffat 37:114
ہم نے احسان فرمایا موسیٰ و ہارون (علیہما السلام) پر
Verse 115 — Surah As-Saffat 37:115
اور ہم نے بچا لیا ان دونوں کو اور ان کی قوم کو بڑے غم و اندوہ سے
Verse 116 — Surah As-Saffat 37:116
اور ہم نے ان کی مدد فرمائی پس ہو گئے وہی غلبہ پانے والے
Verse 117 — Surah As-Saffat 37:117
اور ہم نے بخشی ان دونوں کو ایسی کتاب جو نہایت واضح ہے
Verse 118 — Surah As-Saffat 37:118
اور ہم نے ہدایت دی انہیں سیدھے راستہ کی
Verse 119 — Surah As-Saffat 37:119
اور ہم نے چھوڑا ان کے ذکر خیر کو پیچھے آنے والوں میں
Verse 120 — Surah As-Saffat 37:120
سلام ہو موسیٰ اور ہارون پر
Verse 121 — Surah As-Saffat 37:121
ہم اسی طرح جزا دیتے ہیں نیک کام کرنے والوں کو
Verse 122 — Surah As-Saffat 37:122
بیشک وہ دونوں ہمارے مومن بندوں میں سے ہیں
Verse 123 — Surah As-Saffat 37:123
اور بیشک الیاس (علیہ السلام) بھی پیغمبروں میں سے ہیں
Verse 124 — Surah As-Saffat 37:124
(یاد کرو) جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کیا تم ڈرتے نہیں؟
Verse 125 — Surah As-Saffat 37:125
کیا تم عبادت کرتے ہو بعل کی اور چھوڑے ہوئے ہو احسن الخالقین کو
Verse 126 — Surah As-Saffat 37:126
(یعنی) اللہ کو جو تمہارا بھی پروردگار ہے اور تمہارے پہلے باپ دادا کا بھی پروردگار ہے
Verse 127 — Surah As-Saffat 37:127
پھر انہوں نے آپ کو جھٹلایا پس یقیناً انہیں (پکڑ کر) حاضر کیا جائے گا
Verse 128 — Surah As-Saffat 37:128
بجز اللہ کے بندوں کے جو مخلص ہیں
Verse 129 — Surah As-Saffat 37:129
اور ہم نے چھوڑا ان کے ذکر خیر کو پیچھے آنے والوں میں
Verse 130 — Surah As-Saffat 37:130
سلام ہو الیاس پر
Verse 131 — Surah As-Saffat 37:131
ہم اسی طرح جزا دیتے ہیں نیک کام کرنے والوں کو
Verse 132 — Surah As-Saffat 37:132
بیشک وہ ہمارے ایمان دار بندوں میں سے ہیں
Verse 133 — Surah As-Saffat 37:133
اور بےشک لوط بھی پیغمبروں میں سے ہیں
Verse 134 — Surah As-Saffat 37:134
(یاد کرو) جب بچا لیا ہم نے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو
Verse 135 — Surah As-Saffat 37:135
بجز ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہنے والوں میں تھی
Verse 136 — Surah As-Saffat 37:136
پھر ہم نے برباد کر دیا دوسرے لوگوں کو
Verse 137 — Surah As-Saffat 37:137
اور تم گزرتے رہتے ہوان (کے اجڑے دیاروں ) پر صبح کے وقت
Verse 138 — Surah As-Saffat 37:138
اور رات کے وقت کیا تم (اتنا بھی) نہیں سمجھتے
Verse 139 — Surah As-Saffat 37:139
اور بیشک یونس بھی (ہمارے ) رسولوں میں سے ہیں
Verse 140 — Surah As-Saffat 37:140
جب وہ بھاگ کر گئے تھے بھری ہوئی کشتی کی طرف (سوار ہونے کے لیے)
Verse 141 — Surah As-Saffat 37:141
پھر قرعہ اندازی میں شریک ہوئے اور دھکیلے ہوؤں میں سے ہو گئے
Verse 142 — Surah As-Saffat 37:142
پس نگل لیا انہیں حوت نے در آنحالیکہ وہ اپنے آپ کو ملامت کر رہے تھے
Verse 143 — Surah As-Saffat 37:143
پس اگر وہ اللہ کی پاکی بیان کرنے والوں سے نہ ہوتے
Verse 144 — Surah As-Saffat 37:144
تو پڑے رہتے مچھلی کے پیٹ میں قیامت کے دن تک
Verse 145 — Surah As-Saffat 37:145
پھر ہم نے ڈال دیا انہیں کھلے میدان میں اس حال میں کہ وہ بیمار تھے
Verse 146 — Surah As-Saffat 37:146
اور (ان کی حفاظت کے لیے) ہم نے اگا دی ان پر کدّو کی بیل
Verse 147 — Surah As-Saffat 37:147
اور ہم نے بھیجا تھا انہیں ایک لاکھ یا اس سے زیادہ لوگوں کی طرف
Verse 148 — Surah As-Saffat 37:148
پس وہ ایمان لائے اور ہم نے لطف اندوز ہونے دیا انہیں کچھ وقت تک
Verse 149 — Surah As-Saffat 37:149
ذرا پوچھیے ان (نادانوں ) سے کیا آپ کے رب کے لیے تو بیٹیاں ہیں اور ان کے لیے بیٹے
Verse 150 — Surah As-Saffat 37:150
آیا جب ہم نے فرشتوں کو مونث بنایا تو کیا وہ موجود تھے
Verse 151 — Surah As-Saffat 37:151
غور سے سنو! وہ جھوٹی تہمت لگاتے ہیں جب وہ کہتے ہیں
Verse 152 — Surah As-Saffat 37:152
کہ اللہ نے بچے جنے اور وہ بلا شبہ جھوٹ بکتے ہیں
Verse 153 — Surah As-Saffat 37:153
کیا اس نے پسند کی ہیں (اپنے لیے) بیٹیاں، بیٹوں کو چھوڑ کر
Verse 154 — Surah As-Saffat 37:154
تمہیں کیا ہو گیا؟ تم کیسے فیصلے کر رہے ہو
Verse 155 — Surah As-Saffat 37:155
کیا تم غورو فکر نہیں کرتے
Verse 156 — Surah As-Saffat 37:156
کیا تمہارے پاس کوئی واضح دلیل ہے
Verse 157 — Surah As-Saffat 37:157
تو اپنی وہ دستاویز پیش کرو اگر تم سچے ہو
Verse 158 — Surah As-Saffat 37:158
اور ٹھہرا دیا ہے انہوں نے اللہ تعالیٰ اور جنوں کے درمیان رشتہ حالانکہ جن خود جانتے ہیں کہ انہیں (پکڑ کر) پیش کیا جائے گا
Verse 159 — Surah As-Saffat 37:159
پاک ہے اللہ ان (لغویات) سے جو یہ بیان کرتے ہیں
Verse 160 — Surah As-Saffat 37:160
مگر اللہ کے چنے ہوئے بندے (ایسی ہرزہ سرائی نہیں کرتے)
Verse 161 — Surah As-Saffat 37:161
پس تم اور جن (جھوٹے خداؤں ) کی تم پوجا کرتے ہو
Verse 162 — Surah As-Saffat 37:162
تم (سب مل کر) اللہ کے خلاف (کسی کو) نہیں بہکا سکتے
Verse 163 — Surah As-Saffat 37:163
مگر اسے جو تاپنے والا ہے بھڑکتی ہوئی آگ کو
Verse 164 — Surah As-Saffat 37:164
اور فرشتے کہتے ہیں کہ ہم میں سے کوئی ایسا نہیں مگر اس کے لیے مقام متعین ہے
Verse 165 — Surah As-Saffat 37:165
اور ہم پرے باندھے (مقام نیاز میں ) کھڑے ہیں
Verse 166 — Surah As-Saffat 37:166
اور بیشک ہم اس کی پاکی بیان کرنے والے ہیں
Verse 167 — Surah As-Saffat 37:167
اور وہ (بعثت نبوی سے پہلے) کہا کرتے تھے
Verse 168 — Surah As-Saffat 37:168
اگر ہمارے پاس کوئی نصیحت ہوتی پہلے لوگوں کی طرف سے
Verse 169 — Surah As-Saffat 37:169
تو ہم اللہ کے مخلص بندے بن جاتے
Verse 170 — Surah As-Saffat 37:170
پس (جب نصیحت آئی) تو اسے ماننے سے انکار کر دیا وہ عنقریب (اپنا انجام) جا ن لینگے
Verse 171 — Surah As-Saffat 37:171
اور ہمارا وعدہ اپنے بندوں کے ساتھ جو رسول ہیں پہلے ہو چکا ہے
Verse 172 — Surah As-Saffat 37:172
کہ ان کی ضرور مدد کی جائے گی
Verse 173 — Surah As-Saffat 37:173
اور بیشک ہمارا لشکر ہی غالب ہوا کرتا ہے
Verse 174 — Surah As-Saffat 37:174
Error fetching translation try again or latter
Verse 175 — Surah As-Saffat 37:175
اور ملاحظہ فرماتے رہیے ان (کے حالات) کو وہ (خود بھی) اپنا انجام دیکھ لیں گے
Verse 176 — Surah As-Saffat 37:176
کیا وہ ہمارے عذاب (کے اترنے ) کے لیے جلدی مچا رہے ہیں
Verse 177 — Surah As-Saffat 37:177
پس جب وہ اترے گا ان کے آنگن میں تو وہ صبح بڑی خوفناک ہو گی جنہیں ڈرایا جاتا تھا
Verse 178 — Surah As-Saffat 37:178
اور رُخِ انور پھیر لیجیے ان سے تھوڑی دیر کے لیے
Verse 179 — Surah As-Saffat 37:179
اور (قدرت الہی کا تماشا) دیکھتے رہیے ، وہ بھی اپنا انجام دیکھ لیں گے
Verse 180 — Surah As-Saffat 37:180
پاک ہے آپ کا رب ، جو عزت کا مالک ہے ان (نا سزا باتوں سے) جو وہ کیا کرتے ہیں
Verse 181 — Surah As-Saffat 37:181
اور سلامتی ہوسب رسولوں پر
Verse 182 — Surah As-Saffat 37:182
اور سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جو سارے جہانوں کا رب ہے