Back to Languages

Urdu - Chapter 41 - Fussilat

Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink

Verse 1 — Surah Fussilat 41:1

Verse 2 — Surah Fussilat 41:2

اتارا گیا ہے (یہ قرآن) رحمن و رحیم (خدا) کی طرف سے

Verse 3 — Surah Fussilat 41:3

یہ ایسی کتاب ہے جس کی آیتیں تفصیل سے بیان کر دی گئی ہیں ۔ یہ قرآن عربی (زبان میں ) ہے یہ ان لوگوں کے لیے ہے جو علم (و فہم) رکھتے ہیں

Verse 4 — Surah Fussilat 41:4

یہ مژدہ سنانے والا اور (بروقت) خبر دار کرنے والا ہے بایں ہمہ منہ پھیر لیا ان میں سے اکثر نے پس وہ اسے قبول نہیں کرتے

Verse 5 — Surah Fussilat 41:5

اور ان (ہٹ دھرموں ) نے کہا ہمارے دل غلافوں میں (لپٹے ہوئے) ہیں اس بات سے جس کی طرف آپ ہمیں بلاتے ہیں اور ہمارے کانوں میں گرانی ہے اور ہمارے درمیان اور تمہارے درمیان ایک حجاب ہے تم اپنا کام کرو ، ہم اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں

Verse 6 — Surah Fussilat 41:6

آپ فرمائیے میں انسان ہی ہوں (بظاہر) تمہاری مانند (البتہ ) وحی کی جاتی ہے میری طرف کہ تمہارا معبود خداوند یکتا ہی ہے پس متوجہ ہو جاؤ اس کی طرف اور مغفرت طلب کرو اس سے ۔ اور ہلاکت ہے مشرکوں کے لیے

Verse 7 — Surah Fussilat 41:7

جو زکوٰۃ نہیں دیتے اور وہ آخرت کے منکر ہی رہتے ہیں

Verse 8 — Surah Fussilat 41:8

بے شک وہ لوگ جو ایمان لے آئے اور جنہوں نے نیک اعمال کیے ان کے لیے ایسا اجر ہے جو منقطع نہ ہوگا

Verse 9 — Surah Fussilat 41:9

آپ (ان سے) پوچھیے کیا تم لوگ انکار کرتے ہو اس ذات کا جس نے پیدا فرمایا زمین کو دو دن میں اور ٹھیراتے ہو اس کے لیے مد مقابل ۔ وہ تو رب العالمین ہے (اس کا مقابل کون ہو سکتا ہے)

Verse 10 — Surah Fussilat 41:10

اور اس نے (ہی) بنائے ہیں زمین میں گرے ہوئے پہاڑ جو اس کے اوپر (اٹھے ہوئے ) ہیں اور اس نے بڑی برکتیں رکھی ہیں اس میں اور اندازہ سے مقرر کر دی ہیں اس میں غذائیں (ہر نوع کے لیے) چار دنوں میں (انکا حصول) یکساں ہے طلبگاروں کے لیے

Verse 11 — Surah Fussilat 41:11

پھر اس نے توجہ فرمائی آسمان کی طرف ، وہ اس وقت محض دھواں تھا پس فرمایا اسے اور زمین کو کہ آجاؤ (تعمیل حکم اور ادائے فرض کے لیے) خوشی سے یا مجبوراً دونوں نے عرض کی ہم خوشی خوشی (دست بستہ) حاضر ہیں

Verse 12 — Surah Fussilat 41:12

پس بنا دیا انہیں سات آسمان وہ دونوں میں اور وحی فرمائی ہر آسمان میں اس کے حسب حال اور ہم نے مزین کر دیا آسمان دنیا کو چراغوں سے اور اسے خوب محفوظ کردیا یہ (سارا) نظام سب سے غالب، سب کچھ جاننے والے (خدا ) کا ہے

Verse 13 — Surah Fussilat 41:13

پس اگر وہ (پھر بھی) رو گردانی کریں تو آپ فرمائیے کہ میں نے ڈرایا ہے تمہیں اس کڑک سے جو عاد و ثمود کی کڑک کی مانند (ہلاکت خیز) ہو گی

Verse 14 — Surah Fussilat 41:14

(کچھ یا د ہے ) جب آئے تھے ان کے پاس رسول سامنے سے اور پیچھے سے (یعنی ہر طرف سے یہ سمجھانے کے لیے) کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو انہوں نے کہا اگر ہمارے رب کی مرضی ہوتی (کہ ہمیں کچھ سمجھائے ) تو فرشتے نازل کرتا پس ہم جو دیکر تمہیں بھیجا گیا ہے (اسکا سراسر) انکار کرتے ہیں

Verse 15 — Surah Fussilat 41:15

پس قوم عاد نے تو سرکشی اختیار کی زمین میں ناحق اور کہنے لگے ہم سے زیادہ طاقتور کون ہے کیا انہوں نے نہ جانا کہ اللہ تعالیٰ جس نے ان کو پیدا کیا ہے وہ ان سے زیادہ قوی ہے اور وہ (تو) ہمیشہ ہماری آیتوں کا انکار کرتے تھے

Verse 16 — Surah Fussilat 41:16

پس ہم نے بھیج دی ان پر سخت ٹھنڈی تند ہوا منحوس دن میں تاکہ ہم انہیں چکھائیں ذلّت آمیز عذاب اس دنیوی زندگی میں ۔ اور آخرت کا عذاب تو بہت زیادہ رسوا کن ہوگا اور ان کی ہر گز مدد نہ کی جائے گی

Verse 17 — Surah Fussilat 41:17

باقی رہے ثمود تو انہیں ہم نے سیدھی راہ دکھائی انہوں نے پسند کیا اندھے پن کو ہدایت پر تو پکڑ لیا انہیں اس عذاب کی کڑک نے جو رسوا کن ہے ان کرتوتوں کے باعث جو وہ کیا کرتے تھے

Verse 18 — Surah Fussilat 41:18

اور ہم نے ان لوگوں کو نجات دی جو ایمان لائے تھے اور (اللہ کی نافرمانی سے ) ڈرتے رہتے تھے

Verse 19 — Surah Fussilat 41:19

اور (ذرا خیال کرو) اس دن کا جب جمع کیے جائینگے اللہ کے دشمن آتش (جہنم) کی طرف پھر وہ (گروہوں میں) بانٹ دیے جائینگے

Verse 20 — Surah Fussilat 41:20

یہاں تک کہ جب وہ دوزخ کے قریب آجائینگے (تو حساب شروع ہوگا اس وقت) گواہی دینگے ان کے خلاف ان کے کان ، ان کی آنکھیں اور ان کی کھالیں اس کے بارے میں جو وہ کیا کرتے تھے

Verse 21 — Surah Fussilat 41:21

اور وہ کہیں گے اپنی کھالوں سے تم نے ہمارے خلاف گواہی کیوں دی ۔ وہ کہیں گے (ہم بےبس ہیں) ہمیں تو گویا کر دیا ہے اللہ نے جس نے گویا کیا ہے ہر شے کو اور اسی نے تمہیں پیدا کیا تھا پہلی مرتبہ اور اب اسی کی طرف تم لوٹائے جا رہے ہو

Verse 22 — Surah Fussilat 41:22

اور تم نہیں چھپا سکتے تھے اپنے آپ کو اس امر سے کہ گواہی نہ دیں تمہارے خلاف تمہارے کان اور نہ تمہاری آنکھیں اور نہ تمہاری کھالیں بلکہ تم تو یہ گمان کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ جانتا ہی نہیں تمہارے اکثر اعمال کو جو تم کرتے ہو

Verse 23 — Surah Fussilat 41:23

اور تمہارے اسی گمان نے جو تم اپنے رب کے بارے میں کیا کرتے تھے تمہیں ہلاک کر دیا پس تم ہو گئے نقصان اٹھانے والوں سے

Verse 24 — Surah Fussilat 41:24

پس وہ صبر کریں (یا نہ کریں) آگ ہی ان کا ٹھکانا ہے اور اگر وہ (اسوقت) رضائے الہی چاہیں گے تو وہ ان میں سے نہیں ہوں گے جن پر اللہ راضی ہوا

Verse 25 — Surah Fussilat 41:25

اور ہم نے مقرر کر دیے ان کے لیے کچھ ساتھی پس انہوں نے آراستہ کر دکھایا انہیں اگلے اور پچھلے گناہوں کو اور ثابت ہو گیا ان پر فرمان (عذاب) ان قوموں کی طرح جو ان سے پہلے گزر چکی تھیں جنوں اور انسانوں سے ۔ وہ سب (اگلے پچھلے ) نقصان اٹھانے والے تھے

Verse 26 — Surah Fussilat 41:26

اور کہنے لگے وہ کافر مت سنا کرو اس قرآن کو اور شورو غل مچا دیا کرو اس کی تلاوت کے درمیان شاید تم (اس طرح) غالب آجاؤ

Verse 27 — Surah Fussilat 41:27

پس ہم خوب چکھائیں گے کفار کو شدید عذاب (کا مزہ) اور انہیں بدلہ دیں گے بہت برا اس (نافرمانی) کا جو وہ کیا کرتے تھے

Verse 28 — Surah Fussilat 41:28

یہ ہے سزا اللہ کے دشمنوں کی یعنی آگ۔ ان کے لیے اس میں ہی ہمیشہ ٹھہرنے کا گھر ہے ۔ یہ سزا ہے اس بات کی کہ وہ ہماری آیتوں کا انکار کیا کرتے تھے

Verse 29 — Surah Fussilat 41:29

اور کافر کہیں گے اے ہمارے رب! ہمیں دکھا وہ دونوں (شیطان) جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا جنوں اور انسانوں سے ہم انہیں رونڈ ڈالیں گے اپنے قدموں کے نیچے تاکہ وہ ہو جائیں پست ترین لوگوں سے

Verse 30 — Surah Fussilat 41:30

بیشک وہ (سعادتمند) جنہوں نے کہا ہمارا پروردگار اللہ تعالیٰ ہے پھر وہ اس قول پر پختگی سے قائم رہے اُترتے ہیں ان پر فرشتے (اور انہیں کہتے ہیں) کہ نہ ڈرو اور نہ غم کرو تمہیں بشارت ہوجنت کی جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا

Verse 31 — Surah Fussilat 41:31

ہم تمہارے دوست ہیں دنیوی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی ۔ اور تمہارے لیے اس میں ہر وہ شے ہے جو تمہارا جی چاہے اور تمہارے لیے اس میں ہر وہ چیز ہے جو تم مانگو گے

Verse 32 — Surah Fussilat 41:32

یہ میزبانی ہے بہت بخشنے والے ہمیشہ رحم فرمانے والے کی طرف سے

Verse 33 — Surah Fussilat 41:33

اور اس شخص سے بہتر کس کا کلام ہے جس نے دعوت دی اللہ کی طرف اور نیک عمل کیے میں تو (اپنے رب کے) فرمانبردار بندوں میں سے ہوں

Verse 34 — Surah Fussilat 41:34

نہیں یکساں ہوتی نیکی اور برائی ۔ برائی کا تدارک اس (نیکی) سے کرو جو بہتر ہے پس نا گہاں وہ شخص، تیرے درمیان اور اس کے درمیان عداوت ہے ، یوں بن جائیگا گویا تمہاری جانی دوست ہے

Verse 35 — Surah Fussilat 41:35

اور نہیں توفیق دی جاتی ان (خصائل حمیدہ) کی بجز ان کے جو صبرکرتے ہیں اور نہیں توفیق دی جاتی ان کی مگر بڑے خوش نصیب کو

Verse 36 — Surah Fussilat 41:36

اور (اے سننے والے) اگر شیطان کی طرف سے تیرے دل میں کوئی وسوسہ پیدا ہو تو (اس کے شر سے) اللہ کی پناہ مانگ یقیناً وہی سب کچھ سننے والا سب کچھ جاننے والا ہے

Verse 37 — Surah Fussilat 41:37

اور اس کی (قدرت کی ) نشانیوں میں سے رات بھی ہے اور دن بھی، سُورج بھی ہے اور چاند بھی مَت سجدہ کرو سورج کو اور نہ چاند کو بلکہ سجدہ کرو اللہ کو جس نے انہیں پیدا فرمایا ہے اگر تم واقعی اس کے پرستار ہو

Verse 38 — Surah Fussilat 41:38

پھر (بھی) اگر وہ تکبّر کرتے رہیں (تو انکی قسمت) پس وہ (فرشتے) جو آپ کے رب کے پاس ہیں تسبیح کرتے رہتے ہیں اس کی شب و روز اور وہ نہیں تھکتے

Verse 39 — Surah Fussilat 41:39

اور اس کی (قدرت کی ) نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ تو دیکھتا ہے زمین کو کہ وہ (کسی وقت) خشک بنجر ہے پھر جب ہم اتارتے ہیں اس پر (بارش کا) پانی تو جھومنے لگتی ہے اور کھل اٹھتی ہے بیشک وہ (قادر مطلق) جس نے زندہ کر دیا ہے زمین کو وہی زندہ کرنے والا ہے مردوں کو بلاشبہ وہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے

Verse 40 — Surah Fussilat 41:40

بیشک وہ لوگ جو ہماری آیتوں میں اپنی طرف سے اضافہ کرتے ہیں وہ ہم سے چھپے ہوئے نہیں ہیں تو کیا جوپھینکا جائے گا آگ میں وہ بہتر ہے یا جو آئے گا امن و سلامتی کے ساتھ قیامت کے دن (وہ بہترہے) تم وہ کرو جو تمہاری مرضی یقیناً جو کچھ تم کرتے ہو ، وہ خوب دیکھ رہا ہے

Verse 41 — Surah Fussilat 41:41

بیشک وہ لوگ جنہوں نے قرآن کو ماننے سے انکار کیا جب کہ وہ انکے پاس آیا (تو وہ ہٹ دھرم لوگ ہیں) اور بیشک یہ بڑی عزت (حُرمت ) والی کتاب ہے

Verse 42 — Surah Fussilat 41:42

اس کے نزدیک نہیں آ سکتا باطل نہ اس کے سامنے سے اور نہ پیچھے سے یہ اتری ہوئی ہے بڑے حکمت والے ، سب خوبیاں سراہے کی طرف سے

Verse 43 — Surah Fussilat 41:43

(اے حبیب!) نہیں کہا جاتا آپ کو مگر وہی جو کہا گیا پیغمبروں کو آپ سے پہلے بیشک آپ کا پروردگار (اہل ایمان کے لیے) بہت بخشنے والا اور (منکرین کے لیے) دردناک عذاب دینے والا ہے

Verse 44 — Surah Fussilat 41:44

اور بالفرض اگر ہم اسے بنا کر بھیجتے قرآن عجمی زبان میں تو کہتے کیوں نہ کھول کر بیان کی گئیں اس کی آیتیں ۔ کیا اچنبھ ہے کتاب عجمی اور نبی عربی آپ فرمائیے یہ قرآن ایمان لانے والوں کے لیے تو ہدایت اور شفاء ہے اور جو ایمان نہیں لائے ان کے کانوں میں بہرہ پن ہے اور وہ ان پر (ہر حال میں ) مشتبہ رہتا ہے۔ انہیں گویا بلایا جاتا ہے دور کی جگہ سے

Verse 45 — Surah Fussilat 41:45

اور ہم نے عطا فرمائی موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب پس اس میں بھی بہت اختلاف کیا گیا ہے اور اگر ایک بات طے نہ ہو گئی ہوتی آپ کے رب کی طرف سے تو (ابھی) فیصلہ کر دیا جاتا ان کے درمیان ۔ اور بیشک وہ ایک شک میں مبتلا ہیں اس کے بارے میں جو بےچین کر دینے والا ہے

Verse 46 — Surah Fussilat 41:46

جو نیک عمل کرتا ہے تو وہ اپنے بھلے کے لیے اور جو برائی کرتا ہے اس کا وبال اس پر ہے اور آپ کا رب تو بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں

Verse 47 — Surah Fussilat 41:47

جو نیک عمل کرتا ہے تو وہ اپنے بھلے کے لیے اور جو برائی کرتا ہے اس کا وبال اس پر ہے اور آپ کا رب تو بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں

Verse 48 — Surah Fussilat 41:48

اور گم ہو جائیں گے ان سے جن کی وہ پہلے عبادت کیا کرتے تھے اور وہ یقین کر لیں گے کہ اب بھاگ جانے کی کوئی جگہ نہیں

Verse 49 — Surah Fussilat 41:49

نہیں اکتاتا انسان بھلائی کی دعا کرنے سے اور اگر اسے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو بالکل مایوس (اور ) نا امید ہو جاتا ہے

Verse 50 — Surah Fussilat 41:50

اور اگر ہم چکھائیں اسے رحمت اپنی جناب سے اس تکلیف کے بعد جو اسے پہنچتی ہے تو کہتا ہے میں اسی کا مستحق ہوں اور میں نہیں خیال کرتا کہ قیامت برپا ہو گی اور اگر میں لوٹایا گیا اپنے رب کی طرف تو یقیناً میرے لیے اس کے پاس بھی اکرام ہی اکرام ہوگا (یہ احمق کیا سوچ رہے ہیں) ہم تو آگاہ کرینگے کافروں کو جو کرتوت انہوں نے کیے ۔ اور ہم ضرور چکھائیں گے انہیں سخت عذاب

Verse 51 — Surah Fussilat 41:51

اور جب ہم احسان فرماتے ہیں انسان پر تو وہ (تکبر سے) منہ پھیر لیتا ہے اور پہلو تہی کرنے لگتا ہے اور جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو لمبی چوڑی دعائیں کرنے لگ جاتا ہے

Verse 52 — Surah Fussilat 41:52

آپ فرمائیے (اے کافرو!) تم مجھے بتاؤاگر یہ قرآن اللہ کی طرف سے ہو پھر تم اس کا انکار کرو تو کون زیادہ گمراہ ہے اس سے جو اختلاف میں بہت دور نکل گیا ہو

Verse 53 — Surah Fussilat 41:53

ہم دکھائیں گے انہیں اپنی نشانیاں آفاق (عالم) میں اور ان کے اپنے نفسوں میں تاکہ ان پر واضح ہو جائے کہ قرآن واقعی حق ہے کیا یہ کافی نہیں کہ آپ کا رب ہر چیز پر گواہ ہے

Verse 54 — Surah Fussilat 41:54

سُنو ! یہ لوگ شک میں مبتلا ہیں اپنے رب سے ملنے کے بارے میں یاد رکھو وہ ہر چیز کو گھیرے ہو ئے ہے