Back to Languages

Urdu - Chapter 42 - Ash-Shura

Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink

Verse 1 — Surah Ash-Shura 42:1

Verse 2 — Surah Ash-Shura 42:2

عین سین قاف

Verse 3 — Surah Ash-Shura 42:3

اسی طرح (کے مطالب نفیسہ) وحی فرماتا رہا ہے آپ کی طرف سے اور ان (پیغمبروں ) کی طرف سے جو آپ سے پہلے گزرے ہیں ۔ اللہ جو زبردست (اور) بہت دانا ہے

Verse 4 — Surah Ash-Shura 42:4

اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور وہی سب سے اعلیٰ (اور) عظمت والا ہے

Verse 5 — Surah Ash-Shura 42:5

قریب ہے کہ (جلال الہی سے) آسمان پھٹ پڑیں اپنے اوپر سے اور (ایسا نہیں ہوتا کیونکہ) فرشتے تسبیح کر رہے ہیں اپنے رب کی حمد کے ساتھ اور بخشش طلب کر رہے ہیں اہل زمین کے لیے سُن لو ! یقیناً اللہ ہی بہت بخشنے والا ، ہمیشہ رحم کرنے والا ہے

Verse 6 — Surah Ash-Shura 42:6

اور جنہوں نے بنا رکھے ہیں اللہ کے سوا (اور) دوست اللہ تعالیٰ خوب آگاہ ہے ان کے حالات سے اور آپ ان کے ذمہ دار نہیں ہیں

Verse 7 — Surah Ash-Shura 42:7

اور یونہی ہم نے وحی کے ذریعے اتارا ہے آپ کی طرف قرآن عربی زبان میں تاکہ آپ ڈرائیں اہل مکہ کو اور جو اس کے آس پاس (آباد) ہیں اور تاکہ آپ ڈرائیں اکٹھے ہونے کے دن سے جس (کی آمد) میں کچھ شبہ نہیں (اس دن) ایک فریق جنت میں اور دوسرا فریق بھڑکتی آگ میں ہو گا

Verse 8 — Surah Ash-Shura 42:8

اور اگر چاہتا اللہ تعالیٰ بنا دیتا ان (سب) کو ایک امت لیکن وہ داخل کرتا ہے جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت میں اور جو ظلم کرنے والے ہیں نہ ان کا کوئی دوست ہے اور نہ مددگار

Verse 9 — Surah Ash-Shura 42:9

کیا انہوں نے بنا لیے ہیں اسے چھوڑ کر دوسرے کارساز پس اللہ ہی حقیقی کارساز ہے اور وہ زندہ کرتا ہے مردوں کو اور وہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے

Verse 10 — Surah Ash-Shura 42:10

اور جس بات میں تمہارے درمیان اختلاف رونما ہو جائے تو اس کا فیصلہ اللہ کے سپرد کر دو ۔ یہی اللہ میرا رب ہے اسی پر میں نے بھروسہ کیا ہے اور اسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں

Verse 11 — Surah Ash-Shura 42:11

وہ پیدا کرنے والا ہے آسمانوں اور زمین کا اسی نے بنائے تمہارے لیے تمہاری جنس سے جوڑے اور مویشیوں سے بھی جوڑے بنائے ۔ وہ پھیلاتا رہتا ہے تمہاری نسل کو اس کے ذریعے۔ نہیں ہے اس کی مانند کوئی چیز اور وہی سب کچھ سننے والا دیکھنے والا ہے

Verse 12 — Surah Ash-Shura 42:12

اسی کے قبضے میں کنجیاں آسمانوں اور زمین (کے خزانوں) کی کشادہ کرتا ہے رزق کو جس کے لیے چاہتا ہے اور تنگ کر دیتا ہے (جس کے لیے چاہتا ہے) بیشک وہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے

Verse 13 — Surah Ash-Shura 42:13

اس نے مقرر فرمایا ہے تمہارے لیے وہ دین جس کا اس نے حکم دیا تھا نوح کو اور جسے ہم نے بذریعہ وحی بھیجا ہے آپ کی طرف اور جس کا ہم نے حکم دیا تھا ابراہیم ، موسیٰ اور عیسیٰ (علیہم السلام) کو کہ اسی دین کو قائم رکھنا اور تفرقہ نہ ڈالنا اس میں ۔ بہت گراں گزرتی ہے مشرکین پر وہ بات جس کی طرف آپ انہیں بلاتے ہیں اللہ تعالیٰ چن لیتا ہے اپنی طرف جس کو چاہتا ہے اور ہدایت دیتا ہے اپنی طرف جو (اس کی طرف) رجوع کرتا ہے

Verse 14 — Surah Ash-Shura 42:14

اور نہ بٹے وہ فرقوں میں مگر اس کے بعد کہ آگیا ان کے پاس (صحیح ) علم۔ (یہ تفرقہ) محض باہمی حسد کے باعث تھا ۔ اور اگر یہ فرمان پہلے نہ ہو چکا ہوتاآپ کے رب کی طرف سے کہ انہیں ایک مقررہ مدت تک مہلت دی جائے تو فیصلہ ہو چکا ہوتا ان کے درمیان اور جو لوگ وارث بنائے گئے تھے کتاب کے، ان کے بعدوہ ان کے متعلق ایسے شک میں مبتلا ہیں جو قلق انگیز ہے

Verse 15 — Surah Ash-Shura 42:15

پس اس دین کی طرف آپ دعوت دیتے رہیے اور ثابت قدم رہیے جس طرح آپ کو حکم دیا گیا ہے اور نہ اتباع کیجیے ان کی خواہشات کا اور (برملا) فرمائیے کہ میں ایمان لایا ہر اس کتاب پر جو اللہ نے نازل کی اور مجھے حکم دیا گیا کہ میں عدل کروں تمہارے درمیان اللہ تعالیٰ ہمارا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے ۔ ہمارے لیے ہمارے اعمال ہیں اور تمہارے لیے تمہارے اعمال کسی بحث و تکرار کی ضرورت نہیں ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ ہم سب کو جمع کرے گا اور اسی کی طرف (سب نے) پلٹنا ہے

Verse 16 — Surah Ash-Shura 42:16

اور جو لوگ حجت بازی کرتے ہیں اللہ (کے دین) کے بارے میں اس کے بعد کہ (اکثر حق شناس) اس کو مان چکے ہیں۔ سو ان کی حجت بازی لغو ہے ان کے رب کے نزدیک اور ان پر (اللہ کا ) غضب ہے اور انہی کے لیے سخت عذاب ہے

Verse 17 — Surah Ash-Shura 42:17

اللہ تعالیٰ وہ ہے جس نے نازل کیا ہے کتاب کو حق کے ساتھ اور (نازل کیا ہے) میزان کو اور تمہیں کیا معلوم کہ شاید وہ گھڑی قریب ہی ہو

Verse 18 — Surah Ash-Shura 42:18

جلدی مچاتے ہیں اس کے لیے وہ لوگ جو ایمان نہیں رکھتے اس پر اور جو لوگ ایمان لائے ہیں وہ خوفزدہ رہتے ہیں اس سے ۔ اور وہ جانتے ہیں کہ یہ حق ہے ۔ خبردار! جو لوگ شک کرتے ہیں قیامت کے متعلق، وہ بڑی گمراہی میں (مبتلا ) ہیں

Verse 19 — Surah Ash-Shura 42:19

اللہ تعالیٰ بہت مہربان ہے اپنے بندوں پر رزق دیتا ہے جس کو چاہتا ہے ۔ اور وہی قوی (اور) زبردست ہے

Verse 20 — Surah Ash-Shura 42:20

جو طلب گار ہو آخرت کی کھیتی کا تو ہم (اپنے فضل و کرم سے) اس کی کھیتی کو اور بڑھا دیں گے اور جو شخص خواہش مند ہے (صرف ) دنیا کی کھیتی کا تو ہم اسے دیں گے اس سے اور نہیں ہوگا اس کے لیے آخرت میں کوئی حصہ

Verse 21 — Surah Ash-Shura 42:21

کیا ان کے لیے ایسے شریک ہیں جنہوں نے مقرر کیا ہے ان کے لیے ایسا دین جس کی اللہ نے اجازت نہیں دی۔ اور اگر ان کے فیصلے کی بات پہلے سے طے نہ ہوتی تو ان کا قصہ کبھی کا چکا دیا گیا ہوتا اور جو ظالم ہیں یقیناً ان کے لیے دردناک عذاب ہے

Verse 22 — Surah Ash-Shura 42:22

آپ دیکھیں گے ظالموں کوکہ ڈر رہے ہوں گے ان (کرتوتوں) سے جو انہوں نے کمائے اور وہ ان پر واقع ہو کر رہے گا اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کیے وہ بہشتوں کے باغوں میں ہوں گے ۔ انہیں ملے گا جو وہ چاہیں گے اپنے رب کے پاس سے ۔ یہی بڑا فضل ہے

Verse 23 — Surah Ash-Shura 42:23

یہ وہ چیز ہے جس کی خوشخبری اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو دیتا ہے جو ایمان لے آئے اور نیک عمل کرتے رہے آپ فرمائیے میں نہیں مانگتا اس (دعوت حق) پر کوئی معاوضہ بجز قرابت کی محبت کے اور جو شخص کماتا ہے کوئی نیکی ہم دوبالا کر دیں گے اس کے لیے اس میں حسن بےشک اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا بڑا قدر دان ہے

Verse 24 — Surah Ash-Shura 42:24

کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ اس نے اللہ پر جھوٹا بہتان باندھا ہے پس اگر اللہ چاہتا تو مہر لگا دیتا آپ کے دل پر ۔ اور مٹاتا ہے اللہ تعالیٰ باطل کو اور ثابت کرتا ہے حق کو اپنے ارشادات سے ۔ بےشک وہ جاننے والا ہے جو کچھ سینوں میں ہے

Verse 25 — Surah Ash-Shura 42:25

اور وہی ہے جو توبہ قبول کرتا ہے اپنے بندوں پر اور در گزر کرتا ہے ان کی غلطیوں سے اور جانتا ہے جو تم کرتے ہو

Verse 26 — Surah Ash-Shura 42:26

اور وہی قبول کرتا ہے دعائیں ان لوگوں کی جو ایمان لے آئے اور نیک عمل کرتے رہے اور (ان کے حق سے بھی) انہیں زیادہ (اجر) دیتا ہے اپنی مہربانی سے اور کُفّار ، ان کے لیے سخت عذاب ہے

Verse 27 — Surah Ash-Shura 42:27

اور اگر کشادہ کردیتا اللہ تعالیٰ رزق کو اپنے (تمام) بندوں کے لیے تو وہ سر کشی کرنے لگتے زمین میں لیکن وہ اتارتا ہے ایک اندازے سے جتنا چاہتا ہے ۔ بےشک وہ اپنے بندوں (کے احوال) سے خوب آگاہ ہے، سب کچھ دیکھنے والا ہے

Verse 28 — Surah Ash-Shura 42:28

اور وہی ہے جو برساتا ہے مینہ اس کے بعد کے لوگ مایوس ہو چکے ہوتے ہیں اور پھیلا دیتا ہے اپنی رحمت کو اور وہی کارساز حقیقی (اور) سب تعریفوں کے لائق ہے

Verse 29 — Surah Ash-Shura 42:29

اور اس کی (قدرت کی ) نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین کی تخلیق ہے ۔ اور جو جاندار اس نے پھیلا دیے ہیں آسمان و زمین میں ۔ اور وہ جب چاہے ان کو جمع کرنے پر پوری قدرت رکھتا ہے

Verse 30 — Surah Ash-Shura 42:30

اور جو مصیبت تمہیں پہنچتی ہے تمہارے ہاتھوں کی کمائی کے سبب پہنچتی ہے اور وہ (کریم) درگزر فرما دیتا ہے (تمہارے) بہت سے کرتوتوں سے

Verse 31 — Surah Ash-Shura 42:31

اور تم عاجز نہیں کر سکتے (اللہ تعالیٰ کو ) زمین میں اور نہ تمہارا اللہ کے سوا کوئی دوست ہے اور نہ کوئی مددگار

Verse 32 — Surah Ash-Shura 42:32

اور اس کی (قدرت کی) نشانیوں میں سے وہ سمندر ہیں تیرنے والے جہاز ہیں جو پہاڑوں کی مانند ہیں

Verse 33 — Surah Ash-Shura 42:33

اگر وہ چاہے تو ہوا کو ساکن کر دے پس وہ رکے رہیں سمندر کی پست پر ۔ بےشک اس میں اس کی قدرت کی نشانیاں ہیں ہر کمال درجہ صبر کرنے والے شکر کرنے والے کے لیے

Verse 34 — Surah Ash-Shura 42:34

یا (اگر وہ چاہتا ہے تو) تباہ کر دے انہیں لوگوں کے اعمال بد کی وجہ سے اور در گزر فرما دیا کرتا ہے بہت سے گناہوں سے

Verse 35 — Surah Ash-Shura 42:35

اور (اس وقت) جان لیں گے جو جھگڑا کرتے رہتے ہیں ہماری آیتوں میں کہ ان کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں

Verse 36 — Surah Ash-Shura 42:36

پس جو کچھ تمہیں دیا گیا ہے یہ دنیوی زندگی کا سامان ہے ۔ اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ بہت عمدہ اور باقی رہنے والا ہے ان لوگوں کے لیے جو ایمان لائے اور اپنے رب پر توکل کرتے ہیں

Verse 37 — Surah Ash-Shura 42:37

اور جو لوگ بچتے رہتے ہیں بڑے بڑے گناہوں اور بدکاریوں سے اور جب وہ غضب ناک ہوتے ہیں تو وہ معاف کر دیتے ہیں

Verse 38 — Surah Ash-Shura 42:38

اور جو اپنے رب کا حکم مانتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور ان کے سارے کام باہمی مشورے سے طے ہوتے ہیں اور جو رزق ہم نے انہیں دیا ہے اس سے خرچ کرتے ہیں

Verse 39 — Surah Ash-Shura 42:39

اور جب ان پر زیادتی کی جاتی ہے تو وہ اس کا (مناسب) بدلہ لیتے ہیں

Verse 40 — Surah Ash-Shura 42:40

اور برائی کا بدلہ ویسی ہی برائی ہے پس جو معاف کر دے اور اصلاح کر دے تو اس کا اجر اللہ تعالیٰ پر ہے بےشک وہ ظالموں سے محبت نہیں کرتا

Verse 41 — Surah Ash-Shura 42:41

اور جو بدلہ لیتے ہیں اپنے اوپر ظلم ہونے کے بعد پس یہ لوگ ہیں جن پر کوئی ملامت نہیں

Verse 42 — Surah Ash-Shura 42:42

بے شک ملامت ان پر ہے جو لوگوں پر ظلم کرتے ہیں اور فساد برپا کرتے ہیں زمین میں نا حق ۔ یہی ہیں جن کے لیے دردناک عذاب ہے

Verse 43 — Surah Ash-Shura 42:43

اور جو شخص (ان مظالم پر) صبر کرے اور (طاقت کے باوجود) معاف کر دے تو یقیناً یہ بڑی ہمت کے کاموں میں سے ہے

Verse 44 — Surah Ash-Shura 42:44

اور جس کو اللہ تعالیٰ گمراہ کر دے تو اس کا کوئی کارساز نہیں اس کے بعد اور آپ ملاحظہ کریں گے ظالموں کو جب وہ دیکھیں گے عذاب (تو سٹپٹا جائیں گے) پوچھیں گے کیا واپس لوٹنے کا بھی کوئی راستہ ہے ؟

Verse 45 — Surah Ash-Shura 42:45

اور آپ انہیں دیکھیں گے کہ پیش کیے جا رہے ہوں گے دوزخ پر اس حال میں کہ عاجز و درماندہ ہوں گے ذلت کے باعث ۔ دیکھتے ہوں گے کنکھیوں سے چوری چوری اور کہیں گے اہل ایمان کہ حقیقی گھاٹے میں وہی لوگ ہیں جنہوں نے گھاٹے میں ڈالا اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو قیامت کے روز۔ سُن لو ! ظالم لوگ ضرور ابدی عذاب میں ہوں گے

Verse 46 — Surah Ash-Shura 42:46

اور نہیں ہوں گے (اس روز) ان کے لیے مددگار جو مدد کر سکیں ان کی اللہ کے بغیر ۔ اور جس کو گمراہ کر دے اللہ تعالیٰ تو اس کے لیے (بچنے کی) کوئی راہ نہیں

Verse 47 — Surah Ash-Shura 42:47

(لوگو!) مان لو اپنے رب کا حکم اس سے پیشتر کہ آجائے وہ دن جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ٹلنے والا نہیں نہ ہو گی تمہارے لیے کوئی پناہ گا ہ اس روز اور نہ تمہاری طرف سے کوئی روک ٹوک کرنے والا ہوگا

Verse 48 — Surah Ash-Shura 42:48

پس اگر وہ (پھر بھی) رو گردانی کریں تو ہم نے آپ کو ان کے اعمال کا ذمہ دار بنا کر نہیں بھیجا ۔ آپ کا فرض تو صرف (احکام کا ) پہنچا دینا ہے اور ہم جب مزا چکھا دیتے ہیں انسان کو اپنی رحمت کا تو خوش ہو جاتا ہے اس سے ۔ اور اگر انہیں کوئی تکلیف پہنچے اپنے کرتوتوں کے باعث (تو شور مچانے لگتے ہیں) بےشک انسان بڑا نا شکر گزار ہے

Verse 49 — Surah Ash-Shura 42:49

اللہ ہی کے لیے بادشاہی آسمانوں اور زمین کی ۔ پیدا فرماتا ہے جو چاہتا ہے ۔ بخشتا ہے جس کو چاہتا ہے بچیاں اور عطا فرماتا ہے جس کو چاہتا ہے فرزند

Verse 50 — Surah Ash-Shura 42:50

یا ملا جلا کر دیتا ہے انہیں بیٹے اور بیٹیاں ۔ اور بنا دیتا ہے جس کو چاہتا ہے بانجھ ۔ بےشک وہ سب کچھ جاننے والا ، پر چیز پر قادر ہے

Verse 51 — Surah Ash-Shura 42:51

اور کسی بشر کی یہ شان نہیں کہ کلام کرے اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ (براہ راست) مگر وحی کے طور پر یا پس پردہ یا بھیجے کوئی پیغامبر (فرشتہ) اور وہ وحی کرے اس کے حکم سے جو اللہ تعالیٰ چاہے ۔ بلاشبہ وہ اونچی شان والا ، بہت دانا ہے

Verse 52 — Surah Ash-Shura 42:52

اور اسی طرح ہم نے بذریعہ وحی بھیجا آپ کی طرف ایک جانفزا کلام اپنے حکم سے نہ آپ یہ جانتے تھے کہ کتاب کیا ہے اور نہ یہ کہ ایمان کیا ہے لیکن (اے حبیب!) ہم نے بنا دیا اس بات کو (سراپا) نور۔ ہم ہدایت دیتے ہیں اس کے ذریعے جس کو چاہتے ہیں اپنے بندوں سے ۔ اور بلاشبہ آپ رہنمائی فرماتے ہیں صراط مستقیم کی طرف

Verse 53 — Surah Ash-Shura 42:53

جو اللہ کی راہ ہے وہ اللہ جو مالک ہے ہر اس چیز کا جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے خوب سن لو! سب کاموں کا انجام اللہ تعالیٰ کی طرف ہی ہے