Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 43 - Az-Zukhruf
Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink
Verse 1 — Surah Az-Zukhruf 43:1
Verse 2 — Surah Az-Zukhruf 43:2
قسم ہے اس کتاب مبین کی
Verse 3 — Surah Az-Zukhruf 43:3
ہم نے اتارا ہے اسے قرآن عربی زبان میں تاکہ تم (اس کے مطالب کو) سمجھو
Verse 4 — Surah Az-Zukhruf 43:4
اور بےشک یہ قرآن ہمارے ہاں لوح محفوظ میں ثبت ہے اونچی شان والا ، حکمت سے لبریز
Verse 5 — Surah Az-Zukhruf 43:5
کیا ہم روک لیں گے تم سے اس ذکر کو ناراض ہو کر اس وجہ سے کہ تم لوگ حد سے بڑھنے والے ہو
Verse 6 — Surah Az-Zukhruf 43:6
اور ہم نے بکثرت بھیجے ہیں نبی پہلے لوگوں میں
Verse 7 — Surah Az-Zukhruf 43:7
اور نہیں ان کے پاس کوئی نبی مگر وہ (کفّار) اس کا مذاق اڑایا کرتے
Verse 8 — Surah Az-Zukhruf 43:8
پس ہم نے ان کو ہلاک کر ڈالا جو ان سے زیادہ طاقتور تھے اور گزر چکا ہے حال پہلے لوگوں کا
Verse 9 — Surah Az-Zukhruf 43:9
اور اگر آپ ان سے پوچھیں کہ کس نے پیدا کیا ہے آسمانوں اور زمین کو تو ضرور کہیں گے پیدا کیا ہے انہیں بڑے زبردست، سب کچھ جاننے والے نے
Verse 10 — Surah Az-Zukhruf 43:10
جس نے بنا دیا ہے تمہارے لیے زمین کو گہوارہ اور بنا دیے ہیں تمہارے لیے اس میں راستے تاکہ تم منزل مقصود تک پہنچ سکو
Verse 11 — Surah Az-Zukhruf 43:11
اور جس نے اتارا آسمان سے پانی اندازہ کے مطابق ۔ پس ہم نے زندہ کر دیا اس سے ایک مردہ شہر کو ۔ یونہی تمہیں بھی (قبروں سے ) نکالا جائے گا
Verse 12 — Surah Az-Zukhruf 43:12
اور جس نے ہر قسم کی مخلوق پیدا فرمائی اور بنا دیں تمہارے لیے کشتیاں اور مویشی جن پر تم سوار ہوتے ہو
Verse 13 — Surah Az-Zukhruf 43:13
تا کہ تم جم کر بیٹھو ان کی پیٹھوں پر پھر (دِلوں میں ) یاد کرو اپنے رب کی نعمت کو جب تم خوب جم کر بیٹھ جاو ان پر اور (زبان سے) یہ کہو پاک ہے وہ ذات جس نے فرمانبردار بنا دیا ہے اسے ہمارے لیے اور ہم اس پر قابو پانے کی قدرت نہ رکھتے تھے
Verse 14 — Surah Az-Zukhruf 43:14
اور یقیناً ہم اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں
Verse 15 — Surah Az-Zukhruf 43:15
اور بنا دی ہے (مشرکوں نے ) اس کے لیے اس کے بندوں سے اولاد بےشک انسان کھلا ہوا نا شکر گزار ہے
Verse 16 — Surah Az-Zukhruf 43:16
کیا اللہ تعالیٰ نے پسند کر لی ہیں (اپنے لیے) اپنی مخلوق سے بیٹیاں اور مخصوص کر دیا ہے تمہیں بیٹوں کے ساتھ
Verse 17 — Surah Az-Zukhruf 43:17
اور جب اطلاع دی جاتی ہے ان میں سے کسی کو اس کی جس کی نسبت اس نے رحمن کی طرف کی ہے تو اس کا چہرہ (فرط رنج سے) سیاہ ہو جاتا ہے اور اس کا دل غم سے بھر جاتا ہے
Verse 18 — Surah Az-Zukhruf 43:18
کیا وہ (ایسی اولاد جنے گا) جو پروان چڑھتی ہے زیوروں میں اور وہ مباحثہ کے وقت اپنا مدعا واضح نہیں کر سکتی
Verse 19 — Surah Az-Zukhruf 43:19
اور انہوں نے ٹھہرا لیا ہے فرشتوں کو جو (خداوند ) رحمن کے بندے ہیں ، عورتیں کیا یہ موجود تھے ان کی پیدائش کے وقت؟لکھ لی جائے گی ان کی گواہی اور ان سے باز پرس ہو گی
Verse 20 — Surah Az-Zukhruf 43:20
اور (کفار) کہتے ہیں اگر چاہتا (خداوندِ) رحمان تو ہم انہیں نہ پوجتے انہیں اس حقیقت کا کوئی علم نہیں ۔ وہ محض قیاس آرائیاں کر رہے ہیں
Verse 21 — Surah Az-Zukhruf 43:21
کیا ہم نے دی انہیں کوئی کتاب اس سے پہلے پس وہ اسے مضبوطی سے پکڑے ہوئے ہیں
Verse 22 — Surah Az-Zukhruf 43:22
بلکہ وہ خود کہتے ہیں کہ ہم نے پایا اپنے باپ دادا کو ایک طریقہ پر اور ہم ان کے نقوش پا پر چل رہے ہیں
Verse 23 — Surah Az-Zukhruf 43:23
اور اسی طرح جب بھی ہم نے بھیجا آ پ سے پہلے کسی بستی میں کوئی ڈرانے والا تو کہا وہاں کے عیش پرستوں نے کہ ہم نے پایا اپنے باپ دادا کو ایک طریقہ پر اور ہم ان کے نشانات قدم کی پیروی کرنے والے ہیں
Verse 24 — Surah Az-Zukhruf 43:24
اس نبی نے فرمایا اگر میں لے آؤں تمہارے پاس زیادہ درست چیز اس سے جس پر پایا ہے تم نے اپنے باپ دادا کو (تب بھی؟) انہوں نے جواب دیا ہم جو دے کر تمہیں بھیجا گیا ہے اس کو نہیں مانتے
Verse 25 — Surah Az-Zukhruf 43:25
پس ہم نے ان سے انتقام لیاذرا دیکھو کیسا (المناک) انجام ہوا جھٹلانے والوں کا
Verse 26 — Surah Az-Zukhruf 43:26
اور (یاد کیجیے ) جب کہا ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے باپ سے اور اپنی قوم سے کہ میں بیزار ہوں ان سے جن کی تم عبادت کرتے ہو
Verse 27 — Surah Az-Zukhruf 43:27
بجز اس کے جس نے مجھے پیدا فرمایا بےشک وہی میری رہنمائی کرے گا
Verse 28 — Surah Az-Zukhruf 43:28
اور آپ نے بنا دیا کلمہ توحید کو باقی رہنے والی بات اپنی اولا د میں تاکہ وہ (اس کی طرف) رجوع کریں
Verse 29 — Surah Az-Zukhruf 43:29
بلکہ میں نے لطف اندوز ہونے دیا انہیں اور ان کے آباؤاجداد کو یہاں تک کہ آگیا ان کے پاس حق اور کھول کر بیان کرنے والا رسول
Verse 30 — Surah Az-Zukhruf 43:30
اور جب آگیا ان کے پاس حق تو وہ کہنے لگے یہ تو جادو ہے اور ہم اس کے منکر ہیں
Verse 31 — Surah Az-Zukhruf 43:31
اور کہنے لگے کیوں نہ اتارا گیا یہ قرآن کسی ایسے آدمی پر جو ان دو شہروں میں بڑا ہے
Verse 32 — Surah Az-Zukhruf 43:32
کیا وہ بانٹا کرتا ہیں آپ کے رب کی رحمت کو ؟ہم نے خود تقسیم کیا ہے ان کے درمیان سامان زیست کو اس دنیوی زندگی میں اور ہم نے ہی بلند کیا ہے بعض کو بعض پر مراتب میں تاکہ وہ ایک دوسرے سے کام لے سکیں اور آپ کے رب کی رحمتِ (خاص) بہت بہتر ہے اس سے جو وہ جمع کرتے ہیں
Verse 33 — Surah Az-Zukhruf 43:33
اور اگر یہ خیال نہ ہوتا کہ سب لو گ ایک امت بن جائیں گے تو ہم بنا دیتے ان کے لیے جو انکار کرتے ہیں رحمن کا ، ان کے مکانوں کے لیے چھتیں چاندی کی اور سیڑھیاں جن پر وہ چڑھتے ہیں (وہ بھی چاندی کی)
Verse 34 — Surah Az-Zukhruf 43:34
اور ان کے گھروں کے دروازے بھی چاندی کے اور وہ تخت جن پر وہ تکیہ لگاتے ہیں
Verse 35 — Surah Az-Zukhruf 43:35
(وہ بھی چاندی اور سونے کے اور یہ سب سنہری رو پہلی) چیزیں دنیوی زندگی کا سامان ہے اور آخرت (کی عزت و کامیابی) آ پ کے رب کے نزدیک پرہیزگاروں کے لیے ہے
Verse 36 — Surah Az-Zukhruf 43:36
اور جو شخص (دانستہ) اندھا بنتا ہے رحمان کے ذکر سے تو ہم مقرر کر دیتے ہیں اس کے لیے ایک شیطان ۔ پس وہ ہر وقت اس کا رفیق رہتا ہے
Verse 37 — Surah Az-Zukhruf 43:37
اور شیاطین روکتے ہیں ان (اندھوں ) کو راہ ہدایت سے اور یہ لوگ خیال کرتے ہیں کہ وہ ہدایت یافتہ ہیں
Verse 38 — Surah Az-Zukhruf 43:38
یہاں تک کہ جب وہ (اندھا) ہمارے پاس آئے گا تو (آنکھیں کھل جائیں گی) کہے گا کاش! میرے درمیان اور (اے شیطان!) تیرے درمیان مشرق و مغرب کی دوری ہوتی۔ تو تو بہت برا ساتھی ہے
Verse 39 — Surah Az-Zukhruf 43:39
اور یہ (شورو فغاں) تمہیں کچھ فائدہ نہیں پہنچا سکتا آج جب تک کہ تم (دنیا میں ) ظلم کرتے رہو تم (سب) اس عذاب میں حصہ دار ہو
Verse 40 — Surah Az-Zukhruf 43:40
کیا آپ سنانا چاہتے ہیں بہروں کو یا راہ دکھا نا چاہتے ہیں اندھوں کو اور انہیں جو کھلی گمراہی میں ہے
Verse 41 — Surah Az-Zukhruf 43:41
پس اگر ہم لے جائیں آپ کو (اس دار فانی سے) تو پھر بھی ہم ان سے بدلہ لیں گے
Verse 42 — Surah Az-Zukhruf 43:42
یا ہم آ پ کو دکھا دیں گے وہ عذاب جس کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے پس ہم ان پر پوری طرح قادر ہیں
Verse 43 — Surah Az-Zukhruf 43:43
پس مضبوطی سے پکڑے رہیے اس (قرآن) کو جو آپ کی طرف وحی کیا گیا ہے بےشک آپ سیدھی راہ پر ہیں
Verse 44 — Surah Az-Zukhruf 43:44
اور بےشک یہ بڑا شرف ہے آپ کے لیے اور آپ کی قوم کے لیے اور (اے فرزندان اسلام!) تم سے جواب طلبی ہو گی
Verse 45 — Surah Az-Zukhruf 43:45
اور آپ پوچھیے ان سے جنہیں بھیجا ہم نے آپ سے پہلے اپنے رسولوں سے کیا ہم نے بنائے ہیں خداوند رحمن کے علاوہ اور خدا تاکہ ان کی پوجا کی جائے
Verse 46 — Surah Az-Zukhruf 43:46
اور ہم نے بھیجا موسیٰ (علیہ السلام) کو اپنی نشانیاں دے کر فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف پس آپ نے (انہیں ) کہا بیشک میں رب العالمین کا فرستادہ ہوں
Verse 47 — Surah Az-Zukhruf 43:47
پس جب آپ آئے ان کے پاس ہماری نشانیاں لے کر تو اس وقت وہ ان سے ہنسنے لگے
Verse 48 — Surah Az-Zukhruf 43:48
اور ہم نہیں دکھاتے تھے انہیں کوئی نشانی مگر وہ بڑی ہوتی پہلے سے۔ اور ہم نے مبتلا کر دیا انہیں عذاب میں تاکہ وہ باز آجائیں
Verse 49 — Surah Az-Zukhruf 43:49
اور وہ بولے اے جادو گر ! دعا مانگیے ہمارے لیے اپنے رب سے بسبب اس عہد کے جو اس نے تمہارے ساتھ کیا ہے ہم ضرور ہدایت قبول کریں گے
Verse 50 — Surah Az-Zukhruf 43:50
پس جب ہم نے دور کر دیا ان سے عذاب کو تو فوراََوہ عہد شکنی کرنے لگے
Verse 51 — Surah Az-Zukhruf 43:51
اور پکارا فرعون اپنی قوم میں (اور) کہنے لگااے میری قوم! کیا میں مصر کا فرمانروا نہیں؟ اور یہ نہریں جو میرے نیچے بہہ رہی ہیں کیا تم (انہیں) دیکھ نہیں رہے؟
Verse 52 — Surah Az-Zukhruf 43:52
کیا میں بہتر نہیں ہوں اس شخص سے جو ذلیل ہے اور بات بھی صاف نہیں کر سکتا
Verse 53 — Surah Az-Zukhruf 43:53
(اگر یہ سچا نبی ہے) تو کیوں نہ اتارے گئے اس پر سونے کے کنگن یا کیوں نہ آئے اس کے ساتھ فرشتے قطار در قطار
Verse 54 — Surah Az-Zukhruf 43:54
یوں اس نے احمق بنا دیا اپنی قوم کو سو وہ اس کی پیروی کرنے لگے۔ در حقیقت یہ نافرمان لوگ تھے
Verse 55 — Surah Az-Zukhruf 43:55
پس جب انہوں نے ہمیں ناراض کر دیا تو ہم نے ان سے انتقام لیا پھر ہم نے ان سب کو غرق کر دیا
Verse 56 — Surah Az-Zukhruf 43:56
اور بنا دیا انہیں پیش رو اور کہاوت پچھلوں کے لیے
Verse 57 — Surah Az-Zukhruf 43:57
اور جب بیان کیا جاتا ہے مریم کے فرزند (عیسیٰ ( علیہ السلام) ) کا حال تو آپ کی قوم اس سے شورو غل مچا دیتی ہے
Verse 58 — Surah Az-Zukhruf 43:58
اور کہتے ہیں کیا ہمارے معبود بہتر ہیں یا وہ ۔ وہ نہیں بیان کرتے یہ مثال آپ سے مگر کج بحثی کے لیے۔ در حقیقت یہ لوگ بڑے جھگڑالو ہیں
Verse 59 — Surah Az-Zukhruf 43:59
نہیں ہے عیسیٰ مگر ایک بندہ ہم نے انعام فرمایا ہے ان پر اور ہم نے بنا دیا ہے انہیں ایک نمونہ بنی اسرائیل کے لیے
Verse 60 — Surah Az-Zukhruf 43:60
اور اگر ہم چاہتے تو ہم بسا دیتے تمہارے بدلے فرشتے زمین میں جو تمہارے جانشین ہوتے
Verse 61 — Surah Az-Zukhruf 43:61
اور بےشک وہ ایک نشانی ہے قیامت کے لیے پس ہر گز نہ کرو اس میں اور میری پیروی کیا کرو یہ سیدھا راستہ ہے
Verse 62 — Surah Az-Zukhruf 43:62
کہیں روک نہ دے تمہیں شیطان (اس راہ سے) بےشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے
Verse 63 — Surah Az-Zukhruf 43:63
اور جب آئے عیسیٰ (علیہ السلام) روشن نشانیاں لے کر تو فرمایا میں آیا ہوں تمہارے پاس حکمت لے کر اور میں بیان کروں گا تم سے کچھ وہ بات جس میں تم اختلا ف کرتے ہو۔ پس ڈرتے رہا کرو اللہ سے اور میری فرمانبرداری کیا کرو
Verse 64 — Surah Az-Zukhruf 43:64
یقیناً اللہ تعالیٰ وہی میرا بھی رب ہے تمہارا بھی رب ہے ۔ پس اس کی عبادت کیا کرو ۔ یہی سیدھا راستہ ہے
Verse 65 — Surah Az-Zukhruf 43:65
پھر اختلاف کرنے لگ گئے (ان کے) گروہ آپس میں پس ہلاکت ہے ظالموں کے لیے دردناک عذاب کے دن سے
Verse 66 — Surah Az-Zukhruf 43:66
کیا یہ لوگ قیامت برپا ہونے کے منتظر ہیں کہ آجائے ان پر اچانک اور انہیں خبر تک نہ ہو
Verse 67 — Surah Az-Zukhruf 43:67
گہرے دوست اس روز ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے بجز ان کے جو متقی (اور پرہیزگار) ہیں
Verse 68 — Surah Az-Zukhruf 43:68
اے میرے (پیارے ) بندو! آج تم پر کوئی خوف نہیں اور نہ تم (آج) غمزدہ ہو گے
Verse 69 — Surah Az-Zukhruf 43:69
(یعنی ) وہ بندے جو ایمان لے آئے تھے ہماری آیتوں پر اور فرمانبردار تھے
Verse 70 — Surah Az-Zukhruf 43:70
(حکم ہو گا) داخل ہو جاؤ جنت میں تم اور تمہاری بیویاں خوشی خوشی
Verse 71 — Surah Az-Zukhruf 43:71
گردش میں ہوں گے ان پر سونے کے تھال اور جام اور وہاں ہر چیز موجود ہو گی جسے دل پسند کریں اور آنکھوں کو لذت ملے۔ (مزید برآں) تم وہاں ہمیشہ رہو گے
Verse 72 — Surah Az-Zukhruf 43:72
اور یہی وہ جنت ہے جس کے تم وارث بنادیے گئے ہوان اعمال کے باعث جو تم کیا کرتے تھے
Verse 73 — Surah Az-Zukhruf 43:73
تمہارے لیے یہاں بکثرت پھل ہیں ان میں سے کھاؤ گے جو جی چاہے
Verse 74 — Surah Az-Zukhruf 43:74
بے شک مجرم عذاب جہنم میں ہمیشہ رہیں گے
Verse 75 — Surah Az-Zukhruf 43:75
نہ ہلکا کیا جائے گا ان سے (یہ عذاب ) اور وہ اس میں آس توڑ بیٹھیں گے
Verse 76 — Surah Az-Zukhruf 43:76
اور ہم نے ان پر کوئی ظلم نہیں کیا لیکن وہ (اپنی جانوں پر) ظلم ڈھانے والے تھے
Verse 77 — Surah Az-Zukhruf 43:77
اور وہ پکاریں گے اے مالک ! بہتر ہے کہ تمہارا رب خاتمہ ہی کر ڈالے ۔ وہ جواب دے گا کہ تمہیں تو یہاں ہمیشہ (جلتے ) رہنا ہے
Verse 78 — Surah Az-Zukhruf 43:78
بے شک ہم لے آئے تمہارے پاس (دین ) حق لیکن تم میں سے اکثر حق سے نفرت کرنے والے تھے
Verse 79 — Surah Az-Zukhruf 43:79
ہاں اگر انہوں نے کوئی قطعی فیصلہ کر لیا ہے تو ہم بھی اپنا قطعی فیصلہ کرنے والے ہیں
Verse 80 — Surah Az-Zukhruf 43:80
کیا وہ گمان کرتے ہیں کہ ہم نہیں سنتے ان کے رازوں اور سر گوشی کو ۔ ہاں ہم سنتے ہیں اور ہمارے فرشتے ان کے پاس بیٹھے لکھتے بھی رہتے ہیں
Verse 81 — Surah Az-Zukhruf 43:81
آپ فرمائیے (بفرض محال) اگر رحمن کا کوئی بچہ ہوتا تو میں سب سے پہلے اس کا پجاری ہوتا
Verse 82 — Surah Az-Zukhruf 43:82
پاک ہے آسمانوں اور زمین کا پروردگار (اور) عرش کا رب ہر اس عیب سے جو یہ بیان کرتے ہیں
Verse 83 — Surah Az-Zukhruf 43:83
پس (اے حبیب!) آپ رہنے دیں انہیں کہ بیہودہ باتیں بناتے رہیں اور کھیل (تماشا) کرتے رہیں حتیٰ کہ ملاقات ہو جائے ان کی اپنے اس دن سے جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے
Verse 84 — Surah Az-Zukhruf 43:84
اور وہی ایک آسمان میں خدا ہے اور زمین میں بھی خدا ہے ۔ اور وہی بہت دانا سب کچھ جاننے والا ہے
Verse 85 — Surah Az-Zukhruf 43:85
اور بڑی برکت والا ہے وہ جس کی سلطنت ہے آسمانوں اور زمین میں اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ۔ اور اسی کے پاس ہے قیامت کا علم اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے
Verse 86 — Surah Az-Zukhruf 43:86
اور نہیں اختیا ررکھتے جنہیں یہ اللہ کے سوا پوجتے ہیں شفاعت کرنے کا ہاں شفاعت کا حق انہیں ہے جو حق کی گواہی دیں اور وہ (اس کو ) جانتے بھی ہیں
Verse 87 — Surah Az-Zukhruf 43:87
اور اگر آپ ان سے پوچھیں کہ انہیں کس نے پیدا کیا تو یقیناً کہیں گے اللہ نے پھر کدھر یہ الٹے پھر رہے ہیں
Verse 88 — Surah Az-Zukhruf 43:88
اور قسم ہے میرے رسول کے اس قول کی کہ اے میرے رب! یہ وہ لوگ ہیں جو ایمان نہیں لاتے
Verse 89 — Surah Az-Zukhruf 43:89
پس (اے حبیب!) رخ انور پھیر لیجیے ان سے اور فرمائیے تم سلامت رہو۔ وہ (اس کا انجام) ضرور جان لیں گے