Back to Languages

Urdu - Chapter 44 - Ad-Dukhan

Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink

Verse 1 — Surah Ad-Dukhan 44:1

Verse 2 — Surah Ad-Dukhan 44:2

حق کو واضح کرنے والی کتاب کی قسم

Verse 3 — Surah Ad-Dukhan 44:3

بیشک ہم نے اتارا ہے اسے ایک بابرکت رات میں ہماری یہ شان ہے کہ ہم بروقت خبردار کر دیا کرتے ہیں

Verse 4 — Surah Ad-Dukhan 44:4

اسی رات میں فیصلہ کیا جاتا ہے ہر اہم کام کا

Verse 5 — Surah Ad-Dukhan 44:5

ہر حکم ہماری جانب سے صادر ہوتا ہے ہم ہی (کتاب و رسول) بھیجنے والے ہیں

Verse 6 — Surah Ad-Dukhan 44:6

سراپا رحمت آپ کے رب کی طرف سے ۔ بیشک وہی سب کچھ سننے والا جاننے والا ہے

Verse 7 — Surah Ad-Dukhan 44:7

وہ جو رب ہے آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اگر تم ایماندار ہو

Verse 8 — Surah Ad-Dukhan 44:8

نہیں کوئی معبود بجز اس کے وہ زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے تمہارا بھی رب اور تمہارے پہلے باپ دادا کا بھی رب ہے

Verse 9 — Surah Ad-Dukhan 44:9

بلکہ وہ شک میں پڑے کھیل رہے ہیں

Verse 10 — Surah Ad-Dukhan 44:10

پس آپ انتظار کریں اس دن کا جب ظاہر ہوگا آسمان پر صاف نظر آنے والا دھواں

Verse 11 — Surah Ad-Dukhan 44:11

جو چھا جائے گا لوگوں پر ۔ یہ دردناک عذاب ہو گا

Verse 12 — Surah Ad-Dukhan 44:12

(اس وقت کہیں گے) اے ہمارے رب! دُور کر دے ہم سے یہ عذاب ۔ ہم (ابھی ) ایمان لاتے ہیں

Verse 13 — Surah Ad-Dukhan 44:13

ان کے نصیحت قبول کرنے کی امید کہاں حالانکہ ان کے پاس تشریف لے آیا روشن رسول

Verse 14 — Surah Ad-Dukhan 44:14

پھر انہوں نے منہ پھیر لیا تھا اس سے اور کہا سکھایا ہوا ہے ، دیوانہ ہے

Verse 15 — Surah Ad-Dukhan 44:15

ہم دور کرنے والے ہیں عذاب کو قلیل عرصہ کے لیے تم پھر کفر کی طرف لوٹ جاؤ گے

Verse 16 — Surah Ad-Dukhan 44:16

جس روز ہم انہیں پوری شدت سے پکڑیں گے (اس روز) ہم (ان سے) بدلہ لے لیں گے

Verse 17 — Surah Ad-Dukhan 44:17

اور ہم نے آزمایا تھا ان سے پہلے قوم فرعون کو اور آیا تھا ان کے پاس معزز رسول

Verse 18 — Surah Ad-Dukhan 44:18

(اس نے فرمایا تھا) کہ میرے حوالے کر دو اللہ کے بندوں کو ۔ میں تمہارے لیے معتبر رسول ہوں

Verse 19 — Surah Ad-Dukhan 44:19

اور نہ سر کشی کرو اللہ کے مقابلہ میں میں لے آیا ہوں تمہارے پاس (اپنی رسالت کی ) روشن دلیل

Verse 20 — Surah Ad-Dukhan 44:20

اور میں نے پناہ لے لی ہے اپنے رب کی اور تمہارے رب کی کہ تم مجھ پر پتھراؤ کر سکو

Verse 21 — Surah Ad-Dukhan 44:21

اور اگر تم ایمان لانے کے لیے تیار نہیں تو پھر مجھ سے کنارہ کش ہو جاؤ

Verse 22 — Surah Ad-Dukhan 44:22

پس پکارا موسیٰ نے اپنے رب کو (الہٰی) بلاشبہ یہ مجرم لوگ ہیں

Verse 23 — Surah Ad-Dukhan 44:23

(حکم ملا) لے چلو میرے بندوں کو راتوں رات ۔ تمہارا تعاقب کیا جائے گا

Verse 24 — Surah Ad-Dukhan 44:24

اور رہنے دو سمندر کو تھما ہوا ۔ بےشک وہ ایسا لشکر ہے جو غرق ہو کر رہے گا

Verse 25 — Surah Ad-Dukhan 44:25

وہ چھوڑ گئے بہت سے باغات اور چشمے

Verse 26 — Surah Ad-Dukhan 44:26

(سر سبز) کھیتیاں اور شاندار مقامات

Verse 27 — Surah Ad-Dukhan 44:27

اور بہت سارا سازو سامان جس میں وہ عیش کیا کرتے تھے

Verse 28 — Surah Ad-Dukhan 44:28

یونہی ہوا۔ اور ہم نے وارث بنا دیا ان تمام چیزوں کا دوسرے لوگوں کو

Verse 29 — Surah Ad-Dukhan 44:29

پس نہ رویا ان (کی بربادی ) پر آسمان اور نہ زمین اور نہ انہیں مزید مہلت دی گئی

Verse 30 — Surah Ad-Dukhan 44:30

اور بےشک ہم نے نجات دی بنی اسرائیل کو رسوا کن عذاب سے

Verse 31 — Surah Ad-Dukhan 44:31

(یعنی) فرعون (کی غلامی) سے ۔ بلاشبہ وہ بڑا متکبّر (اور) حد سے بڑھنے والوں میں سے تھا

Verse 32 — Surah Ad-Dukhan 44:32

اور ہم نے چنا تھا بنی اسرائیل کو جان بوجھ کر ، جہان والوں پر

Verse 33 — Surah Ad-Dukhan 44:33

اور ہم نے عطا فرمائیں انہیں ایسی نشانیاں جن میں صریح آزمائش تھی

Verse 34 — Surah Ad-Dukhan 44:34

بے شک یہ (کفار مکہ) بھی کہتے ہیں

Verse 35 — Surah Ad-Dukhan 44:35

نہیں ہے (ہمارے لیے) مگر ہماری (یہی) پہلی موت اور نہ ہمیں دوبارہ اٹھایا جائے گا

Verse 36 — Surah Ad-Dukhan 44:36

بھلا ہمارے باپ دادوں کو تو زندہ کر کے لے آؤ اگر تم سچے ہو

Verse 37 — Surah Ad-Dukhan 44:37

(اے لوگو!) ذرا سوچو) کیا یہ لوگ بہتر ہیں یا تبع کی قوم اور جو لوگ ان سے پہلے گزرے ہیں ہم نے انہیں (بہمہ شوکت و حشمت) ہلاک کر دیا۔ بیشک وہ مجرم تھے

Verse 38 — Surah Ad-Dukhan 44:38

اور نہیں پیدا فرمایا ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے کھیل کے طور پر

Verse 39 — Surah Ad-Dukhan 44:39

نہیں پیدا فرمایا ہم نے آسمان و زمین کو مگر حق کے ساتھ لیکن ان میں سے اکثر (اس حقیقت کو ) نہیں جانتے

Verse 40 — Surah Ad-Dukhan 44:40

یقیناً فیصلہ کا دن ان سب کو (دوبارہ زندہ کرنے کے لیے) مقرروقت ہے

Verse 41 — Surah Ad-Dukhan 44:41

جس روز کوئی دوست کسی دوست کے ذرا کام نہ آئے گا اور نہ ان کی مدد کی جائے گی

Verse 42 — Surah Ad-Dukhan 44:42

سوائے ان کے جن پر اللہ نے رحم فرمایا ہے بیشک وہ سب پر غالب ، ہمیشہ رحم کرنے والا ہے

Verse 43 — Surah Ad-Dukhan 44:43

بلاشبہ زقوم کا درخت

Verse 44 — Surah Ad-Dukhan 44:44

گنہگار کی خوراک ہوگا

Verse 45 — Surah Ad-Dukhan 44:45

پگھلے تانبے کی مانند، پیٹوں میں جوش مارے گا

Verse 46 — Surah Ad-Dukhan 44:46

جیسے کھولتا پانی جوش مارتا ہے

Verse 47 — Surah Ad-Dukhan 44:47

(حکم ہو گا) اس (نا بکار) کو پکڑ لو اسے گھسیٹ کر لے جاؤ جہنم کے وسط میں

Verse 48 — Surah Ad-Dukhan 44:48

پھر انڈیلو اس کے سر کے اوپر کھولتا پانی (اسے) عذاب دینے کے لیے

Verse 49 — Surah Ad-Dukhan 44:49

لو چکھو تم بڑے معزز و مکرم ہو

Verse 50 — Surah Ad-Dukhan 44:50

بے شک یہ وہ ہے جس میں تم شک کیا کرتے تھے

Verse 51 — Surah Ad-Dukhan 44:51

یقیناً پرہیزگار امن کی جگہ میں ہوں گے

Verse 52 — Surah Ad-Dukhan 44:52

باغات میں اور (بہتے ہوئے) چشموں میں

Verse 53 — Surah Ad-Dukhan 44:53

پہنے ہوئے ہوں گے لباس باریک اور دبیز ریشم کا ۔ آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے

Verse 54 — Surah Ad-Dukhan 44:54

ہاں یونہی ہوگا اور ہم بیاہ دینگے انہیں گوری گوری آہو چشم عورتوں سے

Verse 55 — Surah Ad-Dukhan 44:55

وہ منگوا لیا کریں گے وہیں ہر قسم کا پھل اطمینا ن سے

Verse 56 — Surah Ad-Dukhan 44:56

نہ چکھیں گے وہاں موت کا ذائقہ بجز اس پہلی موت کے اور اللہ نے بچا لیا انہیں عذاب جہنم سے

Verse 57 — Surah Ad-Dukhan 44:57

محض آپ کے رب کی مہربانی سے یہی وہ بڑی کامیابی ہے (جس کی انہیں آرزو تھی)

Verse 58 — Surah Ad-Dukhan 44:58

پس ہم نے آسان کر دیا قرآن کو آپ کی زبان میں تاکہ وہ نصیحت قبول کریں

Verse 59 — Surah Ad-Dukhan 44:59

سو آپ بھی انتظار کیجیے وہ بھی انتظار کرنے والے ہیں