Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 50 - Qaf
Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink
Verse 1 — Surah Qaf 50:1
قاف۔ قسم ہے قرآن مجید کی (کہ میرا رسول سچا ہے)
Verse 2 — Surah Qaf 50:2
مگر یہ (نادان) حیران ہیں اس بات پر کہ آیا ہے ان کے پاس ڈرانے والا ان میں سے تو کہنے لگے کفار کہ یہ تو بڑی عجیب و غریب بات ہے
Verse 3 — Surah Qaf 50:3
(وہ کہتے ہیں) کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی ہو جائیں گے (تو پھر زندہ کیے جائیں گے) یہ واپسی تو (عقل سے) بعید ہے
Verse 4 — Surah Qaf 50:4
ہم خوب جانتے ہیں جو زمین ان کے جسموں سے گھٹاتی ہے اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے جس میں سب کچھ محفوظ ہے
Verse 5 — Surah Qaf 50:5
بلکہ انہوں نے جھٹلایا (دینِ) حق کو جب وہ ان کے پاس آیا پس (اس وجہ سے) وہ بڑی الجھن میں پھنس گئے ہیں
Verse 6 — Surah Qaf 50:6
کیا انہوں نے نہیں دیکھا آسمان کی طرف جو ان کے اوپر ہے ہم نے اسے کس طرح بنایا ہے اور اسے کیسے آراستہ کیا ہے اور اس میں کوئی شگاف نہیں
Verse 7 — Surah Qaf 50:7
اور زمین کو ہم نے پھیلا دیا اور جما دیے اس پر بڑے بڑے پہاڑ اور اگا دی ہیں ا س میں ہر قسم کی رونق افزا چیزیں
Verse 8 — Surah Qaf 50:8
یہ (آثار قدرت) بصیرت افروز اور یاددہانی ہیں ہر اس بندے کے لیے جو اپنے رب کی طرف مائل ہے
Verse 9 — Surah Qaf 50:9
اور ہم نے اتارا آسمان سے برکت والا پانی پس ہم نے اگائے اس سے باغات اور اناج جس کا کھیت کاٹا جاتا ہے
Verse 10 — Surah Qaf 50:10
اور کھجور کے لمبے لمبے درخت جن کے گحچھے (پھل سے) گندھے ہوتے ہیں
Verse 11 — Surah Qaf 50:11
بندوں کی روزی کے لیے اور ہم نے زندہ کر دیا اس پانی سے مردہ شہر ۔ یونہی (روز محشر ان کا) نکلنا ہوگا
Verse 12 — Surah Qaf 50:12
(حق کو) جھٹلایا تھا ان (اہل مکہ) سے پہلے قوم نوح، اہل رس اور ثمود نے
Verse 13 — Surah Qaf 50:13
اور (جھٹلایا تھا) عاد ، فرعون اور قوم لوط نے
Verse 14 — Surah Qaf 50:14
نیز ایکہ کے باشندوں اور تبع کی قوم نے ۔ ان سب نے جھٹلایا تھا رسولوں کو پس پورا ہو گیا (ہمارا ) عذاب کا وعدہ
Verse 15 — Surah Qaf 50:15
تو کیا ہم تھک گئے ہیں پہلی مرتبہ مخلوق کو پیدا کر کے (ایسا نہیں) بلکہ یہ (کفار) از سر نو پیدا ہونے کے بارے میں شک میں ہیں
Verse 16 — Surah Qaf 50:16
اور بلاشبہ ہم نے ہی انسان کو پیدا کیا ہے اور ہم (خوب ) جانتے ہیں اس کا نفس جو وسوسے ڈالتا ہے اور ہم ا س سے شہ رگ سے بھی زیادہ نزدیک ہیں
Verse 17 — Surah Qaf 50:17
جب (اس کے اعمال کو) لے لیتے ہیں دو لینے والے (ان میں سے) ایک دائیں جانب اور (دوسرا) بائیں جانب بیٹھا ہوتا ہے
Verse 18 — Surah Qaf 50:18
وہ نہیں نکالتا اپنی زبان سے کوئی بات مگر اس کے پاس ایک نگہبان (لکھنے کے لیے) تیا ر ہوتا ہے
Verse 19 — Surah Qaf 50:19
اور آپہنچی موت کی بےہوشی سچ مچ (اے نادان!) یہ ہے وہ جس تو دور بھاگا کرتا تھا
Verse 20 — Surah Qaf 50:20
اور صورپھونکا جائے گا ۔ یہی وعید کا دن ہوگا
Verse 21 — Surah Qaf 50:21
اور حاضر ہوگا ہر شخص اس طرح کہ اس کے ہمراہ ایک (اسے ) ہانکنے والا اور ایک گواہ ہوگا
Verse 22 — Surah Qaf 50:22
تو (عمر بھر) غافل رہا اس دن سے پس ہم نے اٹھا دیا ہے تیری آنکھوں سے تیر اپردہ سو تیری بینائی آج بڑی تیز ہے
Verse 23 — Surah Qaf 50:23
اور کہے گا اس کا (عمر بھر کا) ساتھی یہ اعمالنامہ جو میرے پاس تھا بالکل تیار ہے
Verse 24 — Surah Qaf 50:24
جہنم میں جھونک دو ہر کافر سر کش کو
Verse 25 — Surah Qaf 50:25
جو سختی سے روکنے والا تھا نیکی سے ، حد سے بڑھنے والا ، شک کرنے والا تھا
Verse 26 — Surah Qaf 50:26
جس نے بنا رکھے تھے اللہ کے ساتھ کئی اور خدا پس جھونک دو اس (بد بخت ) کو عذاب شدید میں
Verse 27 — Surah Qaf 50:27
اس کا ساتھی (شیطان ) بولے گا اے ہمارے پروردگار ! میں نے تو اسے سر کش نہیں بنایا تھا بلکہ وہ خود ہی گمراہی میں دور تک چلا گیا تھ
Verse 28 — Surah Qaf 50:28
(اللہ) فرمائے گا مت جھگڑو میرے رو برو میں تو پہلے ہی تم کو وعید سنا چکا ہوں
Verse 29 — Surah Qaf 50:29
میرے ہاں حکم بدلا نہیں جاتا اور نہ میں اپنے بندوں پر ظلم کرتا ہوں
Verse 30 — Surah Qaf 50:30
(یاد کرو) وہ دن جب ہم جہنم سے پوچھیں گے کیا تو پُر ہو گئی وہ (جواباً) کہے گی کیا کچھ اور بھی ہے
Verse 31 — Surah Qaf 50:31
اور قریب کر دی جائے گی جن پرہیزگاروں کے لیے وہ (ان سے) دور نہیں ہو گی
Verse 32 — Surah Qaf 50:32
یہی ہے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا یہ ہر اس شخص کے لیے ہے جو اللہ کی طرف رجوع کرنے والا اپنی توبہ کی حفاظت کرنے والا ہے
Verse 33 — Surah Qaf 50:33
جو ڈرتا تھا رحمن سے بن دیکھے اور ایسا دل لیے ہوئے آیا جو یاد الہی کی طرف متوجہ تھا
Verse 34 — Surah Qaf 50:34
داخل ہو جاؤ جنت میں سلامتی سے ۔ یہ ہمیشگی کا دن ہے
Verse 35 — Surah Qaf 50:35
انہیں ہر وہ چیز ملے گی جس کی وہ وہاں خواہش کریں گے اور ہمارے پا س تو (ان کے لیے) اس سے بھی زیادہ ہے
Verse 36 — Surah Qaf 50:36
اور قریش مکہ سے پہلے ہم نے برباد کر دیا بہت سی قوموں کو جو شوکت و قوت میں ان سے کہیں زیادہ تھیں ۔ پس وہ گھومتے رہے شہروں میں کیا عذاب الہی سے انہیں کوئی پناہ گاہ ملی؟
Verse 37 — Surah Qaf 50:37
بے شک اس میں نصیحت ہے اس کے لیے جو دلِ (بینا) رکھتا ہو یا (کلام الہی کو) کان لگا کر سنے متوجہ ہو کر
Verse 38 — Surah Qaf 50:38
اور ہم نے پیدا فرمایا آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے چھ دنوں میں اور ہمیں تھکن نہیں چھوا تک نہیں
Verse 39 — Surah Qaf 50:39
پس آپ صبر فرمائیے ان کی (دل دکھانے والی) باتوں پر اور پاکی بیان کیجیے اپنے رب کی حمد کے ساتھ طلوع آفتاب سے پہلے اور غروب آفتاب سے پہلے
Verse 40 — Surah Qaf 50:40
اور رات کے وقت بھی اس کی پاکی بیان کیجیے اور نمازوں کے بعد بھی
Verse 41 — Surah Qaf 50:41
اور کان کھول کر سنو اس دن کے بارے میں جب پکارنے والا قریب سے پکارے گا
Verse 42 — Surah Qaf 50:42
جس دن سنیں گے سب لوگ ایک گرجدار آواز بالیقین ۔ وہی دن (قبروں سے) نکلنے کا دن ہو گا
Verse 43 — Surah Qaf 50:43
بے شک ہم ہی زندہ کرتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں اور ہماری طرف ہی (سب نے ) لوٹنا ہے
Verse 44 — Surah Qaf 50:44
جس روز زمین پھٹ جائے گی ان کے اوپر سے جلدی سے نکل پڑیں گے ۔ یہی حشر ہے یہ ہمارے لیے بالکل آسان ہے
Verse 45 — Surah Qaf 50:45
ہم خوب جانتے ہیں جو وہ کہتے ہیں اور آپ ان پر جبر کرنے والے نہیں پس آپ نصیحت کرتے رہیے اس قرآن سے ہر اس شخص کو جو (میرے) عذاب سے ڈرتا ہے