Back to Languages

Urdu - Chapter 52 - At-Tur

Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink

Verse 1 — Surah At-Tur 52:1

قسم ہے (کوہ) طور کی

Verse 2 — Surah At-Tur 52:2

اور کتاب کی جو لکھی گئی ہے

Verse 3 — Surah At-Tur 52:3

کھلے ورق پر

Verse 4 — Surah At-Tur 52:4

اور قسم ہے بیت معمور کی

Verse 5 — Surah At-Tur 52:5

اور بلند چھت کی

Verse 6 — Surah At-Tur 52:6

اور سمندر کی جو لبالب بھرا ہے

Verse 7 — Surah At-Tur 52:7

یقیناً آپ کے رب کا عذاب واقع ہو کر رہے گا ١

Verse 8 — Surah At-Tur 52:8

اسے کوئی ٹالنے والا نہیں

Verse 9 — Surah At-Tur 52:9

جس روز آسمان بری طرح تھر تھرا رہا ہوگا ٢

Verse 10 — Surah At-Tur 52:10

اور پہاڑ (اپنی جگہ چھوڑ کر) تیزی سے چلنے لگیں گے ٣

Verse 11 — Surah At-Tur 52:11

پس بربادی ہوگی اس روز جھٹلانے والوں کے لیے ٤

Verse 12 — Surah At-Tur 52:12

جو محض تفریح طبع کے لیے فضول باتوں میں لگے رہتے ہیں ٥

Verse 13 — Surah At-Tur 52:13

اس روز انہیں دھکے دے کر آتش جہنم میں پھینک دیا جائے گا ٦

Verse 14 — Surah At-Tur 52:14

(انہیں کہا جائے گا) یہی وہ آگے ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے ٧

Verse 15 — Surah At-Tur 52:15

کیا یہ (آگ) جادو (کا کرشمہ) ہے یا تمہیں یہ نظر ہی نہیں آرہی ٨

Verse 16 — Surah At-Tur 52:16

اس میں (تشریف لے) چلو ٩ ف اب چاہے صبر کرو یا نہ کرو دونوں برابر ہیں تمہارے لیے۔ تمہیں اسی کا بدلہ دیا جا رہا ہے جو تم کیا کرتے تھے ١٠

Verse 17 — Surah At-Tur 52:17

بے شک پرہیزگار (اس روز) باغوں میں اور نعمتوں میں ہوں گے

Verse 18 — Surah At-Tur 52:18

شاد و مسرور ان نعمتوں پر جو انہیں ان کے رب نے دی ہوں گے ١١ ف اور بچا لیا انہیں ان کے رب نے دوزخ کے عذاب سے ١٢

Verse 19 — Surah At-Tur 52:19

(حکم ملے گا) کھاؤ پیؤ خوب مزے لے لے کر ان (نیکیوں) کے بدلے جو تم کیا کرتے تھے

Verse 20 — Surah At-Tur 52:20

تکیہ لگائے، بیٹھے ہوں گے بچھے ہوئے پتنگوں پر اور ہم انہیں بیاہ دیں گے گوری گوری آہو چشموں سے ١٣

Verse 21 — Surah At-Tur 52:21

اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی پیروی کی ان کی اولاد نے ایمان کے ساتھ، ہم ملادیں گے ان کے ساتھ ان کی اولاد کو ١٤ ف اور ہم کمی نہیں کریں گے ان کے عملوں (کی جزا) میں ذرہ بھر ١٥ ف ہر شخص اپنے اپنے اعمال میں اسیر ہوگا ١٦

Verse 22 — Surah At-Tur 52:22

اور ہم مسلسل دیتے رہیں گے انہیں (ایسے) میوے اور گوشت جو وہ پسند کریں گے ١٧

Verse 23 — Surah At-Tur 52:23

وہ چھینا چھپٹی کریں گے وہاں جام شراب پر (لیکن) اس میں نہ کوئی لغویت ہوگی اور نہ گناہ ١٨

Verse 24 — Surah At-Tur 52:24

اور (خدمت بجالانے کے لیے) چکر لگاتے ہوں گے ان کے گرد ان کے غلام (اپنے حسن کے باعث) یوں معلوم ہوں گے گویا وہ چھپے موتی ہیں ١٩

Verse 25 — Surah At-Tur 52:25

اور وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر پوچھیں گے ٢٠

Verse 26 — Surah At-Tur 52:26

کہیں گے ہم بھی اس سے پہلے اپنے اہل خانہ میں (اپنے انجام کے باے میں) سہمے رہتے تھے

Verse 27 — Surah At-Tur 52:27

سو بڑا احسان فرمایا ہے اللہ نے ہم پر اور بچا لیا ہے ہمیں گرم لوکے عذاب سے

Verse 28 — Surah At-Tur 52:28

بے شک ہم پہلے بھی (دنیا میں) اس سے دعا کیا کرتے تھے ٢١ ف یقیناً وہ بہت احسان کرنے والا ، ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے

Verse 29 — Surah At-Tur 52:29

پس آپ سمجھاتے رہیے۔ آپ اپنے رب کی مہربانی سے نہ کاہن ہیں اور نہ مجنون ٢٢

Verse 30 — Surah At-Tur 52:30

کیا یہ (بانکار) کہتے ہیں کہ آپ شاعر ہیں (اور) ہم انتظار کر رہے ہیں ان کے متعلق گردش زمانہ کا ٢٣

Verse 31 — Surah At-Tur 52:31

فرمائیے (ہاں ضرور) انتظار کر و پس میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں سے ہوں ٢٤

Verse 32 — Surah At-Tur 52:32

کیا حکم دیتی ہیں انہیں ان کی عقلیں ان (مہمل) باتوں کا ٢٥ ف یا یہ لوگ ہی سرکش ہیں ٢٦

Verse 33 — Surah At-Tur 52:33

کیا وہ لوگ کہتے ہیں کہ انہوں نے خود ہی (قرآن) گھڑ لیا ہے ٢٧ ف در حقیقت یہ بےایمان ہیں ٢٨

Verse 34 — Surah At-Tur 52:34

پس (گھڑ کر) لے آئیں وہ بھی اس جیسی کوئی (روح پرور) بات اگر وہ سچے ہیں ٢٩

Verse 35 — Surah At-Tur 52:35

کیا وہ پیدا ہوگئے بغیر کسی (خالق) کے یا وہ خود ہی (اپنے) خالق ہیں؟ ٣٠

Verse 36 — Surah At-Tur 52:36

کیاا نہوں نے پیدا کیا ہے آسمانوں اور زمین کو؟ (ہرگز نہیں) بلکہ وہ یقین سے محروم ہیں ٣١

Verse 37 — Surah At-Tur 52:37

کیا ان کے قبضہ میں ہیں آپ کے رب کے خزانے یا انہوں نے ہر چیز پر تسلط جما لیا ہے ٣٢

Verse 38 — Surah At-Tur 52:38

کیا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے (جس پر چڑھ کر) وہ (خفیہ باتیں) سن لیا کرتے ہیں۔ (اگر ایسا ہے) تو لے آئے ان میں سے سننے والا روشن دلیل ٣٣

Verse 39 — Surah At-Tur 52:39

(ظالمو!) کیا اللہ کے لیے نری بیٹیاں اور تمہارے لیے نرے بیٹے ٣٤

Verse 40 — Surah At-Tur 52:40

(اے حبیب!) کیا آپ ان سے کوئی اجرت مانگتے ہیں پس وہ چٹی کے بوجھ سے دبے جا رہے ہیں ٣٥

Verse 41 — Surah At-Tur 52:41

کیا ان کے پاس غیب (کا علم) ہے پس وہ لکھتے جاتے ہیں ٣٦

Verse 42 — Surah At-Tur 52:42

کیا وہ (رسول خدا سے) کوئی فریب کرنا چاہتے ہیں تو وہ کافر خود ہی فریب کا شکار ہو جائیں گے ٣٧

Verse 43 — Surah At-Tur 52:43

کیا ان کا کوئی اور خدا ہے اللہ کے سوا۔ پاک ہے اللہ تعالیٰ اس شرک سے جو وہ کرتے ہیں ٣٨

Verse 44 — Surah At-Tur 52:44

اور اگر وہ دیکھ لیں آسمان کے کسی ٹکڑے کو گرتا ہوا تو یہ (احمق) کہیں گے یہ تو بادل ہے تہ در تہہ ٣٩

Verse 45 — Surah At-Tur 52:45

پس انہیں (یونہی) چھوڑ دیجئے یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن کو پالیں جس میں وہ غش کھا کر گر پڑیں گے ٤٠

Verse 46 — Surah At-Tur 52:46

جس روز ان کی فریب کاری ان کے کسی کام نہ آئے گی اور نہ ان می مدد کی جائے گی

Verse 47 — Surah At-Tur 52:47

اور بےشک ظالموں کے لیے (ایک) عذاب (دنیا میں) اس سے پہلے بھی ہے ٤١ ف لیکن ان میں سے اکثر (اس سے) بےخبر ہیں

Verse 48 — Surah At-Tur 52:48

اور آپ صبر فرمائیے اپنے رب کے حکم سے ٤٢ ف پس آپ بلاشبہ ہماری نظروں میں ہیں ٤٣ ف اور پاکی بیان کیجئے اپنے رب کی حمد کرتے ہوئے جبکہ آپ اٹھتے ہیں

Verse 49 — Surah At-Tur 52:49

اور رات کے کسی حصہ میں بھی اس کی تسبیح کیجئے اور اس وقت بھی جب ستارے ذوب رہے ہوتے ہیں ٤٤