Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 53 - An-Najm
Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink
Verse 1 — Surah An-Najm 53:1
قسم ہے اس (تابندہ ) ستارے کی جب وہ نیچے اترا
Verse 2 — Surah An-Najm 53:2
تمہارا (زندگی بھر کا) ساتھی نہ راہ حق سے بھٹکا اور نہ بہکا
Verse 3 — Surah An-Najm 53:3
اور وہ تو بولتا ہی نہیں اپنی خواہش سے
Verse 4 — Surah An-Najm 53:4
نہیں ہے یہ مگر وحی جو ان کی طرف کی جاتی ہے۔
Verse 5 — Surah An-Najm 53:5
انہیں سکھایا ہے زبردست قوت والے نے ۔
Verse 6 — Surah An-Najm 53:6
بڑے دانا نے ۔، پھر اس نے (بلندیوں کا) قصد کیا ۔
Verse 7 — Surah An-Najm 53:7
اور وہ سب سے اونچے کنارہ پر تھا
Verse 8 — Surah An-Najm 53:8
پھر وہ قریب ہوا ، اور قریب ہو ۔
Verse 9 — Surah An-Najm 53:9
یہاں تک کہ صرف دو کمانوں کے برابر بلکہ اس سے بھی کم فاصلہ رہ گیا ۔
Verse 10 — Surah An-Najm 53:10
پس وحی کی اللہ نے اپنے (محبوب) بندے کی طرف جو وحی کی ۔
Verse 11 — Surah An-Najm 53:11
نہ جھٹلایا دل نے جو دیکھا (چشم مصطفی) نے ۔
Verse 12 — Surah An-Najm 53:12
کیا تم جھگڑتے ہو ان سے اس پر جو انہوں نے دیکھا ۔
Verse 13 — Surah An-Najm 53:13
اور انہوں تو اسے دوبارہ بھی دیکھا ۔
Verse 14 — Surah An-Najm 53:14
سدرۃ المنتہیٰ کے پاس ۔
Verse 15 — Surah An-Najm 53:15
اس کے پاس ہی جنت الماوی ۔
Verse 16 — Surah An-Najm 53:16
جب سدرہ پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا۔
Verse 17 — Surah An-Najm 53:17
نہ درماندہ ہوئی چشم (مصطفی) اور نہ (حد ادب سے) آگے بڑھی ۔
Verse 18 — Surah An-Najm 53:18
یقیناً انہوں نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں ۔
Verse 19 — Surah An-Najm 53:19
(اے کفار!) کبھی تم نے غور کیا لات وعزی کے بارے میں ۔
Verse 20 — Surah An-Najm 53:20
اور مناۃ کے بارے میں جو تیسری ہے۔
Verse 21 — Surah An-Najm 53:21
کیا تمہارے لیے تو بیٹے ہیں اور اللہ کے لیے نری بیٹیاں
Verse 22 — Surah An-Najm 53:22
یہ تقسیم تو بڑی ظالمانہ ہے ۔ٍ
Verse 23 — Surah An-Najm 53:23
نہیں ہیں یہ مگر محض نام جو رکھ لیے ہیں تم نے اور تمہارے باپ دادا نے نہیں نازل کی اللہ نے ان کے بارے میں کوئی سند ۔۔ نہیں پیروی کر رہے یہ لوگ مگر گمان کی اور جسے ان کے نفس چاہتے ہیں ۔۔ حالانکہ آگئی ہے ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے ہدایت ۔
Verse 24 — Surah An-Najm 53:24
کیا انسان کو ہر وہ چیز مل جاتی ہے جس کی وہ تمنا کرتا ہے
Verse 25 — Surah An-Najm 53:25
پس اللہ کے دست قدرت میں ہے آخرت اور دنیا ۔
Verse 26 — Surah An-Najm 53:26
اور کتنے فرشتے ہیں آسمانوں میں جن کی شفاعت کسی کام نہیں آسکتی مگر اس کے بعد کہ اللہ تعالیٰ اذن دے جس کے لیے چاہے اور پسند فرمائے۔
Verse 27 — Surah An-Najm 53:27
بے شک جو لوگ ایمان نہیں لاتے آخرت پر وہ فرشتوں کے نام عورتوں کے سے رکھتے ہیں۔
Verse 28 — Surah An-Najm 53:28
حالانکہ انہیں اس کا کچھ علم ہی نہیں ۔ وہ محض ظن کی پیروی کرتے ہیں۔ اور ظن حق کے مقابلہ میں کسی کام نہیں آسکتا۔
Verse 29 — Surah An-Najm 53:29
پس آپ رخ انور پھیر لیجیے اس (بد نصیب) سے جس نے ہمارے ذکر سے روگردانی کی اور انہیں خواہش رکھتا مگر دنیوی زندگی کی ۔
Verse 30 — Surah An-Najm 53:30
یہ ہے ان کا مبلغ علم ۔ بےشک آپ کا رب ہی خوب جانتا ہے جو بھٹک گیا اس کی راہ سے اور وہی بہتر جانتا ہے جس نے راہ راست پائی ۔
Verse 31 — Surah An-Najm 53:31
اور اللہ تعالیٰ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے تاکہ وہ بدلہ دے بدکاروں کو ان کے اعمال کا اور بدلہ دے نیکو کاروں کو ان کی نیکیوں کا
Verse 32 — Surah An-Najm 53:32
جو لوگ بچتے رہتے ہیں بڑے بڑے گناہوں سے اور بےحیائی کے کاموں سے مگر شاذونادر ۔ بلاشبہ آپ کا رب وسیع بخشش والا ہے ۔۔ وہ (اس وقت سے) خوب جانتا ہے تمہیں جب اس نے تمہیں زمین سے پیدا کیا اور جبکہ تم حمل تھے اپنی ماؤں کے شکموں میں پس اپنی خود ستائی نہ کیا کرو۔ وہ خوب جانتا ہے کہ کون پرہیزگار ہے۔
Verse 33 — Surah An-Najm 53:33
کیا آپ نے ملاحظہ فرمایا جس نے روگردانی کی ۔
Verse 34 — Surah An-Najm 53:34
اور تھوڑا سا مال دیا پھر کنجوس بن گیا ۔
Verse 35 — Surah An-Najm 53:35
کیا اس کے پاس علم غیب ہے اور وہ دیکھ ررہا ہے ۔
Verse 36 — Surah An-Najm 53:36
کیا وہ آگاہ نہیں ہوا جو موسی (علیہ السلام ) کے صحیفوں میں ہے
Verse 37 — Surah An-Najm 53:37
اور ابراہیم (علیہ السلام) کے صحیفوں میں جو پوری طرح احکام بجا لائے ۔
Verse 38 — Surah An-Najm 53:38
کہ کوئی شخص دوسرے کے گناہ کا بوجھ نہیں اٹھائے گا ۔
Verse 39 — Surah An-Najm 53:39
اور نہیں ملتا انسان کو مگر وہی کچھ جس کی وہ کوشش کرتا ہے ۔
Verse 40 — Surah An-Najm 53:40
اور اس کی کوشش کا نتیجہ جلد نظر آجائے گا ۔
Verse 41 — Surah An-Najm 53:41
پھر اس کو اس کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا۔
Verse 42 — Surah An-Najm 53:42
اور یہ کہ سب کو آپ کے رب کے پاس ہی پہنچنا ہے ۔
Verse 43 — Surah An-Najm 53:43
اور یہ کہ وہی ہنساتا ہے اور رلاتا ہے ۔
Verse 44 — Surah An-Najm 53:44
اور یہ کہ وہی مارتا ہے اور جلاتا ہے
Verse 45 — Surah An-Najm 53:45
اور یہ کہ اسی نے پیدا فرمائیں دونوں قسمیں نر اور مادہ
Verse 46 — Surah An-Najm 53:46
(وہ بھی) ایک بوند سے جب ٹپکتی ہے
Verse 47 — Surah An-Najm 53:47
اور یہ کہ اسی (اللہ تعالیٰ) کے ذمہ ہے دوسری بار پیدا فرمانا ۔
Verse 48 — Surah An-Najm 53:48
اور یہ کہ وہی غنی کرتا ہے اور مفلس بناتا ہے ۔
Verse 49 — Surah An-Najm 53:49
اور یہ کہ وہی شعری (ستارے) کا رب ہے ۔
Verse 50 — Surah An-Najm 53:50
اور یہ کہ اسی نے ہلاک کی اعاد اول (قوم ہود) کو ۔
Verse 51 — Surah An-Najm 53:51
اور ثمود کو بھی پھر کسی کو نہ چھوڑا۔
Verse 52 — Surah An-Najm 53:52
اور (ہلاک کیا ) قوم نوح کو ان سب سے پہلے وہ بڑے ظالم اور سرکش تھے۔
Verse 53 — Surah An-Najm 53:53
اور (لوط کی) اوندھی بستی کو بھی پٹخ دیا ۔
Verse 54 — Surah An-Najm 53:54
پس ان پر چھا گیا جو چھا گیا۔
Verse 55 — Surah An-Najm 53:55
پس (اے سننے والے بتا ) تو اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلائے گا ۔
Verse 56 — Surah An-Najm 53:56
یہ ڈرانے والا (رسول عربی) بھی پہلے ڈرانے والوں کی طرح ہے ۔
Verse 57 — Surah An-Najm 53:57
قریب آنے والی قریب آگئی ۔
Verse 58 — Surah An-Najm 53:58
اللہ کے سوا اس کو کوئی ظاہر کرنے والا نہیں ۔
Verse 59 — Surah An-Najm 53:59
بھلا کیا تم اس بات سے تعجب کر رہے ہو۔
Verse 60 — Surah An-Najm 53:60
اور (بے شرموں کی طرح) ہنس رہے ہو اور روتے نہیں ہو ۔
Verse 61 — Surah An-Najm 53:61
اور تم نے کھیل مذاق بنا رکھا ہے ۔
Verse 62 — Surah An-Najm 53:62
پس سجدہ کرو اللہ تعالیٰ کے لیے اور اس کی عبادت کیا کرو۔