Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 55 - Ar-Rahman
Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink
Verse 1 — Surah Ar-Rahman 55:1
Verse 2 — Surah Ar-Rahman 55:2
(اپنے حبیب کو) سکھایا ہے قرآن
Verse 3 — Surah Ar-Rahman 55:3
پیدا فرمایا انسانِ (کامل) کو
Verse 4 — Surah Ar-Rahman 55:4
(نیز) اسے قرآن کا بیان سکھایا
Verse 5 — Surah Ar-Rahman 55:5
سورج اور چاند حساب کے پابند ہیں
Verse 6 — Surah Ar-Rahman 55:6
اور (آسمان کے) تارے اور (زمین کے) درخت اسی کو سجدہ کناں ہیں
Verse 7 — Surah Ar-Rahman 55:7
اور آسمان اسی نے بلند کیا اور میزانِ (عدل) قائم کی
Verse 8 — Surah Ar-Rahman 55:8
تاکہ تم تولنے میں زیادتی نہ کرو
Verse 9 — Surah Ar-Rahman 55:9
اور وزن کو ٹھیک رکھو انصاف کے ساتھ اور تول کو کم نہ کرو
Verse 10 — Surah Ar-Rahman 55:10
اور اس نے زمین کو پیدا کیا ہے مخلوق کے لیے
Verse 11 — Surah Ar-Rahman 55:11
اس میں گوناگوں پھل ہیں اور کھجوریں غلافوں والی
Verse 12 — Surah Ar-Rahman 55:12
اور اناج بھی بھوسہ والا اور خوشبو دار پھول
Verse 13 — Surah Ar-Rahman 55:13
پس (اے انس وجاں) تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 14 — Surah Ar-Rahman 55:14
پیدا فرمایا انسان کو بجنے والی مٹی سے ٹھیکری کی مانند
Verse 15 — Surah Ar-Rahman 55:15
اور پیدا کیا جان کو آگ کے خالص شعلے سے
Verse 16 — Surah Ar-Rahman 55:16
پس (اے انس و جاں) تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 17 — Surah Ar-Rahman 55:17
وہی دونوں مشرقوں کا رب ہے اور دونوں مغربوں کا رب ہے
Verse 18 — Surah Ar-Rahman 55:18
پس (اے انس و جاں) تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 19 — Surah Ar-Rahman 55:19
اس نے رواں کیا ہے دونوں دریاؤں کو جو آپس میں مل رہے ہیں
Verse 20 — Surah Ar-Rahman 55:20
ان کے درمیان آڑ ہے آپس میں گڈ مڈ نہیں ہوتے
Verse 21 — Surah Ar-Rahman 55:21
پس (اے انس و جاں) تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 22 — Surah Ar-Rahman 55:22
نکلتے ہیں ان سے موتی اور مرجان
Verse 23 — Surah Ar-Rahman 55:23
پس (اے انس و جاں) تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 24 — Surah Ar-Rahman 55:24
اسی کے زیر فرمان ہیں وہ جہاز جو سمندر میں پہاڑوں کی مانند بلند نظر آتے ہیں
Verse 25 — Surah Ar-Rahman 55:25
پس (اے انس و جاں) تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 26 — Surah Ar-Rahman 55:26
جو کچھ زمین پر ہے فنا ہونے والا ہے
Verse 27 — Surah Ar-Rahman 55:27
اور باقی رہے گی آپ کے رب کی ذات جو بڑی عظمت اور احسان والی ہے
Verse 28 — Surah Ar-Rahman 55:28
پس (اے انس و جاں) تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 29 — Surah Ar-Rahman 55:29
مانگ رہے ہیں اس سے (اپنی حاجتیں ) سب آسمان والے اور زمین والے ہر روز وہ ایک نئی شان سے تجلی فرماتا ہے
Verse 30 — Surah Ar-Rahman 55:30
پس (اے انس و جاں) تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 31 — Surah Ar-Rahman 55:31
ہم عنقریب توجہ فرمائیں گے تمہاری طرفاے جن وانس
Verse 32 — Surah Ar-Rahman 55:32
پس تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 33 — Surah Ar-Rahman 55:33
اے گروہ جن وانس! اگر تم میں طاقت ہے کہ تم نکل بھاگو آسمانوں اور زمین کی سرحدوں سے تو نکل کر بھاگ جاؤ (سنو) تم نہیں نکل سکتے بجز سلطان کے (اور وہ تم میں مفقود ہے)
Verse 34 — Surah Ar-Rahman 55:34
پس (اے جن وانس) تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 35 — Surah Ar-Rahman 55:35
بھیجا جائے گا تم پر آگ کا شعلہ اور دھواں پھر تم اپنا بچاؤ بھی نہ کر سکو گے
Verse 36 — Surah Ar-Rahman 55:36
پس تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 37 — Surah Ar-Rahman 55:37
پھر پھٹ جائے گا آسمان تو سرخ ہوجائے گا جیسے رنگا ہوا سرخ چمڑا
Verse 38 — Surah Ar-Rahman 55:38
پس تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 39 — Surah Ar-Rahman 55:39
تو اس روز کسی انسان ار جن سے اس کے گناہ کے بارے نہ پوچھا جائے گا
Verse 40 — Surah Ar-Rahman 55:40
پس تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 41 — Surah Ar-Rahman 55:41
پہچان لیے جائیں گے مجرم اپنے چہروں سے تو انہیں پکڑ لیا جائے گا پیشانی کے بالوں سے اور ٹانگوں سے
Verse 42 — Surah Ar-Rahman 55:42
پس تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے
Verse 43 — Surah Ar-Rahman 55:43
یہی وہ جہنم ہے جسے جھٹلایا کرتے تھے مجرم
Verse 44 — Surah Ar-Rahman 55:44
وہ گردش کرتے رہیں گے جہنم اور گرم کھولتے ہوئے پانی کے درمیان جو از حد گرم ہوگا
Verse 45 — Surah Ar-Rahman 55:45
پس تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 46 — Surah Ar-Rahman 55:46
اور جو ڈرتا ہے اپنے رب کے روبرو کھڑا ہونے سے تو اس کو دو باغ ملیں گے
Verse 47 — Surah Ar-Rahman 55:47
پس تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 48 — Surah Ar-Rahman 55:48
دونوں باغ (پھلدار) ٹہنیوں والے ہوں گے
Verse 49 — Surah Ar-Rahman 55:49
پس تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 50 — Surah Ar-Rahman 55:50
دونوں باغوں میں دو چشمنے جاری ہوں گے۔
Verse 51 — Surah Ar-Rahman 55:51
پس تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔
Verse 52 — Surah Ar-Rahman 55:52
ان دونوں باغوں میں ہر طرح کے میووں کی دو دو قسمیں ہوں گی
Verse 53 — Surah Ar-Rahman 55:53
پس ( اے جن وانس!) تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔
Verse 54 — Surah Ar-Rahman 55:54
وہ تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے بستروں پر جن کے استر قنادیز کے ہوں گے اور دونوں باغوں کا پھل نیچے جھکا ہوگا
Verse 55 — Surah Ar-Rahman 55:55
پس تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 56 — Surah Ar-Rahman 55:56
ان میں نیچی نگاہوں والی (حوریں) ہوں گی جن کو نہ کسی انسان نے چھوا ہوگا ان سے پہلے اور نہ کسی جن نے
Verse 57 — Surah Ar-Rahman 55:57
پس تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 58 — Surah Ar-Rahman 55:58
یہ تو گویا یا قوت اور مرجان ہیں
Verse 59 — Surah Ar-Rahman 55:59
پس تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 60 — Surah Ar-Rahman 55:60
کیا احسان کا بدلہ بجز احسان کے کچھ اور بھی ہوتا ہے
Verse 61 — Surah Ar-Rahman 55:61
پس (اے جن وانس!) تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 62 — Surah Ar-Rahman 55:62
اور ان دو کے علاوہ دو اور باغ بھی ہیں
Verse 63 — Surah Ar-Rahman 55:63
پس (اے جن وانس!) تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 64 — Surah Ar-Rahman 55:64
دونوں نہایت سرسبز وشاداب
Verse 65 — Surah Ar-Rahman 55:65
پس (اے جن وانس!) تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 66 — Surah Ar-Rahman 55:66
ان میں دو چشمنے جوش سے ابل رہے ہوں گے
Verse 67 — Surah Ar-Rahman 55:67
پس (اے جن وانس!) تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 68 — Surah Ar-Rahman 55:68
ان میں میوے ہوں گے اور کھجوریں اور انار ہوں گے
Verse 69 — Surah Ar-Rahman 55:69
پس (اے جن وانس!) تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 70 — Surah Ar-Rahman 55:70
ان میں اچھی سیرت والیاں اچھی صورت والیاں ہوں گی
Verse 71 — Surah Ar-Rahman 55:71
پس (اے جن وانس!) تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 72 — Surah Ar-Rahman 55:72
یہ حوریں، پردہ دار خیموں میں
Verse 73 — Surah Ar-Rahman 55:73
پس (اے جن وانس!) تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 74 — Surah Ar-Rahman 55:74
ان کو بھی اب تک نہ کسی انسان نے چھوا ہوگا اور نہ کسی جن نے
Verse 75 — Surah Ar-Rahman 55:75
پس (اے جن وانس!) تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 76 — Surah Ar-Rahman 55:76
وہ تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے سبز مسند پر جو از حد نفیس، بہت خوبصورت ہوگی
Verse 77 — Surah Ar-Rahman 55:77
پس (اے جن وانس!) تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 78 — Surah Ar-Rahman 55:78
(اے حبیب!) بڑا با برکت ہے اپ کے رب کا نام، بڑی عظمت والا، احسان فرمانے والا