Back to Languages

Urdu - Chapter 68 - Al-Qalam

Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink

Verse 1 — Surah Al-Qalam 68:1

ن، قسم ہے قلم کی اور جو کچھ وہ لکھتے ہیں

Verse 2 — Surah Al-Qalam 68:2

آپ اپنے رب کے فضل سے مجنون نہیں ہیں

Verse 3 — Surah Al-Qalam 68:3

اور یقیناً آپ کے لیے ایسا اجر ہے جو کبھی ختم نہ ہوگا

Verse 4 — Surah Al-Qalam 68:4

اور بےشک آپ عظیم الشان خلق کے مالک ہیں

Verse 5 — Surah Al-Qalam 68:5

عنقریب آپ بھی دیکھیں گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے

Verse 6 — Surah Al-Qalam 68:6

کہ تم میں سے (واقعی) مجنون کون ہے

Verse 7 — Surah Al-Qalam 68:7

بے شک آپ کا رب خوب جانتا ہے ان کو جو اس کی راہ سے بہک گئے ہیں اور انہیں بھی خوب جانتا ہے جو ہدایت یافتہ ہیں

Verse 8 — Surah Al-Qalam 68:8

پس آپ بات نہ مانیں (ان) جھٹلانے والوں کی

Verse 9 — Surah Al-Qalam 68:9

وہ تو تمنا کرتے ہیں کہ کہیں آپ نرمی اختیار کریں تو وہ بھی نرم پڑجائیں

Verse 10 — Surah Al-Qalam 68:10

اور نہ بات مانیے کسی (جھوٹی) قسمیں کھانے والے ذلیل شخص کی

Verse 11 — Surah Al-Qalam 68:11

جو بہت نکتہ چین، چغلیاں کھاتا پھرتا ہے

Verse 12 — Surah Al-Qalam 68:12

سخت منع کرنے والا بھلائی سے، حد سے بڑھا ہوا، بڑا بدکار ہے

Verse 13 — Surah Al-Qalam 68:13

اکھڑ مزاج ہے، اس کے علاوہ بد اصل ہے

Verse 14 — Surah Al-Qalam 68:14

(یہ غرور وسرکشی) اس لیے کہ وہ مالدار اور صاحب اولاد ہے

Verse 15 — Surah Al-Qalam 68:15

جب پڑھی جاتی ہیں اس کے سامنے ہماری آیتیں تو کہتا ہے کہ یہ تو پہلے لوگوں کے افسانے ہیں

Verse 16 — Surah Al-Qalam 68:16

ہم بہت جلد اس کی سونڈ پر داغ لگائیں گے

Verse 17 — Surah Al-Qalam 68:17

ہم نے ان (مکہ والوں کو بھی آزمایا جیسے ہم نے آزمایا تھا باغ والوں کو جب انہوں نے قسم اٹھائی کہ وہ ضرور توڑ لیں گے اس کا پھل صبح سویرے)

Verse 18 — Surah Al-Qalam 68:18

اور انہوں نے انشاء اللہ بھی نہ کہا

Verse 19 — Surah Al-Qalam 68:19

پس چکر لگا گیا اس باغ پر ایک چکر لگانے والا آپ کے رب کی طرف سے دراں حالیکہ وہ سوئے ہوئے تھے؎

Verse 20 — Surah Al-Qalam 68:20

چنانچہ (لہلہاتا) باغ کٹے ہوئے کھیت کی مانند ہوگیا

Verse 21 — Surah Al-Qalam 68:21

پھر انہوں نے ایک دوسرے کو ندا دی صبح سویرے

Verse 22 — Surah Al-Qalam 68:22

کہ سویرے سویرے اپنے کھیت کی طرف چلو اگر تم پھل توڑنا چاہتے ہو

Verse 23 — Surah Al-Qalam 68:23

سو وہ چل پڑے اور ایک دوسرے کو چپکے چپکے کہتے جاتے

Verse 24 — Surah Al-Qalam 68:24

کہ (خبردار ) اس باغ میں ہر گز داخل نہ ہو آج تم پر کوئی مسکین

Verse 25 — Surah Al-Qalam 68:25

اور تڑکے چلے (یہ سمجھتے ہوئے ) کہ وہ اس ارادہ پر قادر ہیں

Verse 26 — Surah Al-Qalam 68:26

پھر جب باغ کو دیکھا تو کہنے لگے (غالبا) ہم راستہ بھول گئے

Verse 27 — Surah Al-Qalam 68:27

نہیں نہیں ہماری تو قسمت پھوٹ گئی

Verse 28 — Surah Al-Qalam 68:28

ان میں جو زیرک تھا بول اٹھا کہ کیا میں تمہیں کہتا نہ تھا کہ تم ( اس کی ) تسبیح کیوں نہیں کرتے

Verse 29 — Surah Al-Qalam 68:29

کہنے لگے پاک ہے ہمارا رب، بےشک ہم ہی ظالم تھے

Verse 30 — Surah Al-Qalam 68:30

پھر ایک دوسرے کی طرف منہ کر کے ایک دوسرے کو ملامت کرنے لگے

Verse 31 — Surah Al-Qalam 68:31

کہنے لگے تف ہے ہم پر ہم ہی سرکش تھے

Verse 32 — Surah Al-Qalam 68:32

امید ہے کہ ہمارا رب ہمیں ( اس کا ) بدلہ دے گا جو بہتر ہوگا اس سے ہم (اب اپنے رب کی طرف رجوع کرنے والے ہیں)

Verse 33 — Surah Al-Qalam 68:33

(دیکھ لیا) ایسا ہوتا ہے عذاب اور آخرت کا عذاب تو بہت بڑا ہے کاش! یہ لوگ (اس حقیقت کو) جانتے

Verse 34 — Surah Al-Qalam 68:34

بے شک پرہیزگاروں کے لیے اپنے رب کے پاس نعمتوں بھری جنتیں ہیں

Verse 35 — Surah Al-Qalam 68:35

کیا ہم فرمانبرداروں کا حال مجرموں کا سا کردیں گے

Verse 36 — Surah Al-Qalam 68:36

تمہیں کیا ہوگیا تم کیسے فیصلے کرتے ہو

Verse 37 — Surah Al-Qalam 68:37

کیا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے جس میں تم یہ پڑھتے ہو

Verse 38 — Surah Al-Qalam 68:38

کہ تمہارے لیے اس میں ایسی چیزیں ہیں جن کو تم پسند کرتے ہو

Verse 39 — Surah Al-Qalam 68:39

کیا تمہارے لیے قسمیں ہم پر ( لازم ) ہیں جو باقی رہنے والی ہیں قیامت تک کہ تمہیں وہی ملے گا جو تم حکم کرو گے

Verse 40 — Surah Al-Qalam 68:40

ان سے پوچھیے ان میں سے کون ان ( بےسروپا) باتوں کا ضامن ہے

Verse 41 — Surah Al-Qalam 68:41

کیا ان کے پاس کوئی گواہ ہیں اگر ہیں تو پھر پیش کریں اپنے گواہوں کو اگر وہ سچے ہیں

Verse 42 — Surah Al-Qalam 68:42

جس روز پر دہ اٹھایا جائے گا ایک ساق سے تو ان (نابکاروں) کو سجدہ کی دعوت دی جائے گی تو اس وقت وہ سجدہ نہ کرسکیں گے

Verse 43 — Surah Al-Qalam 68:43

ندامت سے جھکی ہوں گی ان کی آنکھیں ان پر ذلت چھا رہی ہوگی حالانکہ انہیں (دنیا میں) بلایا جاتا تھا سجدہ کی طرف جبکہ وہ صحیح سلامت تھے

Verse 44 — Surah Al-Qalam 68:44

پس ( اے حبیب! ) آپ چھوڑ دیجیے مجھے اور اسے جو اس کتاب کو جھٹلاتا ہے ہم انہیں بتدریج تباہی کی طرف لے جائیں گے اس طرح کہ انہیں علم تک نہ ہوگا

Verse 45 — Surah Al-Qalam 68:45

اور میں نے (سر دست) انہیں مہلت دے رکھی میری (خفیہ ) تدبیر بڑی پختہ ہے

Verse 46 — Surah Al-Qalam 68:46

آیا آپ ان سے کچھ اجرت مانگتے ہیں پس وہ اس تاوان (کے بوجھ) سے دبے جاتے ہیں

Verse 47 — Surah Al-Qalam 68:47

کیا ان کے پاس غیب کی خبر آتی ہے اور وہ اس کو لکھ لیتے ہیں

Verse 48 — Surah Al-Qalam 68:48

پس انتظار فرمائیے اپنے رب کے حکم کا اور نہ ہوجائیے مچھلی والے کی مانند جب اس نے پکارا اور وہ غم واندوہ سے بھرا ہوا تھا

Verse 49 — Surah Al-Qalam 68:49

اگر اس کی چارہ سازی نہ کرتا اس کے رب کا لطف تو ڈال دیا جاتا اسے چٹیل میدان میں دراں حال کہ اس کی مذمت کی جاتی

Verse 50 — Surah Al-Qalam 68:50

پھر چن لیا اس کو اس کے رب نے اور بنا دیا اس کو اپنے نیک بندوں سے

Verse 51 — Surah Al-Qalam 68:51

اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ کفار پھسلا دیں گے آپ کو اپنی ( بد) نظروں سے جب وہ سنتے ہیں قرآن اور وہ کہتے ہیں کہ یہ تو مجنون ہے

Verse 52 — Surah Al-Qalam 68:52

حالانکہ وہ نہیں مگر سارے جہانوں کے لیے وجہ عز وشرف