Back to Languages

Urdu - Chapter 70 - Al-Maarij

Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink

Verse 1 — Surah Al-Maarij 70:1

مطالبہ کیا ہے ایک سائل نے ایسے عذاب کا جو ہو کر کر رہے

Verse 2 — Surah Al-Maarij 70:2

(وہ سن لے) یہ تیار ہے کفار کے لیے اسے کوئی ٹالنے والا نہیں

Verse 3 — Surah Al-Maarij 70:3

یہ اللہ کی طرف سے ہے جو عروج کے زینوں کا مالک ہے

Verse 4 — Surah Al-Maarij 70:4

عروج کرتے ہیں فرشتے اور جبریل اللہ کی بارگاہ میں یہ عذاب اس روز ہوگا جس کی مقدار پچاس ہزار برس ہے

Verse 5 — Surah Al-Maarij 70:5

(ایسا) صبر کیجیے جو بہت خوبصورت ہو

Verse 6 — Surah Al-Maarij 70:6

کفار کو تو یہ بہت دور نظر آتا ہے

Verse 7 — Surah Al-Maarij 70:7

(لیکن) ہم اسے قریب دیکھ رہے ہیں

Verse 8 — Surah Al-Maarij 70:8

اس روز آسمان پگھلی ہوئی دھات کی مانند ہوگا

Verse 9 — Surah Al-Maarij 70:9

اور پہاڑ رنگ برنگی اون کی طرح ہوجائیں گے

Verse 10 — Surah Al-Maarij 70:10

اور کوئی جگری دوست کسی جگری دوست کا حال نہ پوچھے گا

Verse 11 — Surah Al-Maarij 70:11

دکھائی دیں گے ایک دوسرے کو ہر مجرم تمنا کرے گا کہ کاش! بطور فدیہ دے سکتا آج کے عذاب سے بچنے کے لیے اپنے بیٹوں کو،

Verse 12 — Surah Al-Maarij 70:12

اپنی بیوی کو، اپنے بھائی کے ،

Verse 13 — Surah Al-Maarij 70:13

اپنے خاندان کو جو (ہر مشکل میں) اسے پناہ دیتا تھا

Verse 14 — Surah Al-Maarij 70:14

اور (بس چلے تو) جتنے لوگ زمین میں ہیں سب کو پھر یہ (فدیہ) اس کو بچالے

Verse 15 — Surah Al-Maarij 70:15

(لیکن) ایسا ہر گز نہ ہوگا بیشک آگ بھڑک رہی ہوگی

Verse 16 — Surah Al-Maarij 70:16

نوچ لے گی گوشت پوست کو

Verse 17 — Surah Al-Maarij 70:17

وہ بلائے گی جس نے (حق سے) پیٹھ پھیری اور منہ موڑا تھا

Verse 18 — Surah Al-Maarij 70:18

اور مال جمع کرتا رہا پھر اسے سنبھال سنبھال کر رکھتا رہا

Verse 19 — Surah Al-Maarij 70:19

بے شک انسان بہت لالچی پیدا ہوا ہے

Verse 20 — Surah Al-Maarij 70:20

جب اسے تکلیف پہنچے تو سخت گھبرا جانے والا

Verse 21 — Surah Al-Maarij 70:21

اور جب اسے دولت ملے تو حد درجہ بخیل

Verse 22 — Surah Al-Maarij 70:22

بجز ان نمازیوں کے

Verse 23 — Surah Al-Maarij 70:23

جو اپنی نماز پر پابندی کرتے ہیں

Verse 24 — Surah Al-Maarij 70:24

اور وہ جن کے مالوں میں مقرر حق ہے

Verse 25 — Surah Al-Maarij 70:25

سائل کے لیے اور محروم کے لیے

Verse 26 — Surah Al-Maarij 70:26

اور جو تصدیق کرتے ہیں روزِجزاء کی

Verse 27 — Surah Al-Maarij 70:27

اور جو اپنے رب کے عذاب سے ہمیشہ ڈرنے والے ہیں

Verse 28 — Surah Al-Maarij 70:28

بے شک ان کے رب کا عذاب نڈر ہونے کی چیز نہیں

Verse 29 — Surah Al-Maarij 70:29

اور وہ لوگ جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں

Verse 30 — Surah Al-Maarij 70:30

بجز اپنی بیویوں کے یا اپنی کنیزوں کے تو ان پر کوئی ملامت نہیں

Verse 31 — Surah Al-Maarij 70:31

البتہ جو خواہش کریں گے ان کے علاوہ تو وہی لوگ حد سے بڑھنے والے ہیں

Verse 32 — Surah Al-Maarij 70:32

اور جو اپنی امانتوں اور عہد وپیمان کی پاسداری کرتے ہیں

Verse 33 — Surah Al-Maarij 70:33

اور جو لوگ اپنی گواہیوں پر قائم رہنے والے ہیں

Verse 34 — Surah Al-Maarij 70:34

اور جو لوگ اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں

Verse 35 — Surah Al-Maarij 70:35

یہی لوگ مکرم (ومحترم) ہوں گے جنتوں میں

Verse 36 — Surah Al-Maarij 70:36

پس ان کافروں کو کیا ہو گیا ہے کہ آپ کی طرف ٹکٹکی باندھے بھاگے چلے آرہے ہیں

Verse 37 — Surah Al-Maarij 70:37

ایک گروہ دائیں طرف سے اور دوسرا گروہ بائیں طرف سے

Verse 38 — Surah Al-Maarij 70:38

(کیا طمع کرتا ہے ان میں سے ہر شخص کہ ایمان وعمل کے بغیر) نعمتوں بھری جنت میں اسے داخل کیا جائے

Verse 39 — Surah Al-Maarij 70:39

ہر گز نہیں ہم نے ان کو پیدا کیا ہے اس (مادہ) سے جس کو وہ بھی جانتے ہیں

Verse 40 — Surah Al-Maarij 70:40

پس میں قسم کھاتا ہوں مشرقوں اور مغربوں کے رب کی کہ ہم پوری قدرت رکھتے ہیں

Verse 41 — Surah Al-Maarij 70:41

کہ ان کے بدلے میں ان سے بہتر لوگ لے آئیں اور ہم ایسا کرنے سے عاجز نہیں

Verse 42 — Surah Al-Maarij 70:42

سو آپ رہنے دیجیے انہیں کہ (خرافات میں) مگن رہیں اور کھیلتے کودتے رہیں حتی کہ وہ ملاقات کریں اپنے اس دن سے جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے

Verse 43 — Surah Al-Maarij 70:43

اس روز نکلیں گے (اپنی) قبروں سے جلدی جلدی گویا وہ (اپنے بتوں کے استھانوں کی طرف دوڑے جار ہے ہیں)

Verse 44 — Surah Al-Maarij 70:44

جھکی ہوں گی ان کی آنکھیں چھا رہی ہوگی ان پر ذلت یہی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا گیا تھا