Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 71 - Nuh
Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink
Verse 1 — Surah Nuh 71:1
بے شک ہم نے بھیجا نوح کو ان کی قوم کی طرف (اور فرمایا اے نوح!) بروقت خبردار کرو اپنی قوم کو اس سے پہلے کہ نازل ہوجائے ان پر عذاب الیم
Verse 2 — Surah Nuh 71:2
آپ نے فرمایا اے میری قوم! میں تمہیں صریح طور پر ڈرانے والا ہوں
Verse 3 — Surah Nuh 71:3
کہ عبادت کرو اللہ تعالیٰ کی اور اس سے ڈرو اور میری پیروی کرو
Verse 4 — Surah Nuh 71:4
وہ بخش دے گا تمہارے لیے تمہارے گناہ اور مہلت دے گا تمہیں ایک مقررہ میعاد تک بلاشبہ اللہ کا مقررہ وقت جب آجاتا ہے تو اسے مؤخر نہیں کیا جاسکتا کاش! تم (حقیقت کو) جان لیتے
Verse 5 — Surah Nuh 71:5
نوح نے عرض کی اے میرے رب! میں نے دعوت اپنی قوم کو رات کے وقت اور دن کے وقت
Verse 6 — Surah Nuh 71:6
لیکن میری دعوت کے باعث ان کے فرار (ونفرت) میں ہی اضافہ ہوا
Verse 7 — Surah Nuh 71:7
اور جب بھی میں نے انہیں بلایا تاکہ تو ان کو بخش دے (تو ہر بار) انہوں نے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ٹھونس لیں اور اپنے اوپر لپیٹ لیے اپنے کپڑے اور اڑ گئے (کفر پر ) اور پرلے درجہ کے متکبر بن گئے
Verse 8 — Surah Nuh 71:8
پھر (بھی) میں نے ان کو بلند آواز سے دعوت دی
Verse 9 — Surah Nuh 71:9
پھر انہیں کھلے بندوں بھی سمجھایا اور چپکے چپکے انہیں (تلقین) کی
Verse 10 — Surah Nuh 71:10
پس میں نے کہا (ابھی وقت ہے) معافی مانگ لو اپنے رب سے بےشک وہ بہت بخشنے والا ہے
Verse 11 — Surah Nuh 71:11
وہ برسائے گا آسمان سے تم پر موسلا دھار بارش ،
Verse 12 — Surah Nuh 71:12
اور مدد فرمائے گا تمہاری اموال اور فرزندوں سے اور بنادے گا تمہارے لیے باغات اور بنادے گا تمہارے لیے نہریں
Verse 13 — Surah Nuh 71:13
تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم پروا نہیں کرتے اللہ کی عظمت وجلال کی
Verse 14 — Surah Nuh 71:14
حالانکہ اس نے تمہیں کئی مرحلوں سے گزار کر پیدا کیا ہے
Verse 15 — Surah Nuh 71:15
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے کیسے پیدا کیا ہے سات آسمانوں کو تہ بہ تہ
Verse 16 — Surah Nuh 71:16
اور بنایا ہے چاند کو ان میں روشنی اور بنایا ہے سورج کو (درخشاں) چراغ
Verse 17 — Surah Nuh 71:17
اور اللہ نے تم کو زمین سے عجب طرح ا گیا ہے
Verse 18 — Surah Nuh 71:18
پھر لوٹا دے گا تمہیں اس میں اور (اسی سے) تمہیں دوبارہ نکالے گا
Verse 19 — Surah Nuh 71:19
اور اللہ نے ہی زمین کو تمہارے لیے فرش کی طرح بچھا دیا ہے
Verse 20 — Surah Nuh 71:20
تاکہ تم اس کے کھلے راستوں میں چلو
Verse 21 — Surah Nuh 71:21
نوح نے عرض کی اے میرے پروردگار ! نہوں نے میری نافرمانی کی اور اس کی پیروی کرتے رہے جس کو نہ بڑھایا اس کے مال اور اولاد نے بجز خسارہ کے
Verse 22 — Surah Nuh 71:22
اور انہوں نے بڑے بڑے مکروفریب کیے
Verse 23 — Surah Nuh 71:23
اور رئیسوں نے کہا (اے لوگو! نوح کے کہنے پر ) ہر گز نہ چھوڑنا اپنے خداؤں کو اور (خاص طور پر ) ود اور سواع کو مت چھوڑنا اور نہ یغوث ، یعوق اور نسر کو ۔
Verse 24 — Surah Nuh 71:24
اور انہوں نے گمراہ کردیا بہت سے لوگوں کو ۔ (الہی!) تو بھی ان کی گمراہی میں اضافہ کردے
Verse 25 — Surah Nuh 71:25
اپنی خطاؤں کے باعث انہیں غرق کردیا گیا پھر انہیں آگ میں ڈال دیا گیا پھر انہوں نے نہ پایا اپنے لیے کے سوا کوئی مددگا
Verse 26 — Surah Nuh 71:26
اور نوح نے عرض کی اے میرے رب! نہ چھوڑ روئے زمین پر کافروں میں سے کسی کو بستا ہوا
Verse 27 — Surah Nuh 71:27
اگر تونے ان میں سے کسی کو چھوڑ دیا تو وہ گمراہ کردیں گے تیرے بندوں کو اور نہ جنیں گے مگر ایسی اولاد بدکار، سخت ناشکر گزار ہوگی
Verse 28 — Surah Nuh 71:28
میرے رب! بخش دے مجھے اور میرے والدین کو اور اسے بھی جو میرے گھر میں ایمان کے ساتھ داخل ہوا اور بخش دے سب مومن مردوں اور عورتوں کو اور کفار کی کسی چیز میں اضافہ نہ کر بجز ہلاکت وبربادی کے