Back to Languages

Urdu - Chapter 73 - Al-Muzzammil

Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink

Verse 1 — Surah Al-Muzzammil 73:1

اے چادر لپیٹنے والے

Verse 2 — Surah Al-Muzzammil 73:2

رات کو (نماز کے لیے ) قیام فرمایا کیجیے مگر تھوڑا

Verse 3 — Surah Al-Muzzammil 73:3

یعنی نصف رات یا کم کرلیا کریں اس سے بھی تھوڑا سا

Verse 4 — Surah Al-Muzzammil 73:4

یا بڑھا دیا کریں اس پر اور (حسب معمول) خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کیجیے قرآن کریم کو

Verse 5 — Surah Al-Muzzammil 73:5

بے شک ہم جلد ہی القا کریں گے آپ پر ایک بھاری کلام

Verse 6 — Surah Al-Muzzammil 73:6

بلاشبہ رات کا قیام (نفس کو) سختی سے روندتا ہے اور بات کو درست کرتا ہے

Verse 7 — Surah Al-Muzzammil 73:7

یقیناً آپ کو دن میں بڑی مصروفیتیں ہیں

Verse 8 — Surah Al-Muzzammil 73:8

اور ذکر کیا کرو اپنے رب کے نام کا اور سب سے کٹ کر اسی کے ہو رہو

Verse 9 — Surah Al-Muzzammil 73:9

مالک ہے شرق وغرب کا اس کے سوا کوئی معبود نہیں پس بنائے رکھیے اسی کو اپنا کارساز

Verse 10 — Surah Al-Muzzammil 73:10

اور صبر کیجیے ان کی (دل آزار) باتوں پر اور ان سے الگ ہوجائیے بڑی خوبصورتی

Verse 11 — Surah Al-Muzzammil 73:11

آپ چھوڑدیں مجھے اور ان جھٹلانے والے مالداروں کو اور انہیں تھوڑی سی مہلت دیں

Verse 12 — Surah Al-Muzzammil 73:12

ہمارے پاس ان کے لیے بھاری بیڑیاں اور بھڑکتی آگ ہے

Verse 13 — Surah Al-Muzzammil 73:13

اور غذا جو گلے میں پھنس جانے والی ہے اور دردناک عذاب

Verse 14 — Surah Al-Muzzammil 73:14

(یہ اس روز) جس دن لرزنے لگیں گے زمین اور پہاڑ اور پہاڑ ریت کے بہتے ٹیلے بن جائیں گے

Verse 15 — Surah Al-Muzzammil 73:15

(اے اہل مکہ!) ہم نے بھیجا ہے تمہاری طرف ایک (عظیم الشان ) رسول تم پر گواہ بنا کر جیسے ہم نے فرعون کی طرف (موسی کو ) رسول بنا کر بھیجا

Verse 16 — Surah Al-Muzzammil 73:16

پس نافرمانی کی فرعون نے رسول کی تو ہم نے اس کو بڑی سختی سے پکڑ لیا

Verse 17 — Surah Al-Muzzammil 73:17

(ذرا سوچو ) کہ تم کیسے بچو گے اگر تم کفر کرتے رہے اس روز جو بچوں کو بوڑھا بنادے گا

Verse 18 — Surah Al-Muzzammil 73:18

(اور ) آسمان پھٹ جائے گا اس (کے ہول ) سے اللہ کا وعدہ تو پورا ہو کر رہے گا

Verse 19 — Surah Al-Muzzammil 73:19

یقینا یہ (قرآن ) نصیحت ہے پس اب جس کا جی چاہے اختیار کرلے اپنے رب کی طرف سیدھا راستہ

Verse 20 — Surah Al-Muzzammil 73:20

بے شک آپ کا رب جانتا ہے کہ آپ (نماز میں) قیام کرتے ہیں کبھی دو تہائی رات کے قریب، کبھی نصف رات اور کبھی تہائی رات اور ایک جماعت ان سے جو آپ کے ساتھ ہیں وہ بھی (یونہی قیام کرتے ہیں اور اللہ تعالی ہی چھوٹا بڑا کرتا ہے رات اور دن کو وہ یہ بھی جانتا ہے کہ تم اس کی طاقت نہیں رکھتے تو اس نے تم پر مہربانی فرمائی پس تم اتنا قرآن پڑھ لیا کرو جتنا تم آسانی سے پڑھ سکتے ہو وہ یہ بھی جانتا ہے کہ تم میں سے کچھ بیمار ہوں گے اور کچھ سفر کرتے ہوں گے زمین میں تلاش کر رہے ہوں گے اللہ کے فضل (رزق حلال کو) اور کچھ لوگ اللہ کی راہ میں لڑتے ہوں گے تو پڑھ لیا کرو قرآن سے جتنا آسان ہو اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور اللہ کو قرض حسنہ دیتے رہا کرو اور جو (نیکی) تم آگے بھیجو گے اپنے لیے تو اسے اللہ کے پاس موجود پاؤ گے یہی بہتر ہے اور (اس کا) اجر بہت بڑا ہوگا اور مغفرت طلب کیا کرو اللہ تعالیٰ سے بےشک اللہ تعالیٰ غفور رحیم ہے