Back to Languages

Urdu - Chapter 83 - Al-Mutaffifin

Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink

Verse 1 — Surah Al-Mutaffifin 83:1

بربادی ہے (ناپ تول میں) کمی کرنے والوں کے لیے

Verse 2 — Surah Al-Mutaffifin 83:2

جب وہ لوگوں سے ناپ کرلیتے ہیں تو پورا پورا لیتے ہیں

Verse 3 — Surah Al-Mutaffifin 83:3

اور جب لوگوں کو ناپ کر یا تول کردیتے ہیں تو (ان کو) نقصان پہنچاتے ہیں

Verse 4 — Surah Al-Mutaffifin 83:4

کیا وہ (اتنا) خیال بھی نہیں کرتے کہ انہیں قبروں سے اٹھایا جائے گا

Verse 5 — Surah Al-Mutaffifin 83:5

ایک بڑے دن کے لیے

Verse 6 — Surah Al-Mutaffifin 83:6

جس دن لوگ (جواب دہی کے لیے ) کھڑے ہوں گے پروردگار علم کے سامنے

Verse 7 — Surah Al-Mutaffifin 83:7

یہ حق ہے کہ بدکاروں کا نامہ عمل سجین میں ہوگا

Verse 8 — Surah Al-Mutaffifin 83:8

اور تمہیں کیا خبر کہ سجین کیا ہے

Verse 9 — Surah Al-Mutaffifin 83:9

یہ ایک کتاب ہے لکھی ہوئی

Verse 10 — Surah Al-Mutaffifin 83:10

تباہی ہوگی اس دن جھٹلانے والوں کے لیے

Verse 11 — Surah Al-Mutaffifin 83:11

جو جھٹلاتے ہیں روز جزا کو

Verse 12 — Surah Al-Mutaffifin 83:12

اور نہیں جھٹلایا کرتے اسے مگر وہی جو حد سے گزرنے والا گنہگار ہے

Verse 13 — Surah Al-Mutaffifin 83:13

جب پڑھی جاتی ہیں اس کے سامنے ہماری آیتیں تو کہتا ہے کہ یہ تو پہلے لوگوں کے افسانے ہیں

Verse 14 — Surah Al-Mutaffifin 83:14

نہیں نہیں درحقیقت زنگ چڑھ گیا ہے ان کے دلوں پر ان کرتوتوں کے باعث جو وہ کیا کرتے تھے

Verse 15 — Surah Al-Mutaffifin 83:15

یقیناً انہیں اپنے رب ( کے دیدار ) سے اس دنروک دیا جائے گا

Verse 16 — Surah Al-Mutaffifin 83:16

پھر وہ ضرور جہنم میں داخل ہوں گے

Verse 17 — Surah Al-Mutaffifin 83:17

پھر (ان سے) کہا جائے گا یہی وہ (جہنم) ہے جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے

Verse 18 — Surah Al-Mutaffifin 83:18

یہ حق ہے نیکو کاروں کا صحیفہ عمل علیین میں ہوگا

Verse 19 — Surah Al-Mutaffifin 83:19

اور تمہیں کیا خبر کہ علییون کیا ہے

Verse 20 — Surah Al-Mutaffifin 83:20

یہ ایک لکھ ہوئی کتاب ہے

Verse 21 — Surah Al-Mutaffifin 83:21

(حفاظت کے لیے) دیکھتے رہتے ہیں اسے مقربین

Verse 22 — Surah Al-Mutaffifin 83:22

بے شک نیکو کار راحت وآرام میں ہوں گے

Verse 23 — Surah Al-Mutaffifin 83:23

پلنگوں پر بیٹھے (مناظر جنت کا) نظارہ کر رہے ہوں گے

Verse 24 — Surah Al-Mutaffifin 83:24

آپ پہچان لیں گے ان کے چہروں پر راحتوں کی شگفتگی

Verse 25 — Surah Al-Mutaffifin 83:25

انہیں پلائی جائے گی سربمہر خالص شراب

Verse 26 — Surah Al-Mutaffifin 83:26

اس کی مہر کستوری کی ہوگی۔ اس کے لیے سبقت لے جانے کی کوشش کریں سبقت لے جانے والے

Verse 27 — Surah Al-Mutaffifin 83:27

اس میں تسنیم کی آمیزش ہوگی

Verse 28 — Surah Al-Mutaffifin 83:28

یہ وہ چشمہ ہے جس سے صرف مقربین پئیں گے

Verse 29 — Surah Al-Mutaffifin 83:29

جو لوگ جرم کیا کرتے تھے وہ اہل ایمان پر ہنسا کرتے تھے

Verse 30 — Surah Al-Mutaffifin 83:30

اور جب ان کے قریب سے گزرتے تو آپس میں آنکھیں مارا کرتے

Verse 31 — Surah Al-Mutaffifin 83:31

اور جب اپنے اہل خانہ کی طرف لوٹتے تو دل لگیاں کرتے واپس آتے

Verse 32 — Surah Al-Mutaffifin 83:32

اور جب وہ مسلمانوں کو دیکھتے تو کہتے یقیناً یہ لوگ راہ سے بھٹکے ہوئے ہیں

Verse 33 — Surah Al-Mutaffifin 83:33

حالانکہ وہ اہل ایمان پر محافظ بنا کر تو نہیں بھیجے گئے تھے

Verse 34 — Surah Al-Mutaffifin 83:34

پس آج مومنین کفار پر ہنس رہے ہیں

Verse 35 — Surah Al-Mutaffifin 83:35

(عرسی) پلنگوں پر بیٹھے (کفار کی خستہ حالی کو) دیکھ رہے ہیں

Verse 36 — Surah Al-Mutaffifin 83:36

کیوں کچھ بدلہ ملا کفار کو ( اپنے کرتوتوں کا) جو وہ کیا کرتے تھے