Back to Languages

Urdu - Chapter 85 - Al-Buruj

Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink

Verse 1 — Surah Al-Buruj 85:1

قسم ہے آسمان کی جو برجوں والا ہے

Verse 2 — Surah Al-Buruj 85:2

اور اس دن کی جس کا وعدہ کیا گیا ہے

Verse 3 — Surah Al-Buruj 85:3

اور حاضر ہونیوالے دن کی اور اس کی جس کے پاس حاضر ہوں گے

Verse 4 — Surah Al-Buruj 85:4

مارے گئے کھائی کھودنے والے

Verse 5 — Surah Al-Buruj 85:5

(جس میں) آگ تھی بڑے ایندھن والی

Verse 6 — Surah Al-Buruj 85:6

جب وہ اس (کے کنارہ) پر بیٹھے تھے

Verse 7 — Surah Al-Buruj 85:7

اور وہ جو کچھ اہل ایمان کے ساتھ سلوک کر رہے تھے اسے دیکھ رہے تھے

Verse 8 — Surah Al-Buruj 85:8

اور نہیں ناپسند کیا تھا انہوں نے مسلمانوں سے بجز اس کے کہ وہ ایمان لائے تھے اللہ پر جو سب پر غالب، سب خوبیوں سراہا ہے

Verse 9 — Surah Al-Buruj 85:9

جس کے قبضہ میں آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے اور اللہ تعالیٰ ہر چیز کو دیکھنے والا ہے

Verse 10 — Surah Al-Buruj 85:10

بے شک جن لوگوں نے ایذا دی مومن مردوں اور مومن عورتوں کو پھر توبہ بھی نہ کی تو ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے جلائے جانے کی سزا ہے

Verse 11 — Surah Al-Buruj 85:11

جو لوگ ایمان لے آئے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں۔ یہی بڑی کامیابی ہے

Verse 12 — Surah Al-Buruj 85:12

بے شک آپ کے رب کی پکڑ بہت سخت ہے

Verse 13 — Surah Al-Buruj 85:13

بے شک وہی پہلی مرتبہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا کرے گا

Verse 14 — Surah Al-Buruj 85:14

اور وہی بہت بخشنے والا، بہت محبت کرنے والا ہے

Verse 15 — Surah Al-Buruj 85:15

عرش کا مالک ہے ، بڑی شان والا

Verse 16 — Surah Al-Buruj 85:16

کرتا ہے جو کچھ چاہتا ہے

Verse 17 — Surah Al-Buruj 85:17

کیا پہنچی ہے آپ کے پاس لشکروں کی خبر

Verse 18 — Surah Al-Buruj 85:18

(یعنی) فرعون اور ثمود (کے لشکروں) کی

Verse 19 — Surah Al-Buruj 85:19

بلکہ یہ کفار جھٹلانے میں مصروف ہیں

Verse 20 — Surah Al-Buruj 85:20

حالانکہ اللہ تعالیٰ ان کو ہر طرف سے گھیرے ہوئے ہے

Verse 21 — Surah Al-Buruj 85:21

بلکہ وہ کمال شرف ولا قرآن ہے

Verse 22 — Surah Al-Buruj 85:22

ایسی لوح میں لکھا ہے جو محفوظ ہے