Back to Languages

Urdu - Chapter 87 - Al-Ala

Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink

Verse 1 — Surah Al-Ala 87:1

(اے حبیب!) آپ پاکی بیان کریں اپنے رب کے نام کی جو سب سے برتر ہے

Verse 2 — Surah Al-Ala 87:2

جس نے (ہر چیز کو) پیدا کیا پھر (ظاہری اور باطنی قوتیں دے کر ) درست کیا

Verse 3 — Surah Al-Ala 87:3

اور جس نے (ہر چیز کا) اندازہ مقرر کیا پھر اسے راہ دکھائی

Verse 4 — Surah Al-Ala 87:4

اور جس نے زمین سے چارا نکالا

Verse 5 — Surah Al-Ala 87:5

پھر اسے بنادیا کوڑا سیاہی مائل

Verse 6 — Surah Al-Ala 87:6

ہم خود آپ کو پڑھائیں گے پس آپ (اسے) نہ بھولیں گے

Verse 7 — Surah Al-Ala 87:7

بجز اس کے جو اللہ چاہے بےشک وہ جانتا ہے ظاہر کو اور جو چھپی ہوتی ہے

Verse 8 — Surah Al-Ala 87:8

اور ہم سہل بنادیں گے آپ کے لیے اس آسان (شریعت) پر عمل

Verse 9 — Surah Al-Ala 87:9

پس آپ نصیحت کرتے رہیے اگر نصیحت فائدہ من دہو

Verse 10 — Surah Al-Ala 87:10

سمجھ جائے گا جس کے دل میں (خدا کا) خوف ہوگا

Verse 11 — Surah Al-Ala 87:11

اور دور رہے گا اس سے بد خت

Verse 12 — Surah Al-Ala 87:12

جو (بالآخر) بڑی آگ میں داخل ہوگا۔

Verse 13 — Surah Al-Ala 87:13

پھر نہ وہ وہاں مرے گا اور نہ جیے گا

Verse 14 — Surah Al-Ala 87:14

بے شک اس نے فلاح پائی جس نے اپنے آپ کو پاک کیا

Verse 15 — Surah Al-Ala 87:15

اور اپنے رب کے نام کا ذکر کرتا رہا اور نماز پڑھتا رہا

Verse 16 — Surah Al-Ala 87:16

البتہ تم لوگ دنیوی زندگی کو ترجیح دیتے ہو

Verse 17 — Surah Al-Ala 87:17

حالانکہ آخرت کہیں بہتر ہے اس سے اور باقی رہنے والی ہے

Verse 18 — Surah Al-Ala 87:18

یقیناً یہ (سب کچھ ) اگلے صحیفوں میں لکھا ہوا ہے

Verse 19 — Surah Al-Ala 87:19

(یعنی) ابراہیم اور موسی (علیہما السلام) کے صحیفوں میں