Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 90 - Al-Balad
Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink
Verse 1 — Surah Al-Balad 90:1
میں قسم کھاتا ہوں اس شہر (مکہ ( کی)
Verse 2 — Surah Al-Balad 90:2
دراں حالکہ آپ بس رہے ہیں اس شہر میں
Verse 3 — Surah Al-Balad 90:3
اور قسم کھاتا ہوں باپ کی اور اولاد کی
Verse 4 — Surah Al-Balad 90:4
بے شک ہم نے انسان کو بڑی مشقت میں (زندگی بسر کرنے کے لیے ) پیدا کیا ہے
Verse 5 — Surah Al-Balad 90:5
کیا وہ خیال کرتا ہے کہ اس پر کسی کا بس نہیں چلے گا
Verse 6 — Surah Al-Balad 90:6
کہتا ہے میں نے ڈھیروں مال فنا کردیا
Verse 7 — Surah Al-Balad 90:7
کیا وہ خیال کرتا ہے کہ اسے کسی نے نہیں دیکھا
Verse 8 — Surah Al-Balad 90:8
کیا ہم نے نہیں بنائیں اس کے لیے دو آنکھیں
Verse 9 — Surah Al-Balad 90:9
اور ایک زبان اور دو ہونٹ
Verse 10 — Surah Al-Balad 90:10
اور ہم نے دکھا دیں اسے دونوں نمایاں راہیں
Verse 11 — Surah Al-Balad 90:11
پھر وہ داخل ہی نہیں ہوا (عمل خیر کی دشوار) گھاٹی میں
Verse 12 — Surah Al-Balad 90:12
اور کیا آپ سمجھے کہ وہ گھاٹی کیا ہے
Verse 13 — Surah Al-Balad 90:13
وہ (غلامی سے) گردن چھڑانا ہے
Verse 14 — Surah Al-Balad 90:14
یا کھانا کھلانا ہے بھوک کے دن (قحط سالی) میں
Verse 15 — Surah Al-Balad 90:15
یتیم کو جو رشتہ دار ہے
Verse 16 — Surah Al-Balad 90:16
یا خاک نشین مسکین کو
Verse 17 — Surah Al-Balad 90:17
پھر وہ ایمان والوں سے ہو جو ایک دوسرے کو نصیحت کرتے ہیں صبر کی اور ایک دوسرے کو نصیحت کرتے ہیں رحمت کی
Verse 18 — Surah Al-Balad 90:18
یہی لوگ دائیں ھاتھ والے ہیں
Verse 19 — Surah Al-Balad 90:19
اور جنہوں نے انکار کیا ہماری آیتوں کا وہ لوگ بائیں ھاتھ والے ہیں
Verse 20 — Surah Al-Balad 90:20
ان پر آگ چھائی ہوئی ہوگی