Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 92 - Al-Layl
Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink
Verse 1 — Surah Al-Layl 92:1
قسم ہے رات کی جب وہ (ہر چیز پر) چھا جائے
Verse 2 — Surah Al-Layl 92:2
اور قسم ہے دن کی جب وہ خوب چمک اٹھے
Verse 3 — Surah Al-Layl 92:3
اور اس کی قسم جس نے پیدا کیا نر اور مادہ کو
Verse 4 — Surah Al-Layl 92:4
بے شک تمہاری کوششیں مختلف ونوعیت کی ہیں
Verse 5 — Surah Al-Layl 92:5
پھر جس نے (راہ خدا میں اپنا) مال دیا اور (اس سے ) ڈرتا رہا
Verse 6 — Surah Al-Layl 92:6
اور (جس نے) اچھی بات کی تصدیق کی
Verse 7 — Surah Al-Layl 92:7
تو ہم اسان کردیں گے اس کے لیے آسان راہ
Verse 8 — Surah Al-Layl 92:8
اور جس نے بخل کیا اور بےپروا بنا رہا
Verse 9 — Surah Al-Layl 92:9
اور اچھی بات کو جھٹلایا
Verse 10 — Surah Al-Layl 92:10
تو ہم اسان کردیں گے اس کے لیے مشکل راہ
Verse 11 — Surah Al-Layl 92:11
اور اس کے کسی کام نہ آئے گا اس کا مال جب وہ ہلاکت (کے گڑھے ) میں گرے گا
Verse 12 — Surah Al-Layl 92:12
بے شک ہمارے ذمہ (کرم پر) ہے رہنمائی کرنا
Verse 13 — Surah Al-Layl 92:13
یقیناً آخرت اور دنیا کے ہم ہی مالک ہیں
Verse 14 — Surah Al-Layl 92:14
پس میں نے خبردار کردیا ہے تمہیں ایک بھڑکتی آگ سے
Verse 15 — Surah Al-Layl 92:15
اس میں نہیں جلے گا مگر وہ انتہائی بدبخت
Verse 16 — Surah Al-Layl 92:16
جس نے (نبی کریم کو) جھٹلایا اور (آپ سے) روگردانی کی
Verse 17 — Surah Al-Layl 92:17
اور دور رکھا جائے گا اس سے وہ نہایت پرہیزگار
Verse 18 — Surah Al-Layl 92:18
جو دیتا ہے اپنا مال اپنے (دل) کو پاک کرنے کے لیے
Verse 19 — Surah Al-Layl 92:19
اور اس پر کسی کا کوئی احسان نہیں جس کا بدلہ اسے دینا ہو
Verse 20 — Surah Al-Layl 92:20
بجز اس کے ککہ وہ اپنے برتر پروردگار کی خوشنودی کا طلب گار ہے
Verse 21 — Surah Al-Layl 92:21
اور وہ ضرور (اس سے ) خوش ہوگا