Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 96 - Al-Alaq
Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink
Verse 1 — Surah Al-Alaq 96:1
آپ پڑھیے اپنے رب کے نام کے ساتھ جس نے (سب کو ) پیدا فرمایا
Verse 2 — Surah Al-Alaq 96:2
پیدا کیا انسان کو جمے ہوئے خون سے
Verse 3 — Surah Al-Alaq 96:3
آپ کا رب بڑا کریم ہے
Verse 4 — Surah Al-Alaq 96:4
جس نے علم سکھایا قلم کے واسطہ سے
Verse 5 — Surah Al-Alaq 96:5
اسی نے سکھایا انسان کو جو وہ نہیں جانتا تھا
Verse 6 — Surah Al-Alaq 96:6
ہاں ہاں! بےشک انسان سرکشی کرنے لگتا ہے
Verse 7 — Surah Al-Alaq 96:7
اس بنا پر کہ وہ اپنے آپ کو مستغنی دیکھتا ہے
Verse 8 — Surah Al-Alaq 96:8
(اے غافل!) یقیناً تجھے اپنے رب کی طرف ہی پلٹنا ہے ۔
Verse 9 — Surah Al-Alaq 96:9
(اے حبیب!) آپ نے دیکھا اسے جو منع کرتا ہے
Verse 10 — Surah Al-Alaq 96:10
ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھتا ہے
Verse 11 — Surah Al-Alaq 96:11
بھلا دیکھیے تو اگر وہ ہدایت پر ہوتا
Verse 12 — Surah Al-Alaq 96:12
یا پرہیزگاری کا حکم دیتا (تو اس کے لیے کتنا بہتر ہوتا)
Verse 13 — Surah Al-Alaq 96:13
آپ نے دیکھ لیا اگر اس نے جھٹلا یا اور روگردانی کی
Verse 14 — Surah Al-Alaq 96:14
کیا نہیں جانتا کہ اللہ تعالی (اسے) دیکھ رہا ہے
Verse 15 — Surah Al-Alaq 96:15
خبردار اگر وہ (اپنی روش سے ) باز نہ آیا تو ہم ضرور (اسے) گھسیٹیں گے اس کے پیشانی کے بالوں سے
Verse 16 — Surah Al-Alaq 96:16
وہ پیشانی جو جھوٹی (اور) خطا کار ہے
Verse 17 — Surah Al-Alaq 96:17
پس وہ بلالے اپنے ہم نشینوں کو (اپنی مدد کے لیے)
Verse 18 — Surah Al-Alaq 96:18
ہم بھی جہنم کے فرشتوں کو بلائیں گے۔
Verse 19 — Surah Al-Alaq 96:19
ہاں ہاں! اس کی ایک نہ سنیے ! (اے حبیب!) سجدہ کیجیے اور (ہم سے اور ) قریب ہوجائیے