Back to Languages

Urdu - Chapter 98 - Al-Bayyinah

Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink

Verse 1 — Surah Al-Bayyinah 98:1

جن لوگوں نے اہل کتاب میں سے کفر کیا (وہ) اور مشرکین (کفر سے) الگ ہونے والے نہ تھے جب تک کہ نہ آجائے ان کے پاس ایک روشن دلیل

Verse 2 — Surah Al-Bayyinah 98:2

(یعنی) ایک رسول اللہ کی طرف سے جو انہیں پڑھ کر سنائے پاک صحیفے

Verse 3 — Surah Al-Bayyinah 98:3

جن میں لکھی ہوں سچی اور درست باتیں

Verse 4 — Surah Al-Bayyinah 98:4

اور نہیں بٹے فرقوں میں اھل کتاب مگر اس کے بعد کہ آگئی ان کے پاس روشن دلیل

Verse 5 — Surah Al-Bayyinah 98:5

حالانکہ انہیں حکم دیا گیا تھا انہیں مگر یہ کہ عبادت کریں اللہ تعالیٰ کی دین کو اس کے لیے خالص کرتے ہوئے بالکل یکسو ہو کر اور قائم کرتے رہیں نماز، اور ادا کرتے رہیں زکوٰۃ اور یہی نہایت سچا دین ہے

Verse 6 — Surah Al-Bayyinah 98:6

بے شک جنہوں نے کفر کیا اہل کتاب سے (وہ) اور مشرکین آتش جہنم میں ہوں گے (اور) اس میں ہمیشہ رہیں گے۔ یہی لوگ بدترین مخلوق ہیں

Verse 7 — Surah Al-Bayyinah 98:7

(ور) یقیناً جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے، وہی ساری مخلوق سے بہتر ہیں

Verse 8 — Surah Al-Bayyinah 98:8

ان کی جزا ان کے پروردگار کے ہاں ہمیشگی کی جنتیں ہیں رواں ہوں گی جن کے نیچے نہریں وہ ان میں تاابد رہیں گے اللہ تعالیٰ ان سے راضی اور وہ اس سے راضی یہ (سعادت) اس کو ملتی ہے جو اپنے رب سے ڈرتا ہے