Back to Languages

Urdu - Chapter 102 - At-Takathur

Translation by Muhammad Tahir Ul Qadri — Permalink

Verse 1 — Surah At-Takathur 102:1

تمہیں کثرتِ مال کی ہوس اور فخر نے (آخرت سے) غافل کر دیا

Verse 2 — Surah At-Takathur 102:2

یہاں تک کہ تم قبروں میں جا پہنچے

Verse 3 — Surah At-Takathur 102:3

ہرگز نہیں! (مال و دولت تمہارے کام نہیں آئیں گے) تم عنقریب (اس حقیقت کو) جان لو گے

Verse 4 — Surah At-Takathur 102:4

پھر (آگاہ کیا جاتا ہے:) ہرگز نہیں! عنقریب تمہیں (اپنا انجام) معلوم ہو جائے گا

Verse 5 — Surah At-Takathur 102:5

ہاں ہاں! کاش تم (مال و زَر کی ہوس اور اپنی غفلت کے انجام کو) یقینی علم کے ساتھ جانتے (تو دنیا میں کھو کر آخرت کو اس طرح نہ بھولتے)

Verse 6 — Surah At-Takathur 102:6

تم (اپنی حرص کے نتیجے میں) دوزخ کو ضرور دیکھ کر رہو گے

Verse 7 — Surah At-Takathur 102:7

پھر تم اسے ضرور یقین کی آنکھ سے دیکھ لو گے

Verse 8 — Surah At-Takathur 102:8

پھر اس دن تم سے (اللہ کی) نعمتوں کے بارے میں ضرور پوچھا جائے گا (کہ تم نے انہیں کہاں کہاں اور کیسے کیسے خرچ کیا تھا)