Back to Languages

Urdu - Chapter 108 - Al-Kawthar

Translation by Muhammad Tahir Ul Qadri — Permalink

Verse 1 — Surah Al-Kawthar 108:1

بیشک ہم نے آپ کو (ہر خیر و فضیلت میں) بے انتہا کثرت بخشی ہے٭oکوثر سے مراد حوض کوثر یا نہر جنت بھی ہے اور قرآن اور نبوت و حکمت بھی، فضائل و معجزات کی کثرت یا اصحاب و اتباع اور امت کی کثرت بھی مراد لی گئی ہے۔ رفعت ذکر اور خلق عظیم بھی مراد ہے اور دنیا و آخرت کی نعمتیں بھی، نصرت الٰہیہ اور کثرت فتوحات بھی مراد ہیں اور روز قیامت مقام محمود اور شفاعت عظمیٰ بھی مراد لی گئی ہے

Verse 2 — Surah Al-Kawthar 108:2

پس آپ اپنے رب کے لئے نماز پڑھا کریں اور قربانی دیا کریں (یہ ہدیۂ تشکرّ ہے)

Verse 3 — Surah Al-Kawthar 108:3

بیشک آپ کا دشمن ہی بے نسل اور بے نام و نشاں ہوگا