Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 111 - Al-Masad
Translation by Muhammad Tahir Ul Qadri — Permalink
Verse 1 — Surah Al-Masad 111:1
ابولہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ جائیں اور وہ تباہ ہو جائے (اس نے ہمارے حبیب پر ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی ہے)
Verse 2 — Surah Al-Masad 111:2
اسے اس کے (موروثی) مال نے کچھ فائدہ نہ پہنچایا اور نہ ہی اس کی کمائی نے
Verse 3 — Surah Al-Masad 111:3
عنقریب وہ شعلوں والی آگ میں جا پڑے گا
Verse 4 — Surah Al-Masad 111:4
اور اس کی (خبیث) عورت (بھی) جو (کانٹے دار) لکڑیوں کا بوجھ (سر پر) اٹھائے پھرتی ہے، (اور ہمارے حبیب کے تلووں کو زخمی کرنے کے لئے رات کو ان کی راہوں میں بچھا دیتی ہے)
Verse 5 — Surah Al-Masad 111:5
اس کی گردن میں کھجور کی چھال کا (وہی) رسّہ ہوگا (جس سے کانٹوں کا گٹھا باندھتی ہے)