Back to Languages

Urdu - Chapter 113 - Al-Falaq

Translation by Muhammad Tahir Ul Qadri — Permalink

Verse 1 — Surah Al-Falaq 113:1

آپ عرض کیجئے کہ میں (ایک) دھماکے سے انتہائی تیزی کے ساتھ (کائنات کو) وجود میں لانے والے رب کی پناہ مانگتا ہوں

Verse 2 — Surah Al-Falaq 113:2

ہر اس چیز کے شر (اور نقصان) سے جو اس نے پیدا فرمائی ہے

Verse 3 — Surah Al-Falaq 113:3

اور (بالخصوص) اندھیری رات کے شر سے جب (اس کی) ظلمت چھا جائے

Verse 4 — Surah Al-Falaq 113:4

اور گرہوں میں پھونک مارنے والی جادوگرنیوں (اور جادوگروں) کے شر سے

Verse 5 — Surah Al-Falaq 113:5

اور ہر حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے