Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 54 - Al-Qamar
Translation by Muhammad Tahir Ul Qadri — Permalink
Verse 1 — Surah Al-Qamar 54:1
قیامت قریب آپہنچی اور چاند دو ٹکڑے ہوگیا
Verse 2 — Surah Al-Qamar 54:2
اور اگر وہ (کفّار) کوئی نشانی (یعنی معجزہ) دیکھتے ہیں تو مُنہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ (یہ تو) ہمیشہ سے چلا آنے والا طاقتور جادو ہے
Verse 3 — Surah Al-Qamar 54:3
اور انہوں نے (اب بھی) جھٹلایا اور اپنی خواہشات کے پیچھے چلے اور ہر کام (جس کا وعدہ کیا گیا ہے) مقررّہ وقت پر ہونے والا ہے
Verse 4 — Surah Al-Qamar 54:4
اور بیشک اُن کے پاس (پہلی قوموں کی) ایسی خبریں آچکی ہیں جن میں (کفر و نافرمانی پر بڑی) عبرت و سرزنش ہے
Verse 5 — Surah Al-Qamar 54:5
(یہ قرآن) کامل دانائی و حکمت ہے کیا پھر بھی ڈر سنانے والے کچھ فائدہ نہیں دیتے
Verse 6 — Surah Al-Qamar 54:6
سو آپ اُن سے منہ پھیر لیں، جس دن بلانے والا (فرشتہ) ایک نہایت ناگوار چیز (میدانِ حشر) کی طرف بلائے گا
Verse 7 — Surah Al-Qamar 54:7
اپنی آنکھیں جھکائے ہوئے قبروں سے نکل پڑیں گے گویا وہ پھیلی ہوئی ٹڈیاں ہیں
Verse 8 — Surah Al-Qamar 54:8
پکارنے والے کی طرف دوڑ کر جا رہے ہوں گے، کفّار کہتے ہوں گے: یہ بڑا سخت دِن ہے
Verse 9 — Surah Al-Qamar 54:9
اِن سے پہلے قومِ نوح نے (بھی) جھٹلایا تھا۔ سو انہوں نے ہمارے بندۂ (مُرسَل نُوح علیہ السلام) کی تکذیب کی اور کہا: (یہ) دیوانہ ہے، اور انہیں دھمکیاں دی گئیں
Verse 10 — Surah Al-Qamar 54:10
سو انہوں نے اپنے رب سے دعا کی کہ میں (اپنی قوم کے مظالم سے) عاجز ہوں پس تو انتقام لے
Verse 11 — Surah Al-Qamar 54:11
پھر ہم نے موسلادھار بارش کے ساتھ آسمان کے دروازے کھول دئیے
Verse 12 — Surah Al-Qamar 54:12
اور ہم نے زمین سے چشمے جاری کر دیئے، سو (زمین و آسمان کا) پانی ایک ہی کام کے لئے جمع ہو گیا جو (اُن کی ہلاکت کے لئے) پہلے سے مقرر ہو چکا تھا
Verse 13 — Surah Al-Qamar 54:13
اور ہم نے اُن کو (یعنی نوح علیہ السلام کو) تختوں اور میخوں والی (کشتی) پر سوار کر لیا
Verse 14 — Surah Al-Qamar 54:14
جو ہماری نگاہوں کے سامنے (ہماری حفاظت میں) چلتی تھی، (یہ سب کچھ) اس (ایک) شخص (نوح علیہ السلام) کا بدلہ لینے کی خاطر تھا جس کا انکار کیا گیا تھا
Verse 15 — Surah Al-Qamar 54:15
اور بیشک ہم نے اِس (طوفانِ نوح کے آثار) کو نشانی کے طور پر باقی رکھا تو کیا کوئی سوچنے (اور نصیحت قبول کرنے) والا ہے
Verse 16 — Surah Al-Qamar 54:16
سو میرا عذاب اور میرا ڈرانا کیسا تھا؟
Verse 17 — Surah Al-Qamar 54:17
اور بیشک ہم نے قرآن کو نصیحت کے لئے آسان کر دیا ہے تو کیا کوئی نصیحت قبول کرنے والا ہے
Verse 18 — Surah Al-Qamar 54:18
(قومِ) عاد نے بھی (پیغمبروں کو) جھٹلایا تھا سو (اُن پر) میرا عذاب اور میرا ڈرانا کیسا (عبرت ناک) رہا
Verse 19 — Surah Al-Qamar 54:19
بیشک ہم نے اُن پر نہایت سخت آواز والی تیز آندھی (اُن کے حق میں) دائمی نحوست کے دن میں بھیجی
Verse 20 — Surah Al-Qamar 54:20
جو لوگوں کو (اس طرح) اکھاڑ پھینکتی تھی گویا وہ اکھڑے ہوئے کھجور کے درختوں کے تنے ہیں
Verse 21 — Surah Al-Qamar 54:21
پھر میرا عذاب اور میرا ڈرانا کیسا (عبرت ناک) رہا
Verse 22 — Surah Al-Qamar 54:22
اور بیشک ہم نے قرآن کو نصیحت کے لئے آسان کر دیا ہے سو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے
Verse 23 — Surah Al-Qamar 54:23
(قومِ) ثمود نے بھی ڈرسنانے والے پیغمبروں کو جھٹلایا
Verse 24 — Surah Al-Qamar 54:24
پس وہ کہنے لگے: کیا ایک بشر جو ہم ہی میں سے ہے، ہم اس کی پیروی کریں، تب تو ہم یقیناً گمراہی اور دیوانگی میں ہوں گے
Verse 25 — Surah Al-Qamar 54:25
کیا ہم سب میں سے اسی پر نصیحت (یعنی وحی) اتاری گئی ہے؟ بلکہ وہ بڑا جھوٹا، خود پسند (اور متکبّر) ہے
Verse 26 — Surah Al-Qamar 54:26
انہیں کل (قیامت کے دن) ہی معلوم ہو جائے گا کہ کون بڑا جھوٹا، خود پسند (اور متکبّر) ہے
Verse 27 — Surah Al-Qamar 54:27
بیشک ہم اُن کی آزمائش کے لئے اونٹنی بھیجنے والے ہیں، پس (اے صالح!) اُن (کے انجام) کا انتظار کریں اور صبر جاری رکھیں
Verse 28 — Surah Al-Qamar 54:28
اور انہیں اس بات سے آگاہ کر دیں کہ اُن کے (اور اونٹنی کے) درمیان پانی تقسیم کر دیا گیا ہے، ہر ایک (کو) پانی کا حصّہ اس کی باری پر حاضر کیا جائے گا
Verse 29 — Surah Al-Qamar 54:29
پس انہوں نے (قدار نامی) اپنے ایک ساتھی کو بلایا، اس نے (اونٹنی پر تلوار سے) وار کیا اور کونچیں کاٹ دیں
Verse 30 — Surah Al-Qamar 54:30
پھر میرا عذاب اور میرا ڈرانا کیسا (عبرت ناک) ہوا؟
Verse 31 — Surah Al-Qamar 54:31
بیشک ہم نے اُن پر ایک نہایت خوفناک آواز بھیجی سو وہ باڑ لگانے والے کے بچے ہوئے اور روندے گئے بھوسے کی طرح ہوگئے
Verse 32 — Surah Al-Qamar 54:32
اور بیشک ہم نے قرآن کو نصیحت کے لئے آسان کر دیا ہے تو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے
Verse 33 — Surah Al-Qamar 54:33
قومِ لُوط نے بھی ڈرسنانے والوں کو جھٹلایا
Verse 34 — Surah Al-Qamar 54:34
بیشک ہم نے اُن پر کنکریاں برسانے والی آندھی بھیجی سوائے اولادِ لُوط (علیہ السلام) کے، ہم نے انہیں پچھلی رات (عذاب سے) بچا لیا
Verse 35 — Surah Al-Qamar 54:35
اپنی طرف سے خاص انعام کے ساتھ، اسی طرح ہم اس شخص کو جزا دیا کرتے ہیں جو شکر گزار ہوتا ہے
Verse 36 — Surah Al-Qamar 54:36
اور بیشک لُوط (علیہ السلام) نے انہیں ہماری پکڑ سے ڈرایا تھا پھر اُن لوگوں نے اُن کے ڈرانے میں شک کرتے ہوئے جھٹلایا
Verse 37 — Surah Al-Qamar 54:37
اور بیشک اُن لوگوں نے لُوط (علیہ السلام) سے اُن کے مہمانوں کو چھین لینے کا ارادہ کیا سو ہم نے اُن کی آنکھوں کی ساخت مٹا کر انہیں بے نور کر دیا۔ پھر (اُن سے کہا:) میرے عذاب اور ڈرانے کا مزہ چکھو
Verse 38 — Surah Al-Qamar 54:38
اور بیشک اُن پر صبح سویرے ہی ہمیشہ قائم رہنے والا عذاب آپہنچا
Verse 39 — Surah Al-Qamar 54:39
پھر (اُن سے کہا گیا:) میرے عذاب اور ڈرانے کا مزہ چکھو
Verse 40 — Surah Al-Qamar 54:40
اور بیشک ہم نے قرآن کو نصیحت کے لئے آسان کر دیا ہے تو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے
Verse 41 — Surah Al-Qamar 54:41
اور بیشک قومِ فرعون کے پاس (بھی) ڈر سنانے والے آئے
Verse 42 — Surah Al-Qamar 54:42
انہوں نے ہماری سب نشانیوں کو جھٹلا دیا پھر ہم نے انہیں بڑے غالب بڑی قدرت والے کی پکڑ کی شان کے مطابق پکڑ لیا
Verse 43 — Surah Al-Qamar 54:43
(اے قریشِ مکہ!) کیا تمہارے کافر اُن (اگلے) لوگوں سے بہتر ہیں یا تمہارے لئے (آسمانی) کتابوں میں نجات لکھی ہوئی ہے
Verse 44 — Surah Al-Qamar 54:44
یا یہ (کفّار) کہتے ہیں کہ ہم (نبیِ مکرّم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر) غالب رہنے والی مضبوط جماعت ہیں
Verse 45 — Surah Al-Qamar 54:45
عنقریب یہ جتّھہ (میدانِ بدر میں) شکست کھائے گا اور یہ لوگ پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے
Verse 46 — Surah Al-Qamar 54:46
بلکہ اُن کا (اصل) وعدہ تو قیامت ہے اور قیامت کی گھڑی بہت ہی سخت اور بہت ہی تلخ ہے
Verse 47 — Surah Al-Qamar 54:47
بیشک مجرم لوگ گمراہی اور دیوانگی (یا آگ کی لپیٹ) میں ہیں
Verse 48 — Surah Al-Qamar 54:48
جس دن وہ لوگ اپنے مُنہ کے بل دوزخ میں گھسیٹے جائیں گے (تو اُن سے کہا جائے گا:) آگ میں جلنے کا مزہ چکھو
Verse 49 — Surah Al-Qamar 54:49
بیشک ہم نے ہر چیز کو ایک مقرّرہ اندازے کے مطابق بنایا ہے
Verse 50 — Surah Al-Qamar 54:50
اور ہمارا حکم تو فقط یک بارگی واقع ہو جاتا ہے جیسے آنکھ کا جھپکنا ہے
Verse 51 — Surah Al-Qamar 54:51
اور بیشک ہم نے تمہارے (بہت سے) گروہوں کو ہلاک کر ڈالا، سو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے
Verse 52 — Surah Al-Qamar 54:52
اور جو کچھ (بھی) انہوں نے کیا اعمال ناموں میں (درج) ہے
Verse 53 — Surah Al-Qamar 54:53
اور ہر چھوٹا اور بڑا (عمل) لکھ دیا گیا ہے
Verse 54 — Surah Al-Qamar 54:54
بیشک پرہیزگار جنتوں اور نہروں میں (لطف اندوز) ہوں گے
Verse 55 — Surah Al-Qamar 54:55
پاکیزہ مجالس میں (حقیقی) اقتدار کے مالک بادشاہ کی خاص قربت میں (بیٹھے) ہوں گے