Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 69 - Al-Haqqah
Translation by Muhammad Tahir Ul Qadri — Permalink
Verse 1 — Surah Al-Haqqah 69:1
یقیناً واقع ہونے والی گھڑی
Verse 2 — Surah Al-Haqqah 69:2
کیا چیز ہے یقیناً واقع ہونے والی گھڑی
Verse 3 — Surah Al-Haqqah 69:3
اور آپ کو کس چیز نے خبردار کیا کہ یقیناً واقع ہونے والی (قیامت) کیسی ہے
Verse 4 — Surah Al-Haqqah 69:4
ثمود اور عاد نے (جملہ موجودات کو) باہمی ٹکراؤ سے پاش پاش کر دینے والی (قیامت) کو جھٹلایا تھا
Verse 5 — Surah Al-Haqqah 69:5
پس قومِ ثمود کے لوگ! تو وہ حد سے زیادہ کڑک دار چنگھاڑ والی آواز سے ہلاک کر دئیے گئے
Verse 6 — Surah Al-Haqqah 69:6
اور رہے قومِ عاد کے لوگ! تو وہ (بھی) ایسی تیز آندھی سے ہلاک کر دئیے گئے جو انتہائی سرد نہایت گرج دار تھی
Verse 7 — Surah Al-Haqqah 69:7
اللہ نے اس (آندھی) کو ان پر مسلسل سات راتیں اور آٹھ دن مسلّط رکھا، سو تُو ان لوگوں کو اس (عرصہ) میں (اس طرح) مرے پڑے دیکھتا (تو یوں لگتا) گویا وہ کھجور کے گرے ہوئے درختوں کی کھوکھلی جڑیں ہیں
Verse 8 — Surah Al-Haqqah 69:8
سو تُو کیا ان میں سے کسی کو باقی دیکھتا ہے
Verse 9 — Surah Al-Haqqah 69:9
اور فرعون اور جو اُس سے پہلے تھے اور (قومِ لوط کی) اُلٹی ہوئی بستیوں (کے باشندوں) نے بڑی خطائیں کی تھیں
Verse 10 — Surah Al-Haqqah 69:10
پس انہوں نے (بھی) اپنے رب کے رسول کی نافرمانی کی، سو اللہ نے انہیں نہایت سخت گرفت میں پکڑ لیا
Verse 11 — Surah Al-Haqqah 69:11
بے شک جب (طوفانِ نوح کا) پانی حد سے گزر گیا تو ہم نے تمہیں رواں کشتی میں سوار کر لیا
Verse 12 — Surah Al-Haqqah 69:12
تاکہ ہم اس (واقعہ) کو تمہارے لئے (یادگار) نصیحت بنا دیں اور محفوظ رکھنے والے کان اسے یاد رکھیں
Verse 13 — Surah Al-Haqqah 69:13
پھر جب صور میں ایک مرتبہ پھونک ماری جائے گی
Verse 14 — Surah Al-Haqqah 69:14
اور زمین اور پہاڑ (اپنی جگہوں سے) اٹھا لئے جائیں گے، پھر وہ ایک ہی بار ٹکرا کر ریزہ ریزہ کر دیے جائیں گے
Verse 15 — Surah Al-Haqqah 69:15
سو اُس وقت واقع ہونے والی (قیامت) برپا ہو جائے گی
Verse 16 — Surah Al-Haqqah 69:16
اور (سب) آسمانی کرّے پھٹ جائیں گے اور یہ کائنات (ایک نظام میں مربوط اور حرکت میں رکھنے والی قوت کے ذریعے سیاہ) شگافوں٭ پر مشتمل ہو جائے گیo٭ واھیۃ .... الوَھی: وَھِی، یَھِی، وَھیًا کا معنیٰ ہے: شق فی الادیم والثوب ونحوھما، یقال: وَھِیَ الثوب أی انشَقّ وَ تَخَرّقَ (چمڑے، کپڑے یا اس قسم کی دوسری چیزوں کا پھٹ جانا اور ان میں شگاف ہو جانا۔ اِسی لئے کہا جاتا ہے: کپڑا پھٹ گیا اور اس میں شگاف ہوگیا) .... (المفردات، لسان العرب، قاموس المحیط، المنجد وغیرہ)۔ اسے جدید سائنس نے black holes سے تعبیر کیا ہے
Verse 17 — Surah Al-Haqqah 69:17
اور فرشتے اس کے کناروں پر کھڑے ہوں گے، اور آپ کے رب کے عرش کو اس دن ان کے اوپر آٹھ (فرشتے یا فرشتوں کے طبقات) اٹھائے ہوئے ہوں گے
Verse 18 — Surah Al-Haqqah 69:18
اُس دن تم (حساب کے لئے) پیش کیے جاؤ گے، تمہاری کوئی پوشیدہ بات چھپی نہ رہے گی
Verse 19 — Surah Al-Haqqah 69:19
سو وہ شخص جس کا نامۂ اَعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ (خوشی سے) کہے گا: آؤ میرا نامۂ اَعمال پڑھ لو
Verse 20 — Surah Al-Haqqah 69:20
میں تو یقین رکھتا تھا کہ میں اپنے حساب کو (آسان) پانے والا ہوں
Verse 21 — Surah Al-Haqqah 69:21
سو وہ پسندیدہ زندگی بسر کرے گا
Verse 22 — Surah Al-Haqqah 69:22
بلند و بالا جنت میں
Verse 23 — Surah Al-Haqqah 69:23
جس کے خوشے (پھلوں کی کثرت کے باعث) جھکے ہوئے ہوں گے
Verse 24 — Surah Al-Haqqah 69:24
(اُن سے کہا جائے گا:) خوب لطف اندوزی کے ساتھ کھاؤ اور پیو اُن (اَعمال) کے بدلے جو تم گزشتہ (زندگی کے) اَیام میں آگے بھیج چکے تھے
Verse 25 — Surah Al-Haqqah 69:25
اور وہ شخص جس کا نامۂ اَعمال اس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ کہے گا: ہائے کاش! مجھے میرا نامۂ اَعمال نہ دیا گیا ہوتا
Verse 26 — Surah Al-Haqqah 69:26
اور میں نہ جانتا کہ میرا حساب کیا ہے
Verse 27 — Surah Al-Haqqah 69:27
ہائے کاش! وُہی (موت) کام تمام کر چکی ہوتی
Verse 28 — Surah Al-Haqqah 69:28
(آج) میرا مال مجھ سے (عذاب کو) کچھ بھی دور نہ کر سکا
Verse 29 — Surah Al-Haqqah 69:29
مجھ سے میری قوت و سلطنت (بھی) جاتی رہی
Verse 30 — Surah Al-Haqqah 69:30
(حکم ہوگا:) اسے پکڑ لو اور اسے طوق پہنا دو
Verse 31 — Surah Al-Haqqah 69:31
پھر اسے دوزخ میں جھونک دو
Verse 32 — Surah Al-Haqqah 69:32
پھر ایک زنجیر میں جس کی لمبائی ستر گز ہے اسے جکڑ دو
Verse 33 — Surah Al-Haqqah 69:33
بے شک یہ بڑی عظمت والے اللہ پر ایمان نہیں رکھتا تھا
Verse 34 — Surah Al-Haqqah 69:34
اور نہ محتاج کو کھانا کھلانے پر رغبت دلاتا تھا
Verse 35 — Surah Al-Haqqah 69:35
سو آج کے دن نہ اس کا کوئی گرم جوش دوست ہے
Verse 36 — Surah Al-Haqqah 69:36
اور نہ پیپ کے سوا (اُس کے لئے) کوئی کھانا ہے
Verse 37 — Surah Al-Haqqah 69:37
جسے گنہگاروں کے سوا کوئی نہ کھائے گا
Verse 38 — Surah Al-Haqqah 69:38
سو میں قَسم کھاتا ہوں ان چیزوں کی جنہیں تم دیکھتے ہو
Verse 39 — Surah Al-Haqqah 69:39
اور ان چیزوں کی (بھی) جنہیں تم نہیں دیکھتے
Verse 40 — Surah Al-Haqqah 69:40
بے شک یہ (قرآن) بزرگی و عظمت والے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا (منزّل من اللہ) فرمان ہے، (جسے وہ رسالۃً اور نیابۃً بیان فرماتے ہیں)
Verse 41 — Surah Al-Haqqah 69:41
اور یہ کسی شاعر کا کلام نہیں (کہ اَدبی مہارت سے خود لکھا گیا ہو)، تم بہت ہی کم یقین رکھتے ہو
Verse 42 — Surah Al-Haqqah 69:42
اور نہ (یہ) کسی کاہن کا کلام ہے (کہ فنی اَندازوں سے وضع کیا گیا ہو)، تم بہت ہی کم نصیحت حاصل کرتے ہو
Verse 43 — Surah Al-Haqqah 69:43
(یہ) تمام جہانوں کے رب کی طرف سے نازل شدہ ہے
Verse 44 — Surah Al-Haqqah 69:44
اور اگر وہ ہم پر کوئی (ایک) بات بھی گھڑ کر کہہ دیتے
Verse 45 — Surah Al-Haqqah 69:45
تو یقیناً ہم اُن کو پوری قوت و قدرت کے ساتھ پکڑ لیتے
Verse 46 — Surah Al-Haqqah 69:46
پھر ہم ضرور اُن کی شہ رگ کاٹ دیتے
Verse 47 — Surah Al-Haqqah 69:47
پھر تم میں سے کوئی بھی (ہمیں) اِس سے روکنے والا نہ ہوتا
Verse 48 — Surah Al-Haqqah 69:48
اور پس بلاشبہ یہ (قرآن) پرہیزگاروں کے لئے نصیحت ہے
Verse 49 — Surah Al-Haqqah 69:49
اور یقیناً ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے بعض لوگ (اس کھلی سچائی کو) جھٹلانے والے ہیں
Verse 50 — Surah Al-Haqqah 69:50
اور واقعی یہ کافروں کے لئے (موجبِ) حسرت ہے
Verse 51 — Surah Al-Haqqah 69:51
اور بے شک یہ حق الیقین ہے
Verse 52 — Surah Al-Haqqah 69:52
سو (اے حبیبِ مکرّم!) آپ اپنے عظمت والے رب کے نام کی تسبیح کرتے رہیں