Back to Languages

Urdu - Chapter 74 - Al-Muddaththir

Translation by Muhammad Tahir Ul Qadri — Permalink

Verse 1 — Surah Al-Muddaththir 74:1

اے چادر اوڑھنے والے (حبیب)

Verse 2 — Surah Al-Muddaththir 74:2

اُٹھیں اور (لوگوں کو اللہ کا) ڈر سنائیں

Verse 3 — Surah Al-Muddaththir 74:3

اور اپنے رب کی بڑائی (اور عظمت) بیان فرمائیں

Verse 4 — Surah Al-Muddaththir 74:4

اور اپنے (ظاہر و باطن کے) لباس (پہلے کی طرح ہمیشہ) پاک رکھیں

Verse 5 — Surah Al-Muddaththir 74:5

اور (حسبِ سابق گناہوں اور) بتوں سے الگ رہیں

Verse 6 — Surah Al-Muddaththir 74:6

اور (اس غرض سے کسی پر) احسان نہ کریں کہ اس سے زیادہ کے طالب ہوں

Verse 7 — Surah Al-Muddaththir 74:7

اور آپ اپنے رب کے لئے صبر کیا کریں

Verse 8 — Surah Al-Muddaththir 74:8

پھر جب (دوبارہ) صور میں پھونک ماری جائے گی

Verse 9 — Surah Al-Muddaththir 74:9

سو وہ دن (یعنی روزِ قیامت) بڑا ہی سخت دن ہوگا

Verse 10 — Surah Al-Muddaththir 74:10

کافروں پر ہرگز آسان نہ ہوگا

Verse 11 — Surah Al-Muddaththir 74:11

آپ مجھے اور اس شخص کو جسے میں نے اکیلا پیدا کیا (اِنتقام لینے کے لئے) چھوڑ دیں

Verse 12 — Surah Al-Muddaththir 74:12

اور میں نے اسے بہت وسیع مال مہیا کیا تھا

Verse 13 — Surah Al-Muddaththir 74:13

اور (اس کے سامنے) حاضر رہنے والے بیٹے (دئیے) تھے

Verse 14 — Surah Al-Muddaththir 74:14

اور میں نے اسے (سامانِ عیش و عشرت میں) خوب وُسعت دی تھی

Verse 15 — Surah Al-Muddaththir 74:15

پھر (بھی) وہ حرص رکھتا ہے کہ میں اور زیادہ کروں

Verse 16 — Surah Al-Muddaththir 74:16

ہرگز (ایسا) نہ ہوگا، بے شک وہ ہماری آیتوں کا دشمن رہا ہے

Verse 17 — Surah Al-Muddaththir 74:17

عنقریب میں اسے سخت مشقت (کے عذاب) کی تکلیف دوں گا

Verse 18 — Surah Al-Muddaththir 74:18

بے شک اس نے سوچ بچار کی اور ایک سازش وضع کرلی

Verse 19 — Surah Al-Muddaththir 74:19

بس اس پر (اللہ کی) مار (یعنی لعنت) ہو، اس نے کیسی سازش تیار کی

Verse 20 — Surah Al-Muddaththir 74:20

اس پر پھر (اللہ کی) مار (یعنی لعنت) ہو، اس نے (یہ) کیسی سازش کی

Verse 21 — Surah Al-Muddaththir 74:21

پھر اس نے (اپنی تجویز پر دوبارہ) غور کیا

Verse 22 — Surah Al-Muddaththir 74:22

پھر تیوری چڑھائی اور منہ بگاڑا

Verse 23 — Surah Al-Muddaththir 74:23

پھر (حق سے) پیٹھ پھیر لی اور تکبّر کیا

Verse 24 — Surah Al-Muddaththir 74:24

پھر کہنے لگا کہ یہ (قرآن) جادو کے سوا کچھ نہیں جو (اگلے جادوگروں سے) نقل ہوتا چلا آرہا ہے

Verse 25 — Surah Al-Muddaththir 74:25

یہ (قرآن) بجز اِنسان کے کلام کے (اور کچھ) نہیں

Verse 26 — Surah Al-Muddaththir 74:26

میں عنقریب اسے دوزخ میں جھونک دوں گا

Verse 27 — Surah Al-Muddaththir 74:27

اور آپ کو کس نے بتایا ہے کہ سَقَر کیا ہے

Verse 28 — Surah Al-Muddaththir 74:28

وہ (ایسی آگ ہے جو) نہ باقی رکھتی ہے اور نہ چھوڑتی ہے

Verse 29 — Surah Al-Muddaththir 74:29

(وہ) جسمانی کھال کو جھلسا کر سیاہ کر دینے والی ہے

Verse 30 — Surah Al-Muddaththir 74:30

اس پر اُنیس (19 فرشتے داروغے مقرر) ہیں

Verse 31 — Surah Al-Muddaththir 74:31

اور ہم نے دوزخ کے داروغے صرف فرشتے ہی مقرر کئے ہیں اور ہم نے ان کی گنتی کافروں کے لئے محض آزمائش کے طور پر مقرر کی ہے تاکہ اہلِ کتاب یقین کر لیں (کہ قرآن اور نبوتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حق ہے کیونکہ ان کی کتب میں بھی یہی تعداد بیان کی گئی تھی) اور اہلِ ایمان کا ایمان (اس تصدیق سے) مزید بڑھ جائے، اور اہلِ کتاب اور مومنین (اس کی حقانیت میں) شک نہ کر سکیں، اور تاکہ وہ لوگ جن کے دلوں میں (نفاق کی) بیماری ہے اور کفار یہ کہیں کہ اس (تعداد کی) مثال سے اللہ کی مراد کیا ہے؟ اسی طرح اللہ (ایک ہی بات سے) جسے چاہتا ہے گمراہ ٹھہراتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت فرماتا ہے، اور آپ کے رب کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا، اور یہ (دوزخ کا بیان) اِنسان کی نصیحت کے لئے ہی ہے

Verse 32 — Surah Al-Muddaththir 74:32

ہاں، چاند کی قَسم (جس کا گھٹنا، بڑھنا اور غائب ہو جانا گواہی ہے)

Verse 33 — Surah Al-Muddaththir 74:33

اور رات کی قَسم جب وہ پیٹھ پھیر کر رخصت ہونے لگے

Verse 34 — Surah Al-Muddaththir 74:34

اور صبح کی قَسم جب وہ روشن ہو جائے

Verse 35 — Surah Al-Muddaththir 74:35

بے شک یہ (دوزخ) بہت بڑی آفتوں میں سے ایک ہے

Verse 36 — Surah Al-Muddaththir 74:36

انسان کو ڈرانے والی ہے

Verse 37 — Surah Al-Muddaththir 74:37

(یعنی) اس شخص کے لئے جو تم میں سے (نیکی میں) آگے بڑھنا چاہے یا جو (بدی میں پھنس کر) پیچھے رہ جائے

Verse 38 — Surah Al-Muddaththir 74:38

ہر شخص اُن (اَعمال) کے بدلے جو اُس نے کما رکھے ہیں گروی ہے

Verse 39 — Surah Al-Muddaththir 74:39

سوائے دائیں جانب والوں کے

Verse 40 — Surah Al-Muddaththir 74:40

(وہ) باغات میں ہوں گے، اور آپس میں پوچھتے ہوں گے

Verse 41 — Surah Al-Muddaththir 74:41

مجرموں کے بارے میں

Verse 42 — Surah Al-Muddaththir 74:42

(اور کہیں گے:) تمہیں کیا چیز دوزخ میں لے گئی

Verse 43 — Surah Al-Muddaththir 74:43

وہ کہیں گے: ہم نماز پڑھنے والوں میں نہ تھے

Verse 44 — Surah Al-Muddaththir 74:44

اور ہم محتاجوں کو کھانا نہیں کھلاتے تھے

Verse 45 — Surah Al-Muddaththir 74:45

اور بیہودہ مشاغل والوں کے ساتھ (مل کر) ہم بھی بیہودہ مشغلوں میں پڑے رہتے تھے

Verse 46 — Surah Al-Muddaththir 74:46

اور ہم روزِ جزا کو جھٹلایا کرتے تھے

Verse 47 — Surah Al-Muddaththir 74:47

یہاں تک کہ ہم پر جس کا آنا یقینی تھا (وہ موت) آپہنچی

Verse 48 — Surah Al-Muddaththir 74:48

سو (اب) شفاعت کرنے والوں کی شفاعت انہیں کوئی نفع نہیں پہنچائے گی

Verse 49 — Surah Al-Muddaththir 74:49

تو ان (کفّار) کو کیا ہوگیا ہے کہ (پھر بھی) نصیحت سے رُوگردانی کئے ہوئے ہیں

Verse 50 — Surah Al-Muddaththir 74:50

گویا وہ بِدکے ہوئے (وحشی) گدھے ہیں

Verse 51 — Surah Al-Muddaththir 74:51

جو شیر سے بھاگ کھڑے ہوئے ہیں

Verse 52 — Surah Al-Muddaththir 74:52

بلکہ ان میں سے ہر ایک شخص یہ چاہتا ہے کہ اُسے (براہِ راست) کھلے ہوئے (آسمانی) صحیفے دے دئیے جائیں

Verse 53 — Surah Al-Muddaththir 74:53

ایسا ہرگز ممکن نہیں، بلکہ (حقیقت یہ ہے کہ) وہ لوگ آخرت سے ڈرتے ہی نہیں

Verse 54 — Surah Al-Muddaththir 74:54

کچھ شک نہیں کہ یہ (قرآن) نصیحت ہے

Verse 55 — Surah Al-Muddaththir 74:55

پس جو چاہے اِسے یاد رکھے

Verse 56 — Surah Al-Muddaththir 74:56

اور یہ لوگ (اِسے) یاد نہیں رکھیں گے مگر جب اللہ چاہے گا، وُہی تقوٰی (و پرہیزگاری) کا مستحق ہے اور مغفرت کا مالک ہے