Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 75 - Al-Qiyamah
Translation by Muhammad Tahir Ul Qadri — Permalink
Verse 1 — Surah Al-Qiyamah 75:1
میں قسم کھاتا ہوں روزِ قیامت کی
Verse 2 — Surah Al-Qiyamah 75:2
اور میں قسم کھاتا ہوں (برائیوں پر) ملامت کرنے والے نفس کی
Verse 3 — Surah Al-Qiyamah 75:3
کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اُس کی ہڈیوں کو (جو مرنے کے بعد ریزہ ریزہ ہو کر بکھر جائیں گی) ہرگز اِکٹھا نہ کریں گے
Verse 4 — Surah Al-Qiyamah 75:4
کیوں نہیں! ہم تو اس بات پر بھی قادر ہیں کہ اُس کی اُنگلیوں کے ایک ایک جوڑ اور پوروں تک کو درست کر دیں
Verse 5 — Surah Al-Qiyamah 75:5
بلکہ انسان یہ چاہتا ہے کہ اپنے آگے (کی زندگی میں) بھی گناہ کرتا رہے
Verse 6 — Surah Al-Qiyamah 75:6
وہ (بہ اَندازِ تمسخر) پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب ہوگا
Verse 7 — Surah Al-Qiyamah 75:7
پھر جب آنکھیں چوندھیا جائیں گی
Verse 8 — Surah Al-Qiyamah 75:8
اور چاند (اپنی) روشنی کھو دے گا
Verse 9 — Surah Al-Qiyamah 75:9
اور سورج اور چاند اِکٹھے (بے نور) ہو جائیں گے
Verse 10 — Surah Al-Qiyamah 75:10
اُس وقت انسان پکار اٹھے گا کہ بھاگ جانے کا ٹھکانا کہاں ہے
Verse 11 — Surah Al-Qiyamah 75:11
ہرگز نہیں! کوئی جائے پناہ نہیں ہے
Verse 12 — Surah Al-Qiyamah 75:12
اُس دن آپ کے رب ہی کے پاس قرارگاہ ہوگی
Verse 13 — Surah Al-Qiyamah 75:13
اُس دن اِنسان اُن (اَعمال) سے خبردار کیا جائے گا جو اُس نے آگے بھیجے تھے اور جو (اَثرات اپنی موت کے بعد) پیچھے چھوڑے تھے
Verse 14 — Surah Al-Qiyamah 75:14
بلکہ اِنسان اپنے (اَحوالِ) نفس پر (خود ہی) آگاہ ہوگا
Verse 15 — Surah Al-Qiyamah 75:15
اگرچہ وہ اپنے تمام عذر پیش کرے گا
Verse 16 — Surah Al-Qiyamah 75:16
(اے حبیب!) آپ (قرآن کو یاد کرنے کی) جلدی میں (نزولِ وحی کے ساتھ) اپنی زبان کو حرکت نہ دیا کریں
Verse 17 — Surah Al-Qiyamah 75:17
بے شک اسے (آپ کے سینہ میں) جمع کرنا اور اسے (آپ کی زبان سے) پڑھانا ہمارا ذِمّہ ہے
Verse 18 — Surah Al-Qiyamah 75:18
پھر جب ہم اسے (زبانِ جبریل سے) پڑھ چکیں تو آپ اس پڑھے ہوئے کی پیروی کیا کریں
Verse 19 — Surah Al-Qiyamah 75:19
پھر بے شک اس (کے معانی) کا کھول کر بیان کرنا ہمارا ہی ذِمّہ ہے
Verse 20 — Surah Al-Qiyamah 75:20
حقیقت یہ ہے (اے کفّار!) تم جلد ملنے والی (دنیا) کو محبوب رکھتے ہو
Verse 21 — Surah Al-Qiyamah 75:21
اور تم آخرت کو چھوڑے ہوئے ہو
Verse 22 — Surah Al-Qiyamah 75:22
بہت سے چہرے اُس دن شگفتہ و تروتازہ ہوں گے
Verse 23 — Surah Al-Qiyamah 75:23
اور (بلا حجاب) اپنے رب (کے حسن و جمال) کو تک رہے ہوں گے
Verse 24 — Surah Al-Qiyamah 75:24
اور کتنے ہی چہرے اُس دن بگڑی ہوئی حالت میں (مایوس اور سیاہ) ہوں گے
Verse 25 — Surah Al-Qiyamah 75:25
یہ گمان کرتے ہوں گے کہ اُن کے ساتھ ایسی سختی کی جائے گی جو اُن کی کمر توڑ دے گی
Verse 26 — Surah Al-Qiyamah 75:26
نہیں نہیں، جب جان گلے تک پہنچ جائے
Verse 27 — Surah Al-Qiyamah 75:27
اور کہا جا رہا ہو کہ (اِس وقت) کون ہے جھاڑ پھونک سے علاج کرنے والا (جس سے شفایابی کرائیں)
Verse 28 — Surah Al-Qiyamah 75:28
اور (جان دینے والا) سمجھ لے کہ (اب سب سے) جدائی ہے
Verse 29 — Surah Al-Qiyamah 75:29
اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹنے لگے
Verse 30 — Surah Al-Qiyamah 75:30
تو اس دن آپ کے رب کی طرف جانا ہوتا ہے
Verse 31 — Surah Al-Qiyamah 75:31
تو (کتنی بد نصیبی ہے کہ) اس نے نہ (رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی باتوں کی) تصدیق کی نہ نماز پڑھی
Verse 32 — Surah Al-Qiyamah 75:32
بلکہ وہ جھٹلاتا رہا اور رُوگردانی کرتا رہا
Verse 33 — Surah Al-Qiyamah 75:33
پھر اپنے اہلِ خانہ کی طرف اکڑ کر چل دیا
Verse 34 — Surah Al-Qiyamah 75:34
تمہارے لئے (مرتے وقت) تباہی ہے، پھر (قبر میں) تباہی ہے
Verse 35 — Surah Al-Qiyamah 75:35
پھر تمہارے لئے (روزِ قیامت) ہلاکت ہے، پھر (دوزخ کی) ہلاکت ہے
Verse 36 — Surah Al-Qiyamah 75:36
کیا اِنسان یہ خیال کرتا ہے کہ اُسے بے کار (بغیر حساب و کتاب کے) چھوڑ دیا جائے گا
Verse 37 — Surah Al-Qiyamah 75:37
کیا وہ (اپنی اِبتداء میں) منی کا ایک قطرہ نہ تھا جو (عورت کے رحم میں) ٹپکا دیا جاتا ہے
Verse 38 — Surah Al-Qiyamah 75:38
پھر وہ (رحم میں جال کی طرح جما ہوا) ایک معلّق وجود بن گیا، پھر اُس نے (تمام جسمانی اَعضاء کی اِبتدائی شکل کو اس وجود میں) پیدا فرمایا، پھر اس نے (انہیں) درست کیا
Verse 39 — Surah Al-Qiyamah 75:39
پھر یہ کہ اس نے اسی نطفہ ہی کے ذریعہ دو قِسمیں بنائیں: مرد اور عورت
Verse 40 — Surah Al-Qiyamah 75:40
تو کیا وہ اس بات پر قادر نہیں کہ مُردوں کو پھر سے زندہ کر دے