Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 81 - At-Takwir
Translation by Muhammad Tahir Ul Qadri — Permalink
Verse 1 — Surah At-Takwir 81:1
جب سورج لپیٹ کر بے نور کر دیا جائے گا
Verse 2 — Surah At-Takwir 81:2
اور جب ستارے (اپنی کہکشاؤں سے) گر پڑیں گے
Verse 3 — Surah At-Takwir 81:3
اور جب پہاڑ (غبار بنا کر فضا میں) چلا دیئے جائیں گے
Verse 4 — Surah At-Takwir 81:4
اور جب حاملہ اونٹنیاں بے کار چھوٹی پھریں گی (کوئی ان کا خبر گیر نہ ہوگا)
Verse 5 — Surah At-Takwir 81:5
اور جب وحشی جانور (خوف کے مارے) جمع کر دیئے جائیں گے
Verse 6 — Surah At-Takwir 81:6
جب سمندر اور دریا (سب) ابھار دیئے جائیں گے
Verse 7 — Surah At-Takwir 81:7
اور جب روحیں (بدنوں سے) ملا دی جائیں گی
Verse 8 — Surah At-Takwir 81:8
اور جب زندہ دفن کی ہوئی لڑکی سے پوچھا جائے گا
Verse 9 — Surah At-Takwir 81:9
کہ وہ کس گناہ کے باعث قتل کی گئی تھی
Verse 10 — Surah At-Takwir 81:10
اور جب اَعمال نامے کھول دیئے جائیں گے
Verse 11 — Surah At-Takwir 81:11
اور جب سماوی طبقات کو پھاڑ کر اپنی جگہوں سے ہٹا دیا جائے گا
Verse 12 — Surah At-Takwir 81:12
اور جب دوزخ (کی آگ) بھڑکائی جائے گی
Verse 13 — Surah At-Takwir 81:13
اور جب جنت قریب کر دی جائے گی
Verse 14 — Surah At-Takwir 81:14
ہر شخص جان لے گا جو کچھ اس نے حاضر کیا ہے
Verse 15 — Surah At-Takwir 81:15
تو میں قَسم کھاتا ہوں ان (آسمانی کرّوں) کی جو (ظاہر ہونے کے بعد) پیچھے ہٹ جاتے ہیں
Verse 16 — Surah At-Takwir 81:16
جو بلا روک ٹوک چلتے رہتے ہیں (پھر ظاہر ہو کر) چھپ جاتے ہیں
Verse 17 — Surah At-Takwir 81:17
اور رات کی قَسم جب اس کی تاریکی جانے لگے
Verse 18 — Surah At-Takwir 81:18
اور صبح کی قَسم جب اس کی روشنی آنے لگے
Verse 19 — Surah At-Takwir 81:19
بیشک یہ (قرآن) بڑی عزت و بزرگی والے رسول کا (پڑھا ہوا) کلام ہے
Verse 20 — Surah At-Takwir 81:20
جو (دعوتِ حق، تبلیغِ رسالت اور روحانی استعداد میں) قوت و ہمت والے ہیں (اور) مالکِ عرش کے حضور بڑی قدر و منزلت (اور جاہ و عظمت) والے ہیں
Verse 21 — Surah At-Takwir 81:21
(تمام جہانوں کے لئے) واجب الاطاعت ہیں (کیونکہ ان کی اطاعت ہی اللہ کی اطاعت ہے)، امانت دار ہیں (وحی اور زمین و آسمان کے سب اُلوہی رازوں کے حامل ہیں)
Verse 22 — Surah At-Takwir 81:22
اور (اے لوگو!) یہ تمہیں اپنی صحبت سے نوازنے والے (محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دیوانے نہیں ہیں (جو فرماتے ہیں وہ حق ہوتا ہے)
Verse 23 — Surah At-Takwir 81:23
اور بیشک انہوں نے اس (مالکِ عرش کے حُسنِ مطلق) کو (لامکاں کے) روشن کنارے پر دیکھا ہے٭o٭ یہ ترجمہ حضرت عبد اللہ بن عباس، انس بن مالک، عکرمہ، ابو سلمہ، ضحّاک، ابو العالیہ، حسن، کعب الاحبار، شریک بن عبد اللہ اور شعبی و غیرھم رضی اللہ عنھم کے اَقوال پر کیا گیا ہے جنہیں بخاری، مسلم، ترمذی، ابن جریر، بغوی اور کئی ائمہ حدیث نے روایت کیا ہے اور کثیر ائمہ تفسیر نے بھی اسے اختیار کیا ہے
Verse 24 — Surah At-Takwir 81:24
اور وہ (یعنی نبئ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غیب (کے بتانے) پر بالکل بخیل نہیں ہیں (مالکِ عرش نے ان کے لئے کوئی کمی نہیں چھوڑی)
Verse 25 — Surah At-Takwir 81:25
اور وہ (قرآن) ہرگز کسی شیطان مردود کا کلام نہیں ہے
Verse 26 — Surah At-Takwir 81:26
پھر (اے بدبختو!) تم (اتنے بڑے خزانے کو چھوڑ کر) کدھر چلے جا رہے ہو
Verse 27 — Surah At-Takwir 81:27
یہ (قرآن) تو تمام جہانوں کے لئے (صحیفۂ) نصیحت ہے
Verse 28 — Surah At-Takwir 81:28
تم میں سے ہر اس شخص کے لئے (اس چشمہ سے ہدایت میسر آسکتی ہے) جو سیدھی راہ چلنا چاہے
Verse 29 — Surah At-Takwir 81:29
اور تم وہی کچھ چاہ سکتے ہو جو اللہ چاہے جو تمام جہانوں کا رب ہے