Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 83 - Al-Mutaffifin
Translation by Muhammad Tahir Ul Qadri — Permalink
Verse 1 — Surah Al-Mutaffifin 83:1
بربادی ہے ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے لئے
Verse 2 — Surah Al-Mutaffifin 83:2
یہ لوگ جب (دوسرے) لوگوں سے ناپ لیتے ہیں تو (ان سے) پورا لیتے ہیں
Verse 3 — Surah Al-Mutaffifin 83:3
اور جب انہیں (خود) ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو گھٹا کر دیتے ہیں
Verse 4 — Surah Al-Mutaffifin 83:4
کیا یہ لوگ اس بات کا یقین نہیں رکھتے کہ وہ (مرنے کے بعد دوبارہ) اٹھائے جائیں گے
Verse 5 — Surah Al-Mutaffifin 83:5
ایک بڑے سخت دن کے لئے
Verse 6 — Surah Al-Mutaffifin 83:6
جس دن سب لوگ تمام جہانوں کے رب کے حضور کھڑے ہوں گے
Verse 7 — Surah Al-Mutaffifin 83:7
یہ حق ہے کہ بدکرداروں کا نامۂ اعمال سجین (یعنی دیوان خانۂ جہنم) میں ہے
Verse 8 — Surah Al-Mutaffifin 83:8
اور آپ نے کیا جانا کہ سجین کیا ہے
Verse 9 — Surah Al-Mutaffifin 83:9
(یہ قید خانۂ دوزخ میں اس بڑے دیوان کے اندر) لکھی ہوئی (ایک) کتاب ہے (جس میں ہر جہنمی کا نام اور اس کے اعمال درج ہیں)
Verse 10 — Surah Al-Mutaffifin 83:10
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے تباہی ہوگی
Verse 11 — Surah Al-Mutaffifin 83:11
جو لوگ روزِ جزا کو جھٹلاتے ہیں
Verse 12 — Surah Al-Mutaffifin 83:12
اور اسے کوئی نہیں جھٹلاتا سوائے ہر اس شخص کے جو سرکش و گنہگار ہے
Verse 13 — Surah Al-Mutaffifin 83:13
جب اس پر ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتا (یا سمجھتا) ہے کہ (یہ تو) اگلے لوگوں کی کہانیاں ہیں
Verse 14 — Surah Al-Mutaffifin 83:14
(ایسا) ہرگز نہیں بلکہ (حقیقت یہ ہے کہ) ان کے دلوں پر ان اَعمالِ (بد) کا زنگ چڑھ گیا ہے جو وہ کمایا کرتے تھے (اس لیے آیتیں ان کے دل پر اثر نہیں کرتیں)
Verse 15 — Surah Al-Mutaffifin 83:15
حق یہ ہے کہ بیشک اس دن انہیں اپنے ر ب کے دیدار سے (محروم کرنے کے لئے) پسِ پردہ کر دیا جائے گا
Verse 16 — Surah Al-Mutaffifin 83:16
پھر وہ دوزخ میں جھونک دیئے جائیں گے
Verse 17 — Surah Al-Mutaffifin 83:17
پھر ان سے کہا جائے گا: یہ وہ (عذابِ جہنم) ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے
Verse 18 — Surah Al-Mutaffifin 83:18
یہ (بھی) حق ہے کہ بیشک نیکوکاروں کا نوشتہ اعمال علّیّین (یعنی دیوان خانۂ جنت) میں ہے
Verse 19 — Surah Al-Mutaffifin 83:19
اور آپ نے کیا جانا کہ علّیّین کیا ہے
Verse 20 — Surah Al-Mutaffifin 83:20
(یہ جنت کے اعلیٰ درجہ میں اس بڑے دیوان کے اندر) لکھی ہوئی (ایک) کتاب ہے (جس میں ان جنتیوں کے نام اور اَعمال درج ہیں جنہیں اعلیٰ مقامات دئیے جائیں گے)
Verse 21 — Surah Al-Mutaffifin 83:21
اس جگہ (اللہ کے) مقرب فرشتے حاضر رہتے ہیں
Verse 22 — Surah Al-Mutaffifin 83:22
بیشک نیکوکار (راحت و مسرت سے) نعمتوں والی جنت میں ہوں گے
Verse 23 — Surah Al-Mutaffifin 83:23
تختوں پر بیٹھے نظارے کر رہے ہوں گے
Verse 24 — Surah Al-Mutaffifin 83:24
آپ ان کے چہروں سے ہی نعمت و راحت کی رونق اور شگفتگی معلوم کر لیں گے
Verse 25 — Surah Al-Mutaffifin 83:25
انہیں سر بہ مہر بڑی لذیذ شرابِ طہور پلائی جائے گی
Verse 26 — Surah Al-Mutaffifin 83:26
اس کی مُہر کستوری کی ہوگی، اور (یہی وہ شراب ہے) جس کے حصول میں شائقین کو جلد کوشش کر کے سبقت لینی چاہیے (کوئی شرابِ نعمت کا طالب و شائق ہے، کوئی شرابِ قربت کا اور کوئی شرابِ دیدار کا۔ ہر کسی کو اس کے شوق کے مطابق پلائی جائے گی)
Verse 27 — Surah Al-Mutaffifin 83:27
اور اس (شراب) میں آبِ تسنیم کی آمیزش ہوگی
Verse 28 — Surah Al-Mutaffifin 83:28
(یہ تسنیم) ایک چشمہ ہے جہاں سے صرف اہلِ قربت پیتے ہیں
Verse 29 — Surah Al-Mutaffifin 83:29
بیشک مجرم لوگ ایمان والوں کا (دنیا میں) مذاق اڑایا کرتے تھے
Verse 30 — Surah Al-Mutaffifin 83:30
اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو آپس میں آنکھوں سے اشارہ بازی کرتے تھے
Verse 31 — Surah Al-Mutaffifin 83:31
اور جب اپنے گھر والوں کی طرف لوٹتے تو (مومنوں کی تنگ دستی اور اپنی خوش حالی کا موازنہ کر کے) اِتراتے اور دل لگی کرتے ہوئے پلٹتے تھے
Verse 32 — Surah Al-Mutaffifin 83:32
اور جب یہ (مغرور لوگ) ان (کمزور حال مومنوں) کو دیکھتے تو کہتے: یقیناً یہ لوگ راہ سے بھٹک گئے ہیں (یعنی یہ دنیا گنوا بیٹھے ہیں اور آخرت تو ہے ہی فقط افسانہ)
Verse 33 — Surah Al-Mutaffifin 83:33
حالانکہ وہ ان (کے حال) پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے
Verse 34 — Surah Al-Mutaffifin 83:34
پس آج (دیکھو) اہلِ ایمان کافروں پر ہنس رہے ہیں
Verse 35 — Surah Al-Mutaffifin 83:35
سجے ہوئے تختوں پر بیٹھے (اپنی خوش حالی اور کافروں کی بدحالی کا) نظارہ کر رہے ہیں
Verse 36 — Surah Al-Mutaffifin 83:36
سو کیا کافروں کو اس (مذاق) کا پورا بدلہ دے دیا گیا جو وہ (مسلمانوں سے) کیا کرتے تھے