Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 84 - Al-Inshiqaq
Translation by Muhammad Tahir Ul Qadri — Permalink
Verse 1 — Surah Al-Inshiqaq 84:1
جب (سب) آسمانی کرّے پھٹ جائیں گے
Verse 2 — Surah Al-Inshiqaq 84:2
اور اپنے رب کا حکمِ (اِنشقاق) بجا لائیں گے اور (یہی تعمیلِ اَمر) اُس کے لائق ہے
Verse 3 — Surah Al-Inshiqaq 84:3
اور جب زمین (ریزہ ریزہ کر کے) پھیلا دی جائے گی
Verse 4 — Surah Al-Inshiqaq 84:4
اور جو کچھ اس کے اندر ہے وہ اسے نکال باہر پھینکے گی اور خالی ہو جائے گی
Verse 5 — Surah Al-Inshiqaq 84:5
اور (وہ بھی) اپنے رب کا حکمِ (اِنشقاق) بجا لائے گی اور (یہی اِطاعت) اُس کے لائق ہے
Verse 6 — Surah Al-Inshiqaq 84:6
اے انسان! تو اپنے رب تک پہنچنے میں سخت مشقتیں برداشت کرتا ہے بالآخر تجھے اسی سے جا ملنا ہے
Verse 7 — Surah Al-Inshiqaq 84:7
پس جس شخص کا نامۂ اعمال اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا
Verse 8 — Surah Al-Inshiqaq 84:8
تو عنقریب اس سے آسان سا حساب لیا جائے گا
Verse 9 — Surah Al-Inshiqaq 84:9
اور وہ اپنے اہلِ خانہ کی طرف مسرور و شاداں پلٹے گا
Verse 10 — Surah Al-Inshiqaq 84:10
اور البتہ وہ شخص جس کا نامۂ اعمال اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا
Verse 11 — Surah Al-Inshiqaq 84:11
تو وہ عنقریب موت کو پکارے گا
Verse 12 — Surah Al-Inshiqaq 84:12
اور وہ دوزخ کی بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہوگا
Verse 13 — Surah Al-Inshiqaq 84:13
بیشک وہ (دنیا میں) اپنے اہلِ خانہ میں خوش و خرم رہتا تھا
Verse 14 — Surah Al-Inshiqaq 84:14
بیشک اس نے یہ گمان کر لیا تھا کہ وہ حساب کے لئے (اللہ کے پاس) ہرگز لوٹ کر نہ جائے گا
Verse 15 — Surah Al-Inshiqaq 84:15
کیوں نہیں! بیشک اس کا رب اس کو خوب دیکھنے والا ہے
Verse 16 — Surah Al-Inshiqaq 84:16
سو مجھے قَسم ہے شفق (یعنی شام کی سرخی یا اس کے بعد کے اُجالے) کی
Verse 17 — Surah Al-Inshiqaq 84:17
اور رات کی اور ان چیزوں کی جنہیں وہ (اپنے دامن میں) سمیٹ لیتی ہے
Verse 18 — Surah Al-Inshiqaq 84:18
اور چاند کی جب وہ پورا دکھائی دیتا ہے
Verse 19 — Surah Al-Inshiqaq 84:19
تم یقیناً طبق در طبق ضرور سواری کرتے ہوئے جاؤ گے
Verse 20 — Surah Al-Inshiqaq 84:20
تو انہیں کیا ہو گیا ہے کہ (قرآنی پیشین گوئی کی صداقت دیکھ کر بھی) ایمان نہیں لاتے
Verse 21 — Surah Al-Inshiqaq 84:21
اور جب ان پر قرآن پڑھا جاتا ہے تو (اللہ کے حضور) سجدہ ریز نہیں ہوتے
Verse 22 — Surah Al-Inshiqaq 84:22
بلکہ کافر لوگ (اسے مزید) جھٹلا رہے ہیں
Verse 23 — Surah Al-Inshiqaq 84:23
اور اللہ (کفر و عداوت کے اس سامان کو) خوب جانتا ہے جو وہ جمع کر رہے ہیں
Verse 24 — Surah Al-Inshiqaq 84:24
سو آپ انہیں دردناک عذاب کی بشارت دے دیں
Verse 25 — Surah Al-Inshiqaq 84:25
مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے ہیں ان کے لئے غیر منقطع (دائمی) ثواب ہے