Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 86 - At-Tariq
Translation by Muhammad Tahir Ul Qadri — Permalink
Verse 1 — Surah At-Tariq 86:1
آسمان (کی فضائے بسیط اور خلائے عظیم) کی قَسم اور رات کو (نظر) آنے والے کی قَسم
Verse 2 — Surah At-Tariq 86:2
اور آپ کو کیا معلوم کہ رات کو (نظر) آنے والا کیا ہے
Verse 3 — Surah At-Tariq 86:3
(اس سے مراد) ہر وہ آسمانی کرّہ ہے (خواہ وہ ستارہ ہو یا سیارہ یا اَجرامِ سماوی کا کوئی اور کرّہ) جو چمک کر (فضا کو) روشن کر دیتا ہے٭o٭ النجم الثاقب سے مراد ذاتِ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی ہے، جس نے سراجاً منیراً کی شان کے ساتھ آسمانِ رسالت پر چمک کر ظلمت بھری کائنات کو نورِ ایمان سے روشن کر دیا ہے۔ (الشفاء)
Verse 4 — Surah At-Tariq 86:4
کوئی شخص ایسا نہیں جس پر ایک نگہبان (مقرر) نہیں ہے
Verse 5 — Surah At-Tariq 86:5
پس انسان کو غور (و تحقیق) کرنا چاہیے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے
Verse 6 — Surah At-Tariq 86:6
وہ قوت سے اچھلنے والے پانی (یعنی قوی اور متحرک مادۂ تولید) میں سے پیدا کیا گیا ہے
Verse 7 — Surah At-Tariq 86:7
جو پیٹھ اور کولہے کی ہڈیوں کے درمیان (پیڑو کے حلقہ میں) سے گزر کر باہر نکلتا ہے
Verse 8 — Surah At-Tariq 86:8
بیشک وہ اس (زندگی) کو پھر واپس لانے پر بھی قادر ہے
Verse 9 — Surah At-Tariq 86:9
جس دن سب راز ظاہر کر دیے جائیں گے
Verse 10 — Surah At-Tariq 86:10
پھر انسان کے پاس نہ (خود) کوئی قوت ہوگی اور نہ کوئی (اس کا) مددگار ہوگا
Verse 11 — Surah At-Tariq 86:11
اس آسمانی کائنات کی قَسم جو پھر اپنی ابتدائی حالت میں پلٹ جانے والی ہے
Verse 12 — Surah At-Tariq 86:12
اس زمین کی قَسم جو پھٹ (کر ریزہ ریزہ ہو) جانے والی ہے
Verse 13 — Surah At-Tariq 86:13
بیشک یہ فیصلہ کن (قطعی) فرمان ہے
Verse 14 — Surah At-Tariq 86:14
اور یہ ہنسی کی بات نہیں ہے
Verse 15 — Surah At-Tariq 86:15
بیشک وہ (کافر) پُر فریب تدبیروں میں لگے ہوئے ہیں
Verse 16 — Surah At-Tariq 86:16
اور میں اپنی تدبیر فرما رہا ہوں
Verse 17 — Surah At-Tariq 86:17
پس آپ کافروں کو (ذرا) مہلت دے دیجئے، (زیادہ نہیں بس) انہیں تھوڑی سی ڈھیل (اور) دے دیجئے