Back to Languages

Urdu - Chapter 88 - Al-Ghashiyah

Translation by Muhammad Tahir Ul Qadri — Permalink

Verse 1 — Surah Al-Ghashiyah 88:1

کیا آپ کو (ہر چیز پر) چھا جانے والی قیامت کی خبر پہنچی ہے

Verse 2 — Surah Al-Ghashiyah 88:2

اس دن کتنے ہی چہرے ذلیل و خوار ہوں گے

Verse 3 — Surah Al-Ghashiyah 88:3

(اللہ کو بھول کر دنیاوی) محنت کرنے والے (چند روزہ عیش و آرام کی خاطر سخت) مشقتیں جھیلنے والے

Verse 4 — Surah Al-Ghashiyah 88:4

دہکتی ہوئی آگ میں جا گریں گے

Verse 5 — Surah Al-Ghashiyah 88:5

(انہیں) کھولتے ہوئے چشمہ سے (پانی) پلایا جائے گا

Verse 6 — Surah Al-Ghashiyah 88:6

ان کے لئے خاردار خشک زہریلی جھاڑیوں کے سوا کچھ کھانا نہ ہوگا

Verse 7 — Surah Al-Ghashiyah 88:7

(یہ کھانا) نہ فربہ کرے گا اور نہ بھوک ہی دور کرے گا

Verse 8 — Surah Al-Ghashiyah 88:8

(اس کے برعکس) اس دن بہت سے چہرے (حسین) بارونق اور ترو تازہ ہوں گے

Verse 9 — Surah Al-Ghashiyah 88:9

اپنی (نیک) کاوشوں کے باعث خوش و خرم ہوں گے

Verse 10 — Surah Al-Ghashiyah 88:10

عالی شان جنت میں (قیام پذیر) ہوں گے

Verse 11 — Surah Al-Ghashiyah 88:11

اس میں کوئی لغو بات نہ سنیں گے (جیسے اہلِ باطل ان سے دنیا میں کیا کرتے تھے)

Verse 12 — Surah Al-Ghashiyah 88:12

اس میں بہتے ہوئے چشمے ہوں گے

Verse 13 — Surah Al-Ghashiyah 88:13

اس میں اونچے (بچھے ہوئے) تخت ہوں گے

Verse 14 — Surah Al-Ghashiyah 88:14

اور جام (بڑے قرینے سے) رکھے ہوئے ہوں گے

Verse 15 — Surah Al-Ghashiyah 88:15

اور غالیچے اور گاؤ تکیے قطار در قطار لگے ہوں گے

Verse 16 — Surah Al-Ghashiyah 88:16

اور نرم و نفیس قالین اور مَسندیں بچھی ہوں گی

Verse 17 — Surah Al-Ghashiyah 88:17

(منکرین تعجب کرتے ہیں کہ جنت میں یہ سب کچھ کیسے بن جائے گا! تو) کیا یہ لوگ اونٹ کی طرف نہیں دیکھتے کہ وہ کس طرح (عجیب ساخت پر) بنایا گیا ہے

Verse 18 — Surah Al-Ghashiyah 88:18

اور آسمان کی طرف (نگاہ نہیں کرتے) کہ وہ کیسے (عظیم وسعتوں کے ساتھ) اٹھایا گیا ہے

Verse 19 — Surah Al-Ghashiyah 88:19

اور پہاڑوں کو (نہیں دیکھتے) کہ وہ کس طرح (زمین سے ابھار کر) کھڑے کئے گئے ہیں

Verse 20 — Surah Al-Ghashiyah 88:20

اور زمین کو (نہیں دیکھتے) کہ وہ کس طرح (گولائی کے باوجود) بچھائی گئی ہے

Verse 21 — Surah Al-Ghashiyah 88:21

پس آپ نصیحت فرماتے رہئے، آپ تو نصیحت ہی فرمانے والے ہیں

Verse 22 — Surah Al-Ghashiyah 88:22

آپ ان پر جابر و قاہر (کے طور پر) مسلط نہیں ہیں

Verse 23 — Surah Al-Ghashiyah 88:23

مگر جو رُوگردانی کرے اور کفر کرے

Verse 24 — Surah Al-Ghashiyah 88:24

تو اسے اللہ سب سے بڑا عذاب دے گا

Verse 25 — Surah Al-Ghashiyah 88:25

بیشک (بالآخر) ہماری ہی طرف ان کا پلٹنا ہے

Verse 26 — Surah Al-Ghashiyah 88:26

پھر یقیناً ہمارے ہی ذمہ ان کا حساب (لینا) ہے