Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 91 - Ash-Shams
Translation by Muhammad Tahir Ul Qadri — Permalink
Verse 1 — Surah Ash-Shams 91:1
سورج کی قَسم اور اس کی روشنی کی قَسم
Verse 2 — Surah Ash-Shams 91:2
اور چاند کی قَسم جب وہ سورج کی پیروی کرے (یعنی اس کی روشنی سے چمکے)
Verse 3 — Surah Ash-Shams 91:3
اور دن کی قَسم جب وہ سورج کو ظاہر کرے (یعنی اسے روشن دکھائے)
Verse 4 — Surah Ash-Shams 91:4
اور رات کی قَسم جب وہ سورج کو (زمین کی ایک سمت سے) ڈھانپ لے
Verse 5 — Surah Ash-Shams 91:5
اور آسمان کی قَسم اور اس (قوت) کی قَسم جس نے اسے (اذنِ الٰہی سے ایک وسیع کائنات کی شکل میں) تعمیر کیا
Verse 6 — Surah Ash-Shams 91:6
اور زمین کی قَسم اور اس (قوت) کی قَسم جو اسے (امرِ الٰہی سے سورج سے کھینچ دور) لے گئی
Verse 7 — Surah Ash-Shams 91:7
اور انسانی جان کی قَسم اور اسے ہمہ پہلو توازن و درستگی دینے والے کی قَسم
Verse 8 — Surah Ash-Shams 91:8
پھر اس نے اسے اس کی بدکاری اور پرہیزگاری (کی تمیز) سمجھا دی
Verse 9 — Surah Ash-Shams 91:9
بیشک وہ شخص فلاح پا گیا جس نے اس (نفس) کو (رذائل سے) پاک کر لیا (اور اس میں نیکی کی نشو و نما کی)
Verse 10 — Surah Ash-Shams 91:10
اور بیشک وہ شخص نامراد ہوگیا جس نے اسے (گناہوں میں) ملوث کر لیا (اور نیکی کو دبا دیا)
Verse 11 — Surah Ash-Shams 91:11
ثمود نے اپنی سرکشی کے باعث (اپنے پیغمبر صالح علیہ السلام کو) جھٹلایا
Verse 12 — Surah Ash-Shams 91:12
جبکہ ان میں سے ایک بڑا بد بخت اٹھا
Verse 13 — Surah Ash-Shams 91:13
ان سے اللہ کے رسول نے فرمایا: اللہ کی (اس) اونٹنی اور اس کو پانی پلانے (کے دن) کی حفاظت کرنا
Verse 14 — Surah Ash-Shams 91:14
تو انہوں نے اس (رسول) کو جھٹلا دیا، پھر اس (اونٹنی) کی کونچیں کاٹ ڈالیں تو ان کے رب نے ان کے گناہ کی وجہ سے ان پر ہلاکت نازل کر دی، پھر (پوری) بستی کو (تباہ کر کے عذاب میں سب کو) برابر کر دیا
Verse 15 — Surah Ash-Shams 91:15
اور اللہ کو اس (ہلاکت) کے انجام کا کوئی خوف نہیں ہوتا