Back to Languages

Urdu - Chapter 92 - Al-Layl

Translation by Muhammad Tahir Ul Qadri — Permalink

Verse 1 — Surah Al-Layl 92:1

رات کی قَسم جب وہ چھا جائے (اور ہر چیز کو اپنی تاریکی میں چھپا لے)

Verse 2 — Surah Al-Layl 92:2

اور دن کی قَسم جب وہ چمک اٹھے

Verse 3 — Surah Al-Layl 92:3

اور اس ذات کی (قَسم) جس نے (ہر چیز میں) نر اور مادہ کو پیدا فرمایا

Verse 4 — Surah Al-Layl 92:4

بیشک تمہاری کوشش مختلف (اور جداگانہ) ہے

Verse 5 — Surah Al-Layl 92:5

پس جس نے (اپنا مال اللہ کی راہ میں) دیا اور پرہیزگاری اختیار کی

Verse 6 — Surah Al-Layl 92:6

اور اس نے (اِنفاق و تقوٰی کے ذریعے) اچھائی (یعنی دینِ حق اور آخرت) کی تصدیق کی

Verse 7 — Surah Al-Layl 92:7

تو ہم عنقریب اسے آسانی (یعنی رضائے الٰہی) کے لئے سہولت فراہم کر دیں گے

Verse 8 — Surah Al-Layl 92:8

اور جس نے بخل کیا اور (راہِ حق میں مال خرچ کرنے سے) بے پروا رہا

Verse 9 — Surah Al-Layl 92:9

اور اس نے (یوں) اچھائی (یعنی دینِ حق اور آخرت) کو جھٹلایا

Verse 10 — Surah Al-Layl 92:10

تو ہم عنقریب اسے سختی (یعنی عذاب کی طرف بڑھنے) کے لئے سہولت فراہم کر دیں گے (تاکہ وہ تیزی سے مستحقِ عذاب ٹھہرے)

Verse 11 — Surah Al-Layl 92:11

اور اس کا مال اس کے کسی کام نہیں آئے گا جب وہ ہلاکت (کے گڑھے) میں گرے گا

Verse 12 — Surah Al-Layl 92:12

بیشک راہِ (حق) دکھانا ہمارے ذمہ ہے

Verse 13 — Surah Al-Layl 92:13

اور بیشک ہم ہی آخرت اور دنیا کے مالک ہیں

Verse 14 — Surah Al-Layl 92:14

سو میں نے تمہیں (دوزخ کی) آگ سے ڈرا دیا ہے جو بھڑک رہی ہے

Verse 15 — Surah Al-Layl 92:15

جس میں انتہائی بدبخت کے سوا کوئی داخل نہیں ہوگا

Verse 16 — Surah Al-Layl 92:16

جس نے (دینِ حق کو) جھٹلایا اور (رسول کی اطاعت سے) منہ پھیر لیا

Verse 17 — Surah Al-Layl 92:17

اور اس (آگ) سے اس بڑے پرہیزگار شخص کو بچا لیا جائے گا

Verse 18 — Surah Al-Layl 92:18

جو اپنا مال (اللہ کی راہ میں) دیتا ہے کہ (اپنے جان و مال کی) پاکیزگی حاصل کرے

Verse 19 — Surah Al-Layl 92:19

اور کسی کا اس پر کوئی احسان نہیں کہ جس کا بدلہ دیا جا رہا ہو

Verse 20 — Surah Al-Layl 92:20

مگر (وہ) صرف اپنے ربِ عظیم کی رضا جوئی کے لئے (مال خرچ کر رہا ہے)

Verse 21 — Surah Al-Layl 92:21

اور عنقریب وہ (اللہ کی عطا سے اور اللہ اس کی وفا سے) راضی ہو جائے گا