Back to Languages

Urdu - Chapter 94 - Ash-Sharh

Translation by Muhammad Tahir Ul Qadri — Permalink

Verse 1 — Surah Ash-Sharh 94:1

کیا ہم نے آپ کی خاطر آپ کا سینہ (انوارِ علم و حکمت اور معرفت کے لئے) کشادہ نہیں فرما دیا

Verse 2 — Surah Ash-Sharh 94:2

اور ہم نے آپ کا (غمِ امت کا وہ) بار آپ سے اتار دیا

Verse 3 — Surah Ash-Sharh 94:3

جو آپ کی پشتِ (مبارک) پر گراں ہو رہا تھا

Verse 4 — Surah Ash-Sharh 94:4

اور ہم نے آپ کی خاطر آپ کا ذکر (اپنے ذکر کے ساتھ ملا کر دنیا و آخرت میں ہر جگہ) بلند فرما دیا

Verse 5 — Surah Ash-Sharh 94:5

سو بیشک ہر دشواری کے ساتھ آسانی (آتی) ہے

Verse 6 — Surah Ash-Sharh 94:6

یقیناً (اس) دشواری کے ساتھ آسانی (بھی) ہے

Verse 7 — Surah Ash-Sharh 94:7

پس جب آپ (تعلیمِ امت، تبلیغ و جہاد اور ادائیگیِ فرائض سے) فارغ ہوں تو (ذکر و عبادت میں) محنت فرمایا کریں

Verse 8 — Surah Ash-Sharh 94:8

اور اپنے رب کی طرف راغب ہو جایا کریں