Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 104 - Al-Humazah
Translation by Muhammad Taqi Usmani — Permalink
Verse 1 — Surah Al-Humazah 104:1
بڑی خرابی ہے اس شخص کی جو پیٹھ پیچھے دوسروں پر عیب لگانے والا (اور) منہ پر طعنے دینے کا عادی ہو۔
Verse 2 — Surah Al-Humazah 104:2
جس نے مال اکٹھا کیا ہو اور اسے گنتا رہتا ہو۔
Verse 3 — Surah Al-Humazah 104:3
وہ سمجھتا ہے کہ اسکا مال اسے ہمیشہ زندہ رکھے گا۔
Verse 4 — Surah Al-Humazah 104:4
ہرگز نہیں ! اس کو تو ایسی جگہ میں پھینکا جائے گا جو چورا چورا کرنے والی ہے۔
Verse 5 — Surah Al-Humazah 104:5
اور تمہیں کیا معلوم وہ چورا چورا کرنے والی چیز کیا ہے ؟
Verse 6 — Surah Al-Humazah 104:6
اللہ کی سلگائی ہوئی آگ
Verse 7 — Surah Al-Humazah 104:7
جو دلوں تک جا چڑھے گی۔
Verse 8 — Surah Al-Humazah 104:8
یقینا جانو وہ ان پر بند کردی جائے گی۔
Verse 9 — Surah Al-Humazah 104:9
جبکہ وہ (آگے کے) لمبے چوڑے ستونوں میں (گھرے ہوئے) ہوں گے۔